Tag: foundation

  • جھریوں زدہ جلد پر فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ

    جھریوں زدہ جلد پر فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ

    چہرے کی جلد ہر عمر میں خصوصی حفاظت اور توجہ مانگتی ہے تاہم بڑھتی عمر کے ساتھ اس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوجاتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں نادیہ حسین نے جھریوں زدہ جلد پر میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ایسی جلد پر بیس لگانے سے پہلے اس کی موئسچرائزنگ کی جائے، اس کے لیے مسٹ اور اینٹی ایجنگ سیرم استعمال کیا جائے۔

    اس کے بعد اس پر انگلیوں کی مدد سے بیس لگایا جائے۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہر عمر کی جلد کو نم رکھنا بے حد ضروری ہے لیکن بڑھتی عمر میں اس کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔

  • پاک ترک اسکولزکو فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا ناقابل قبول ہے، والدین

    پاک ترک اسکولزکو فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا ناقابل قبول ہے، والدین

    لاہور : حکومت پاکستان اور پاک ترک اسکولز کی انتظامیہ کے مابین تنازعہ نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

    اسکول انتظامیہ اور والدین نے اس حوالے سے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاک ترک اسکولز کو کسی اور فاؤنڈیشن کے حوالے کرنا چاہتی ہے جو کہ ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے حالات کی وجہ سے پاک ترک اسکولز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت فوری طور پراسکولوں کی انتظامیہ کی تبدیلی کا ارادہ ختم کرے۔

    مقررین نے کہا کہ اسکولوں کو مخصوص دہشت گردانہ سرگرمیوں سے جوڑنا طلباء اور والدین کے لیے پریشانی اور شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ترک وزیرخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی، ترک وزیر خارجہ کے مطابق عبداللہ اوغلان کے ادارے ہر ملک کے لیے خطرہ ہیں، امید ہے پاکستان اس سلسلے میں اقدامات کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم ہر اس ملک کے لیے خطرہ ہے جہاں اس کی موجودگی ہے۔