Tag: former president asif ali zardari

  • سابق صدرآصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

    سابق صدرآصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

    کراچی : پیپلزپارٹی نے سابق صدرآصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا، سابق صدر جمعہ تئیس دسمبر کو کراچی پہنچیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق صدر کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا، جیالوں نے شریک چئیرمین آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، آصف علی زرداری تئیس دسمبر کی سہ پہر خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔

    ائیر پورٹ سے بلاول ہاؤس تک جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، ائیر پورٹ پر جیالوں سے خطاب کے بعد سابق صدر یادگار شہداء کارساز پر حاضری دیں گے ۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کو ریلی کی صورت میں بلاول ہاوٴس لے جایا جائے گا، چوبیس دسمبر کو آصف زرداری پیپلزپارٹی کے ارکین اسمبلی سے بلاول ہاوٴس میں ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔

    سابق صدر آصف زرداری پچیس دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پرحاضری دیں گے جبکہ چھبیس اور ستائیس دسمبر کوبی بی کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔

    اٹھائیس دسمبر کو نوابشاہ میں اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو


    یاد رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے’ کو چیئرمین‘ اور سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں اور پارٹی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

    انہوں نے اپنی جماعت کے چار مطالبات کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانیں گے تو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے اور آصف زرداری کی موجودگی سے اس احتجاج میں مزید تیزی آئے گی اور پارٹی ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں آئے گی۔

  • سندھ میں رینجرزکے قیام کی اسمبلی سے توثیق کرائیں ،آصف زرداری

    سندھ میں رینجرزکے قیام کی اسمبلی سے توثیق کرائیں ،آصف زرداری

    دبئی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147کے تحت پاکستان رینجرز کے قیام کے لئے فوری طور پر توثیق کی جائے گی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاوٴس دبئی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں اعلیٰ فوجی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے۔ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا عسکری اور سول قیادت مل کر مقابلہ کریں گے، بھارت کی بارڈرپر اشتعال انگیز جارحیت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    افطار ڈنر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر عبد الرحمان ملک، سنئیر وزیرِ خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ سندھ سہیل سیا ل، مکیش کمار چاولہ اور سردار چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی۔

    اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147کے تحت پاکستان رینجرز کے قیام کے لئے فوری طور پر توثیق کی جائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتکردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلوا کر ہی دم لیں گے۔

  • وزیرِاعظم ، وزیرِخزانہ، آصف زرداری کے نیب مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

    وزیرِاعظم ، وزیرِخزانہ، آصف زرداری کے نیب مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

    نیب نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف پر ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، شریف برادران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بارہ کروڑ چھپن لاکھ روپے مالیت کی رائیونڈ روڈ بنوائی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات زیرِ التواء ہے، اسحاق ڈار نے سابقہ دور میں دو کروڑ تیس لاکھ پاؤنڈز، پینتیس لاکھ ڈالر اور ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے ناجائز اثاثے بنائے، مجموعی طور پر ایک سو ستر ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیس زیرِ سماعت ہے، اسلم رئیسانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیاں، کروڑوں کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان پر چوبیس ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام میں انکوائری جاری ہے۔ .

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف رینٹل پاورمنصوبوں سمیت متعدد کیسز میں ملزمان ہے، چوہدری برادران پراختیارات کاغیرقانونی استعمال،دو ارب 42کروڑ کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

  • سابق صدر آصف زرداری نے آج  ملک کی تمام سیاسی قیادت کو افطار پر مدعو کرلیا

    سابق صدر آصف زرداری نے آج ملک کی تمام سیاسی قیادت کو افطار پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے افطار ڈپلومیسی کی چال چلتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو آج افطار کی دعوت دے دی۔

    سیاسی فضاءکو خوشگوار بنانے کیلئے آصف علی ز رداری نے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو آج افطار کی دعوت پر اکٹھا کرنے کی، توقع ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس افطار پارٹی میں آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر سیاسی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی دعوت افطار میں نئے سیاسی حالات اور مستقبل میں تعاون پر بات ہوگی، اطلاعات ہیں کہ آصف علی زرداری کی دعوت افطار میں تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں رہنماؤں کا موقف تھا کہ آصف زرداری کی فوج کے بارے میں ہتک آمیزگفتگوقابل قبول نہیں۔ 

    تحریکِ انصاف کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ نون مخمصے کا شکار ہوگئی، نواز لیگ کے وزراء دعوت افطار میں شرکت کے لئے رضا مند نہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار میں شرکت کا فیصلہ وزیرِاعظم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ اے این پی اور ق لیگ نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    اس سے قبل آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا،  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی، امید ہے ایم کیوایم کا وفد آج دعوت افطار میں شرکت کرے۔

  • اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

    آصف علی زرداری کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، راولپنڈی احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے سابق صدر زرداری پہلی بارعدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی اُن کے مؤکل کی جان کو خطرات ہیں، انھیں حاضری سے استثنا دیاجائے۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ریفرنس جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آصف زرداری عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پیش ہوئے ہیں ۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا، احتساب عدالت نے دو جون کو سرکاری گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، مشاہدحسین، غلام بلور، محموداچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، خورشیدشاہ، یوسف رضاگیلانی اور فضل الرحمان ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی۔

    اجلاس میں این ایف ٹی ایوارڈ صوبائی خود مختاری اقتصادی راہداری اور انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

    تمام سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جلد انتخابی اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا، آصف زرداری کی جانب سے اجلاس میں یکساں مؤقف اپنانے کی اپیل کی گئی۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلیے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

  • آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کو ٹیلی فون کیا ہے اور اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہے ۔

    گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت ا لعباد خان کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور اس دوران ایم کیو ایم کی صورتحال اور ان کے استعفے کے حوالے سے بات کی ، گورنر سندھ نے سابق صدر کو بتایا کہ وہ بدستور کام کررہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، استعفے کی خبروں کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر سندھ کی خدمت کریں گی۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے کئی گھنٹے سے جاری اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ایم کیو ایم قانونی مسائل میں الجھی ہوئی ہے ، اورایم کیو ایم پر بلاجواز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جارہا ہے کہ وہ بلاجواز آپریشن کے خلاف قانونی اور آئینی حق استعمال کرے گی، ذرائع کے مطابق ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے الطاف حسین سے خیریت دریافت کی ۔

    ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف اور الطاف حسین کے درمیان سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی تقرری  پر تبادلہ خیال ہوا اور ایم کیو ایم سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ  17 سال بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شرریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا ہے،  نائن زیرو پر حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات کی ایم کیو ایم کی نمائندگی فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ،کنور نوید جمیل ،میاں عتیق اور روف صدیقی نے کی، ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم سے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے لیئے تعاون مانگا۔

    ملاقات کے بعد ایم کیو ایم نے کے روف صدیقی نے واضع کیا کہ ایم کیو ایم پچاس سال سے ووٹ دے رہی ہے اس بار اسے یہ موقع دیا جائے۔

  • آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا، دونوں کے درمیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اور یکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے سینٹ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے۔

    الطاف حسین نے سابق صدر کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھنا چاہیئے۔