Tag: Former PML-N MPA

  • نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    لاہور : نیب نے مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کوگرفتار کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق اور قیصرامین کی 15 سال سے پیرا گون میں شراکت ہے جبکہ اس سوسائٹی کی دیگر شخصیات پر بھی اربوں کمانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی قیصرامین بٹ کو نیب نے گرفتار کرلیا، نیب نے قیصر امین بٹ کو پیرا گون سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب نے راوی روڈ پر انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ بھی مارا تھا اور پیرا گون سوسائٹی کی تفتیش میں گرفتاری عمل میں لائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور قیصرامین بٹ کی پچھلے پندرہ سال سے پیرا گون میں شراکت ہے ، پیرا گون سوسائٹی میں دیگر اہم شخصیات پر بھی اربوں روپے کمانے کا الزام ہے۔

    یاد رہے نیب نے پیرا گون سٹی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، قصر امین بٹ کو 16 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے، قیصر امین بٹ پیرا گون سٹی میں پارٹنر تھے۔

    اس سے قبل خواجہ سعد رفیق اور پیرا گون سٹی کے دوسرے افراد کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جبکہ شہباز شریف پر بھی آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا  الزام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی ، مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی  ن لیگ کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی نے گورنر پنجاب چوہدری سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب سرور نے کہا شہزاد منشی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھیں گے اور ان کی آواز بنیں گے۔

    شہزاد منشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی کے لئے متحرک انداز میں کام کروں گا اور این اے41 میں ہمایوں اختر خان کو کامیاب کرائیں گے۔

    اس موقع پر راجہ عارف آصف بھٹی، سیمسن بھٹی، اسحاق، امین گل، سلیم گل، آفتاب مبارک، شریف مسیح، روبن سہوترا، رابنسن، فلک شیر گل، عاطف بخش، رمیض مسیح سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے اگست کے آخر میں پیپلز پارٹی کے تین اہم رہنما حاجی مظفرشجرہ، عبدالقادربلوچ، عبدالباری جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    تحریک انصاف کراچی صدر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا تھا۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت  اختیار کی تھی۔

  • مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مقامی رہنماء عمر ڈار کی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف سے سابق اولمپئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ نے بھی ملاقات کی ۔

    ملاقات کے بعد تمام افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد عمران خان سیالکوٹ سے شامل ہونے والے احباب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔

    یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی قد آور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشہ ماہ غلام مصطفیٰ کھر، سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی سمیت دیگر شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔