Tag: formula

  • بجلی کیسے سستی کی جائے؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو طریقہ بتا دیا

    بجلی کیسے سستی کی جائے؟ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو طریقہ بتا دیا

    کراچی : عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو بجلی سستی کرنے کا فارمولا بتا دیا۔

    سابق ن لیگی رہنما اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تو کبھی پریس کانفرنسز کے ذریعے عوام کے سب سے بڑے بجلی کے زائد بلوں مسئلے کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرواتے رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی بجٹ جو ساڑھے گیارہ سو ارب روپے ہے اسے کم کرکے بجلی پر ریلیف دیا جاسکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ پی ایس ڈی پی 965ارب پر لاکر ریلیف دینا ممکن ہے۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی فنڈز کی آڑ میں اپنے لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوام کو سہولت فراہم کرے۔

    انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام سے تو قربانی مانگ رہے ہیں تھوڑی سی قربانی خود بھی دے دیں۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 400 سے 500 ارب روپے اخراجات ختم کیے جائیں۔

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہ کیا جائے، اس سے گھریلو صارفین کا بل 24 فیصد کم ہوسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ کیپسٹی چارجز میں سے 46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، حکومتی ملکیت کے چار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے اور گرڈ پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ایندھن پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

  • صرف 50 روپے میں وزن کم کرنے کے نہایت آسان طریقے

    صرف 50 روپے میں وزن کم کرنے کے نہایت آسان طریقے

    آج کل کی تیز رفتار زندگی میں غیر صحت مند کھانا اور غیر متحرک طرز زندگی ہمیں تیزی سے موٹاپے میں مبتلا کر رہا ہے، آج آپ کو وزن کم کرنے کے نہایت کم قیمت نسخے بتائے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ 50 گرام سرسوں کے بیج اور 1 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔

    یہ سفوف روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے سے قبل ایک تہائی چائے کا چمچ پھانک لیں اور نصف گھنٹے بعد کھانا کھا لیں۔

    اسے 3 مہینے تک باقاعدگی سے کھائیں، یہ جسمانی میٹا بولزم کو تیز کردیتا ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    دوسرا سفوف مندرجہ ذیل اشیا پر مشتمل ہے۔

    1 چائے کا چمچ اجوائن، 1 چمچ سونف، نصف چمچ کالا نمک، نصف چمچ ہلدی اور 1 چمچ انار دانہ لے کر اچھی طرح گرینڈ کر کے مکس کرلیں۔

    اس سفوف کو روزانہ نیند سے اٹھنے کے بعد کھائیں، اگر اس وقت کھانا بھول جائیں تو اسے ناشتے پر چھڑک کر کھا لیں۔

  • دنیا کے کامیاب ترین افراد نے تقدیر بدلنے کا فارمولا بتا دیا

    دنیا کے کامیاب ترین افراد نے تقدیر بدلنے کا فارمولا بتا دیا

    ایک دانا شخص‌ کا قول ہے،’’عام افراد اپنے معمولات زندگی پر مطمئن ہو جاتے ہیں، مگر جو خاص ہوتے ہیں، وہ کامیابی کی جستجو کرتے ہیں.‘‘

    کامیابی کی جستجو نے آج مغرب میں‌ ایک صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے، سیلف ہیلپ انڈسٹری میں سالانہ لاکھوں‌ کتابیں‌ شایع ہوتی ہیں، جو  ریکارڈ تعداد میں‌ فروخت ہوتی ہیں.

    کامیابی کے موضوع پر آڈیو اور ویڈیو پروگرام اور سیمینارز کا سلسلہ بھی زوروں پر ہے، جن کے لیے کمپنیاں اور افراد بھاری فیس بہ خوشی ادا کرتے ہیں، یعنی آج کامیابی کی کنجی کی تلاش میں‌ ایک زمانہ سرگرداں ہے.

    البتہ اگر کامیاب افراد کی زندگی پر نظر ڈالیں، تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوتا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں‌ کو مطالعے کی عادت کا مرہون منت قرار دیتے ہیں اور نوجوانوں‌ کو زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں.

    [bs-quote quote=”آج کامیابی کی کنجی کی تلاش میں‌ ایک زمانہ سرگرداں ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اس عہد کے ممتاز سرمایہ کار وارن بفٹ سے جب کامیابی کی کنجی کی بابت پوچھا گیا، تو انھوں نے اپنی لائبریری میں‌ لگے کتابوں کی ڈھیر کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا،’’روازنہ اپنے موضوع پر پانچ سو صفحات پڑھیں.‘‘

    عام خیال ہے کہ 88 سالہ امریکی بزنس مین وارن بفٹ روزانہ چھ سو سے ایک ہزار صفحات تک پڑھتے ہیں.

    یہ بالکل درست ہے کہ ہر شخص کے لیے اتنا مطالعہ کرنا ممکن نہیں، مصروفیات کا بھی بوجھ ہے، البتہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین بے پناہ مصروفیات کے باوجود جم کر مطالعہ کرتے ہیں.

    مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سالانہ پچاس کتابیں‌ پڑھتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک کتاب.

    فیس بک کے مارک زگربرگ نے 2015 میں یہ عہد کیا تھا کہ وہ دو ہفتے میں ایک کتاب لازمی ختم کریں گے، یعنی مہینے میں دو اور سال میں چوبیس کتب.

    [bs-quote quote=”مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سالانہ پچاس کتابیں‌ پڑھتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک کتاب” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    امریکا کی معروف سیاہ فام ٹی وی میزبان، کاروباری شخصیت اوپرا ونفرے کتابوں کی رسیا ہیں، وہ نہ صرف خود باقاعدگی سے کتابیں پڑھتی ہیں، بلکہ اپنے مشہور زمانہ پروگرام The Oprah Winfrey Show میں ان کا تذکرہ بھی کرتی ہیں اور مصنفین کی تشہیر میں حصہ لیتی ہیں۔

    تو اگر آپ بھی کامیابی کی تلاش میں ہیں، تو اپنے شعبے کی کتب کا رخ‌ کریں، ان ہی میں‌ وہ کنجی چھپی ہے، جو قسمت کا دروازہ کھول سکتی ہے.