Tag: former president asif ali zardari

  • سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیر خارجہ او ر امریکا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    اسلام آباد کے زرداری ہاوٴس میں سابق صدر زرداری سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، شیری رحمان اور سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ نے سابق صدر زرداری کی معاونت کی۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیسپرسورن سن، اسپین کے سفیر کار باجوژا اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی سابق صدر زرداری سے ملاقاتیں کیں۔

  • آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سنیٹ کے انتخابات میں تعاون کیلئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے رابطہ کر لیا۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے چیئرمین چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کر کے آئندہ ماہ ہونے والے سینٹ انتخابات میں تعاون مانگا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ پر سینٹ کا انتخاب مل کر لڑنے پر زور دیا، جس پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق بھی پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی اعلٰی قیادت جلد باضابطہ ملاقات کرے گی، جس میں سینٹ کا انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔

  • سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ماضی کی تلخیوں، بدگمانیوں اور ناانصافیوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ اردو بولنے والوں کا بھی سندھ پر اتنا ہی حق ہے جتنا سندھی بولنے والوں کاحق ہے، انہوں نے کہاکہ اگردونوں جماعتوں کے مابین دوبارہ ساتھ چلنے کا معاہدہ ہوا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مرتبہ 40/60 کے طے شدہ معاہدے پر مکمل دیانتداری کے ساتھ عمل ہوگا۔

    دونوں رہنماؤں کے مابین سینیٹ کے الیکشن کے معاملات پر بھی تفصیلی اورمثبت پیش رفت ہوئی، اس سلسلے میں جلد ہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت کا آغاز ہوگا۔

    سابق صدرآصف زرداری اور الطاف حسین  نے سابق وفاقی وزیرِداخلہ رحمان ملک سمیت ان تمام رہنماؤں کے کردار کو سراہا، جو لڑائی جھگڑے کے بجائے مفاہمت اوراتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔

  • ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    ایس جی ایس، کوٹیکنا، زرداری کی درخواستِ بریت مسترد

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد ہوگئی ہے،اسلام آباد کی احتسا ب عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کرلئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران احتساب عدالت نےآصف علی زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت نے آٹھ جنوری کو گواہ طلب کر لئے ہیں۔

    اس سے قبل سماعت میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ناکافی شواہد پر سابق صدر کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کر دیا۔

    واضح رہے عدالت اس سے پہلے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بھی آصف زرداری کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

  • عمران خان جیسی زبان استعمال نہیں کرسکتے، زرداری

    عمران خان جیسی زبان استعمال نہیں کرسکتے، زرداری

    لندن :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسی زبان استعمال نہیں کرسکتے،عمران خان مخصوص ذہنیت کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانیں قربان کیں، دنیا کو داعش جیسے خطرات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    سابق صدرکا کہنا تھا کہ جمہوریت بڑی قربانیوں اور آمریت کے خلاف دس سال جدوجہد کرکے حاصل کی، پیپلزپارٹی وہ کام کررہی ہے، جوبینظیربھٹوکررہی تھیں۔

    آصف زرداری کا مسئلہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اہمیت کا حامل ہے جو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترتعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں

    سابق صدرآصف علی زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری آج دوپہرمیں لاہور پہنچ رہے ہیں اورعید لاہور میں ہی منائیں ہیں۔

    لاہور میں پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں اور وہ ایک ہفتے تک بلاول ہاؤس میں قیام کرینگے۔

    سابق صدر عید لاہور میں منائیں گے اور قربانی بھی کرینگے، آصف زرداری عید کے روز کارکنوں اور رہنماؤں سے ملیں گے جبکہ ناراض کارکنوں سے بھی ملاقاتیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر کی آمد پر پارٹی کے خصوصی اجلاس شیڈول کئے گئے ہیں، جن میں موجودہ اور سابق عہدیدار شریک ہوں گے اور پارٹی کا آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    زرداری کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، حکام کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی: سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا ،صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاوردیگر حکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سابق صدر آصف زرداری کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ممکنہ سیلاب کے خطرات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ صوبےکےتمام ڈپٹی کمشنرزاورپی ڈی ایم اےحکام کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سابق صدر نے وزراء کو فوری طور پر اپنے اضلاع میں پہنچ کر نالوں اور حفاظتی بندوں کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ موسمیات نے سات سے آٹھ لاکھ کیوسک کاسیلابی ریلا دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر تیرہ اور چودہ ستمبرجبکہ سکھر بیراج کے مقام پر چودہ اور پندرہ ستمبر کوپہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کاامکان ہے۔

  • صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    صرف جمہوریت کی حد تک میاں صاحب کے ساتھ ہوں، آصف علی زرداری

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ صرف جمہوریت کی حد تک میاں نواز شریف کے ساتھ  ہیں، اگر لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کر لڑیں گے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ میاں صاحب کے ایڈوائزرنہیں ہیں ، صرف جمہوریت کی حد تک ان کے ساتھ ہیں، آج جو کچھ پارلیمنٹ میں ہواوہ اچھا نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مفاہمت کرنی ہے تو اعلانیہ کرنی ہے، لڑائی لڑنی ہوگی تو کھل کرلڑیں گے۔

    آزادی اورانقلاب مارچ  کے حوالے سے آصف علی زرداری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کا مسلسل محاسبہ ٹھیک نہیں ہیں، انکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے یا نہیں یہ تو حکومت ہی بتا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کبھی احسان نہیں کیا نہ کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ان کی موجودگی صرف جمہوریت کے لئے ہے میاں صاحب کے لئے نہیں۔