Tag: found dead

  • سینئیر صحافی ولی رضوی اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

    سینئیر صحافی ولی رضوی اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

    کراچی : سینئیر صحافی ولی رضوی اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ  ولی رضوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی سید ولی رضوی کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع فلیٹ فریال پیراڈائیز میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ، واقعہ کی اطلاع فلیٹ کی یونین کی جانب پولیس کو دی گئی۔

    ڈی ایس پی شارع فیصل شوکت علی کا کہنا ہے کہ  ولی رضوی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد انھیں ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

    اس موقع پر سینیر صحافی اور پی ایف یو جے کے صدر خورشید عباسی نے کہا کہ ولی رضوی کی طبیت کافی عرصے سے ناساز تھی، وہ کئی برسوں سے فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔

    خورشید عباسی نے مزید بتایا کہ مقتول کے گھر والوِں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اہلخانہ سے رابطے کے بعد تدفین کے بارے میں بتایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد

    امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد

    نیویارک : امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی دریائے ہڈسن سے لاش ملی ہے، خاتون جج گذشتہ روزسے لاپتہ تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے دریائے ہڈسن سے امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج 65سالہ شیلا عبدالسلام کی لاش ملی ہے ، وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوئی تھیں ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے شیلا عبدالسلام کے جسم پرتشدد یا کسی قسم کی چوٹ کا کوئی نشان نہیں، انکی کی لاش کی شناخت انکے اہل خانہ نے کی، پوسٹ مارٹم کے بعد پہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق شیلاعبدالسلام مین ہٹن کورٹ میں چودہ سال جج رہیں، وہ نیویارک کی اپیل کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔


    مزید پڑھیں : جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بارمسلمان خاتون اسپیکرمنتخب


    پینسٹھ سال کی شیلا عبدالسلام نیویارک کی رہائشی تھیں، انھوں نے کچھ عرصے قبل دوسری شادی کی تھی، انہوں نے برنرڈ کالج اور کولمبیا لاء اسکول سے گریجویٹ کیا اور پھر ایسٹ بروکلین لیگل سروسز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،  1993 میں سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں اور پھر 2013 میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے انہیں کورٹ آف اپیل کا جج منتخب کیا۔

    شیلا عبدالسلام نیویارک سٹیٹ اسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔