Tag: former senator rehman malik

  • ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، الطاف حسین

    ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، الطاف حسین

    لندن: ایم  کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سندھ کی عوام کو نفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا جبکہ سندھ کو افہام وتفہیم بھائی چارگی اور امن کی ضرورت ہے۔

    الطاف حسین نے وزیرِاعلٰی سندھ قائم علی شاہ اور رحمان ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، گفتگو گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات کے بعد ہوئی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ کی عوام کونفرت وتعصب کی بنیاد پر لڑایا گیا، سندھ دھرتی شاہ لطیف کی دھرتی ہے، اسے تصادم اور محاذ آرائی کی سیاست سے بچانا ہے۔

    الطاف حسین نے اس موقع پر شرجیل میمن، نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ سے بھی گفتگو کی اور ملک میں استحکام اور سندھ کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کروائی۔

    گورنرسندھ سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے درمیان سیاسی مفاہمت ہوچکی ہے۔

    میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات بھی دونوں جماعتیں مل کرلڑیں گی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، جسے ختم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کرایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ناراضگی اتنی ذیادہ نہیں تھی، رابطہ اور بات چیت رہتی ہے ، حکومت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ایرانِ انقلاب کی چھتیس ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا ہے ، مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ فوکل پرسن پارلیمانی لیڈر و سینئر وزیر نثار کھوڑو ہوں گے ۔

  • موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم پی پی مذاکرات میں کردار اداکریں گے،تصادم کےبعد وسط مدتی انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے کا اجلاس کل ہوگا، تحریک انصاف کچھ دھرنے ایل او سی پر بھی جاکر دے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھائے ہوئے بادل ابھی نہیں ٹلے،حالات جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں، حکومت اور عمران خان نے اپنے مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر تصادم ہوگا، جس کے بعد مڈٹرم ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پر فوری طو ر پر اے پی سی طلب کی جائے، خارجہ پالیسی پر نظرِثانی اورمسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کی جائے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت مذاکرات کرے۔

  • قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک کہتے ہیں مفاہمت کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئےسب کو مل کرآگے بڑھنا ہے، سیاسی بیان بازی کوسنجیدہ نہیں لیناچاہئے۔

    علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کو عید کی مبارکباد دی ہے جبکہ دھرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیل سے ابھی آگاہ نہیں کر سکتا، عید کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گا اور اس ضمن میں سیاسی جرگہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا جبکہ ہم جہانگیر ترین سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    رحمان ملک کا کہناتھا کہ معاملات کے حل میں مفاہمت ضروری ہے، سیاسی بحران کے حل میں آصف زرداری کا کردار اہم ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت 5 سال پورا کرے، نواز شریف نے کہا ہے دھاندلی ہوئی تو مستعفی ہوں گے۔

  • پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے، رحمان ملک

    پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے عالمی برادری سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے۔

    اسلام آباد میں ایٹمی عدم پھیلاﺅ، اسلحہ پر کنٹرول اور تخفیف کے موضوع پر رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کی کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت کی وجہ سے ہی روایتی دشمن بھارت پاکستان پر جارحیت مسلط نہیں کرسکتا،خطے میں پائیدار کیلئے بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھائے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا پاکستان کا ایک موثر کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم ہے جس پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔

  • افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تووہ عوام کے سامنے لائیں، رحمان ملک

    افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تووہ عوام کے سامنے لائیں، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عوام کے سامنے لائیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ کراچی سے چائنا روانگی سے قبل اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت طاہر القادری اور عمران کے درمیان اختلافات ڈائیلاگ سے ہی حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال تصادم کی طرف جارہی ہے، جس سے ملک کو اور عوام کو نقصان ہوگا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان سے ڈائیلاگ کے لئے پیپلزپارٹی نےپانچ رہنماوٗں پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، جس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، قمرزمان قائرہ اور وہ خود شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری حکومت اور مارچ کرنے والی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کوشاں ہیں،  ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، فوج نے ضرب عضب آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں، تمام تر سیاسی صورتحال میں حکومت کوشمالی وزیرستان کے متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری چائنا کے وزیراعظم اور وہاں کی جماعتوں کی دعوت پر چائنا کے چار روزہ دورے پر گئے ہیں، جہاں وہ دونوں ممالک کے باہمی امور اور ترقی پر بات کریں گے۔