Tag: former UK prime minister

  • سابق برطانوی وزیراعظم نے عراق پر حملے کو بڑی غلطی تسلیم کرلیا

    سابق برطانوی وزیراعظم نے عراق پر حملے کو بڑی غلطی تسلیم کرلیا

    لندن : سابق برطانوی وزیراعظم نے عراق پر حملے کو بڑی غلطی تسلیم کرتے ہوئےعراق جنگ کو داعش کے وجود کی بنیادی وجہ قرار دے دیا۔

    برطانوی وزیرِاعظم نے بالاآخر بارہ سال بعد عراق پر حملے کو بڑی غلطی تسلیم کرلیا، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ عراق میں صدام حسین کے اقتدار کا تختہ الٹنا سنگین غلطی تھا، جس پر معافی مانگتا ہوں۔

    ٹونی بلئیر نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں نے عراق سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں اور عراق پر حملے کی حکمت عملی میں بھی غفلت برتی گئی۔

    ٹونی بلئیر نے عراق پر حملے کو داعش کے وجود میں آنے کی بنیادی وجہ قرار دیا، ٹونی بلئیر کو متعدد بار عراق پر حملے کے باعث شدید تنقید کا سامنا رہا تاہم ہر بار ٹونی بلئیر نے عراق پر حملے کو غلطی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

    یاد رہے کہ عراق پر امریکا ،برطانیہ اور اتحادی ممالک نے تیس مارچ دوہزار تین میں حملہ کیا گیا تھا.

  • گورڈن براؤن نے اسکولوں کی سیکورٹی بہتربنانے کیلئے تجاویز دے دیں

    گورڈن براؤن نے اسکولوں کی سیکورٹی بہتربنانے کیلئے تجاویز دے دیں

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پاکستان میں اسکولوں کی حفاظت کے لیے پِیس زون بنانے کی تجویز دے دی اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق برطانوی وزیرِاعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پاکستانی اسکولوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کردیں۔

    گورڈن براؤن نے اسکولوں میں حفاظتی باڑھ لگانے، میٹل ڈیٹکٹر کی تنصیب، مسلح گارڈز کی تعیناتی اور ایمرجنسی کمیونیکیشن سسٹم لگانے کی تجاویز دیں۔

    گورڈن براؤن نے مقامی آبادی اورمذہبی رہنماؤں کی مدد سے اسکولوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اسکولوں کے اطراف پیس زون بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔

    گورڈن براؤن نے اسکولوں کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے عالمی برادری سے مدد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔