Tag: Former West Indies fast bowler also praised Shaheen Afridi’s abilities

  • سابق ویسٹ انڈین فاسٹ‌ بولر بھی شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف

    سابق ویسٹ انڈین فاسٹ‌ بولر بھی شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف

    ویسٹ انڈیز کے سابق گیند بازوں نے بھی قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی گیند بازی سے متاثر ہوکر سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ بھی قومی کرکٹر کے گرویدہ ہوگئے۔

    این بشپ نے شاہین آفریدی کو ایک بہترین ٹیلنٹ قرار دیا اور کہا کہ 21 سالہ فاسٹ بولر ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

    این بشپ نے کہا کہ شاہین آفریدی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک بہترین اور آزمودہ ہتھیار ہے، جمیکا ٹیسٹ سیریز کے دوران ہر دن شاہین کا تھا لیکن مستقبل میں شاہین کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا اگر وہ بڑے اسٹار بننا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جمیکا ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے اٹھارہ وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔