Tag: former president zardari

  • سابق صدر آصف زرداری کو افغانستان کےاعلیٰ حکام کو مبارکباد

    سابق صدر آصف زرداری کو افغانستان کےاعلیٰ حکام کو مبارکباد

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے اشرف غنی کو افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ کو سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جمہوری انتقال اقتدار سے علاقے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ شرکت اقتدار کا معاہدہ افغانستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس معاہدے نے افغانستان میں ترقی کی راہیں کھول دی ہیں، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مخالفین باشعور اور محب وطن ہیں۔ دونوں رہنماوں نے مثالی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ جمہوری انتقال اقتدار کو پرامن بنایا جاسکے۔

  • الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

    سابق صدرآصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے سیاسی بحران کے خاتمے میں الطاف حسین کے کردار کو سراہا اور معاملات کو مذاکرات اور افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کومذاکرات کاراستہ اختیارکرنا چاہیے اور ایسے ہرعمل سے گریز کرنا چاہیے، جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال میں اضافہ ہو ۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف سے اپنی متوقع ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

  • قوم کوسول نافرمانی پرنہ اکسایا جائے،آصف زرداری

    قوم کوسول نافرمانی پرنہ اکسایا جائے،آصف زرداری

    اسلام آباد: عمران خان کا دھرنا سول نا فرمانی کی تحریک میں تبدیل ہونے پرسیاسی قائدین نے خفگی کا اظہار کیا ہے، سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ  جمہوری نظام پٹری سے نہیں اترنے دیں گے، قوم کو سول نافرمانی پرنہ اکسایا جائے جبکہ الطاف حسین نے نوازشریف کوعمران خان سے رابطےکا مشورہ دے دیا ہے۔

    عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو سیاسی قائدین نے پسند نہیں کیا، سابق صدر آصف زرداری کا کہناہے کہ سول نافرمانی کی باتیں جمہوریت، ریاست کیلئے نقصان دہ ہیں۔ آصف زرداری نےکہا کہ سیاسی معاملات کو مذاکرات سےحل کیا جائے، جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنےدیں گے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا کہ ملک کی بقا اور سلامتی کا معاملہ ہے، الطاف حسین نے کہا کہ نواز حکومت کا حمایتی نہیں لیکن عمران خان کا بیان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ عمران خان سول نافرمانی کرنےکے بجائے مذاکرات کا آغاز کریں، الطاف حسین نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں تاخیر سے کام لیا۔