Tag: former US president

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت ثابت ہونے پر جرمانہ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت ثابت ہونے پر جرمانہ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت  کا جرم ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، عدالت کے حکم کے مطابق ٹرمپ کوعدالتی حکم کی تعمیل تک روزانہ دس ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کیلئے دستاویزات نہیں دیں، جرمانے کی تاریخ سے متعلق تحریری فیصلہ نیویارک سول کورٹ آج جاری کریگی۔

    اٹارنی جنرل نیویارک کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کمپنیوں کی دستاویزات میں فراڈ اور بے ضابطگیاں ہیں۔

    دوسری جانب ٹرمپ کے وکلا نے کہا ہے کہ دستاویزات فراہم کی گئی تھیں، عدالتی فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

  • سابق امریکی صدر اپنی بیٹیوں سے ناراض

    سابق امریکی صدر اپنی بیٹیوں سے ناراض

    سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنی بیٹیوں مالیہ اور ساشا کے ریئلیٹی ٹی وی شو میں ڈیبیو کرنے کے ارادے سے خوش نہیں ہیں۔

    سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹیوں مالیہ اور ساشا کو مختلف ریئلٹی ٹی وی شوز میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ان پیشکشوں میں دلچسپی لے رہی ہیں جس پر باراک اوباما ناخوش ہیں۔

    برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما جب سے لاس اینجلس میں شفٹ ہوئے ہیں تب سے ان کی بیٹیوں کو مختلف ریئلٹی ٹی وی شوز میں کام کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ باراک اوباما اس بات سے ناخوش ہیں انکی بیٹیاں کسی ریئلیٹی شو میں ڈیبیو کریں ااور کیمرے کی نظر ان کی بیٹیوں کے ارد گرد ہو کیونکہ اس میں شرمندگی کے بہت زیادہ امکانات ہیں

    رپورٹس کے مطابق، باراک اوباما کی 23 سالہ مالیا جوکہ ہارورڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں، اُنہیں مبینہ طور پر ڈونلڈ گلوور کے آنے والے پروجیکٹ کے لیے بطور اسٹاف رائٹر کام کرنے کے لیے پیشکش کی گئی ہے۔

    جبکہ 20 سالہ ساشا کو مستقبل میں اپنے کیریئر کے حوالے سے سوچنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔

    تاہم، ایک اندرونی ذرائع کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے کی وجہ سے یقینی طور پر اُنہوں نے کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ باراک اوباما اپنی بیٹیوں کو اپنی زندگی میں کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے اور اس کیلیے رئیلٹی ٹی وی اسٹار بننا ان کا سب سے آخری انتخاب ہوگا۔

  • امریکا میں جمہوریت ختم ہوسکتی ہے، سابق امریکی صدر کا انکشاف

    امریکا میں جمہوریت ختم ہوسکتی ہے، سابق امریکی صدر کا انکشاف

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر کا انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ختم ہو سکتی ہے، اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اب پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے جو تشویش کا سبب ہے۔

    امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اس ملک کے سابق صدر نے امریکا میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

    جمی کارٹر نے اپنے ایک مقالے میں خبردار کیا کہ امریکا میں جمہوریت بہت تیزی سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے. نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے میں کارٹر نے لکھا ہے کہ اگر جلدی کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تو امریکا کے اندر داخلی جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں جو ہمارے ہاتھ سے جمہوریت کے نکل جانے کا سبب بنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہم کو اپنے اختلافات کو ختم کرکے منظم ہونا ہوگا۔ جمی کارٹر نے کہا کہ وہ لوگ جو انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کرکے اسے مسلسل پھیلا رہے ہیں وہ در حقیقت آئندہ انتخابات میں اپنی فتح کو یقینی بنانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات امریکی جمہوریت کے لئے شید خطرہ ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں اس ملک کے سابق صدر نے انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ بعد میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لئے بھڑکایا تھا جس کے بارے میں بہت سے ثبوت موجود ہیں۔امریکی تاریخ میں کانگریس پر حملے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • اوباما بچپن کی یادیں تازہ کرنے پرانے گھر پہنچ گئے

    اوباما بچپن کی یادیں تازہ کرنے پرانے گھر پہنچ گئے

    جکارتہ : سابق امریکی صدر براک اوباما اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے پرانے گھر پہنچے اور  انڈونیشین صدر سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے جنوبی جکارتا میں واقع ان کے صدراتی محل میں ملاقات کی اور مقامی میڈیا کو خوش آمدید کہا۔

    سابق امریکی صدر براک اوباما ان دنوں اپنے فیملی کے ہمراہ انڈونیشیا میں ہے، جہاں انھوں نے اپنی چھٹیاں بالی اور جاوا میں کشتی رانی اور قدیم بودھ خانقاہ کے دورے کرتے ہوئے گزاری۔

    اوباما کی فیملی کے ساتھ چاول کے کھیتوں اور بالی کے پانیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے بچپن میں چار سال انڈونیشیا میں گزارے تھے، وہ چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ انڈونیشیا منتقل ہوئے تھے جب ان کی والدہ نے ان کے کینین شوہر سے شادی کے خاتمے کے بعد ایک انڈونیشین مرد سے شادی کی تھی۔

    انڈونیشیا میں امریکی صدر باراک اوباما ’بیری‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں اوباما کی عرفیت یہی تھی۔ اوباما نے چھٹے گریڈ سے دسویں گریڈ تک جکارتہ کے مین ٹینگ ایلیمینڑی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔