Tag: Foul language

  • خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ ، دو بھارتی کرکٹرز پر بھاری جرمانہ عائد

    خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ ، دو بھارتی کرکٹرز پر بھاری جرمانہ عائد

    سڈنی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے کے جرم میں بیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پانڈیا اور لوکیش راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کرنے کی پاداش میں بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق دونوں کرکٹرز پر جنسی اور نسلی تعصب اور بداخلاقی پر مبنی الفاظ’ کہنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نشر ہونے والے اس انٹرویو کے بعد25سالہ پانڈیا اور27سالہ راہول کو انڈیا کے آسٹریلیا کے دورے سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان دونوں نے پانچ میچوں میں شرکت نہ کر سکے تھے۔

    ان ہی دنوں کھلاڑیوں کے متنازعہ انٹرویو پر سوشل میڈیا اور بھارتی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو بی سی سی آئی نے فوری ایکشن لیا، بعد ازاں پانڈیا اور راہول نے معافی بھی مانگی جو ان کے کام نہ آسکی اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر پانڈیا نے کرن جوہر کو اپنے فلرٹ کرنے کے جوہر بتائے تھے جب کہ راہول نے محفوظ بیٹنگ سے محفوظ جنسی تعلقات کی بات کی تھی۔

    پانڈیا کا کہنا تھا کہ والدین نے ایک پارٹی میں مجھ سے پوچھا کون سی لڑکی پسند ہے تو میں نے کہا یہ سب ہی، ان سب سے میرا کبھی نہ کبھی تعلق رہا ہے۔

  • سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    بریسبن: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں لیا جائیگا۔

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم کریگی جس کے بعد رپورٹ آئندہ دو ہفتوں تک جاری کی جائیگی، آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گئے جس سے سری لنکن بولر سیانائیکے اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن گزر چکے ہیں، گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر فیلڈ امپائر اور میچ ریفری نے اعتراض اٹھایا تھا اور رپورٹ ٹیم مینجر کو بھجوادی تھی، بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب سعید اجمل پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے، اجمل اس سے پہلے بھی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں۔ جس میں وہ کلئیر ہوگئے تھے۔

  • سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سعید اجمل پر فرد جرم عائد کردی، ادھر کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی  ہوگئی، قومی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

    کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔ سعید اجمل نے کھیل کے چوتھے روز سری لنکن کھلاڑیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، الزام ثابت ہونے پر سعید اجمل پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن زیادہ عرصے برقرار نہ رکھ سکا، سری لنکا کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرکے بھی پاکستان تیسری پوزیشن بچاسکتا تھا لیکن بیٹسمینوں کی ناکامی نے پاکستان کو تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچادیا، سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی۔