Tag: former speaker national assembly

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے بڑا مطالبہ کردیا

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ایوان سے الیکٹورل ،جوڈیشل ،پولیس ،ایف بی آر سمیت دیگر اہم اداروں میں ریفارمز کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سب سے پہلے زیادہ ووٹ لینے پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اتحادی کسی بھی حکومت کی بہت بڑی طاقت ہوتےہیں، جب بھی جمہوریت کی بات آئےگی تو اتحادیوں کو ساتھ پائیں گے۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے سوالات اٹھائے کہ یہ نوبت کیوں پیش آئی کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا، جبکہ وزیراعظم کو اسکی ضرورت نہیں تھی اگرکوئی میکنزم بنایاجاتا تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔

    یہ بھی پڑھیں:  تاریخ رقم: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

    جی ڈی اے رہنما کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ یہ فیئرالیکشن کی ترمیم پارلیمنٹ سے منظورہوتی،پارلیمنٹ اپنے ذاتی مفاد کیلئے نہیں عوام کیلئے استعمال ہونی چاہیے، افسوس سے کہناپڑتا ہے کہ یہ ایوان پہلے جیسا نہیں رہا،اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ کیا گیا ہم کیا پیغام دیناچاہتےہیں۔

    فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد پارلیمنٹ سے ختم ہوگا ہم سب اسکے مجرم ہیں، میں آج اس ایوان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور الیکٹورل ،جوڈیشل ،پولیس ،ایف بی آر میں ریفارمز کی جائے۔

  • پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں دوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کے منشور سے پہچانا جاتا ہے، پارٹی کی بنیاد منشور اور نظریے پر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، پیپلزپارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت اور اس میں اب عوام نہیں ہے، ہمیشہ پیپلزپارٹی پر تنقید کی ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے، جب بھی اسمبلی میں بات کی اپنے حلقے کی عوام کی بات کی ہے، میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بہت سے خدشات ہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن قریب آتے ہی سڑکوں پر موجود ہیں کام بھی ہورہے ہیں، ہم دس سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں، وفاق سے 5 سال میں بدین کے عوام کے لیے کوئی فنڈ نہیں ملا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی پانچ سال میں صرف ایک بار مائیک دیا گیا، میرے بیٹے کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کوئی فائدہ نہیں دیا گیا، ذوالفقار مرزا بھی عوام اور اپنی وزارت سے متعلق آواز اُٹھا رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔