Tag: founder of microsoft

  • کورونا ویکسین کی تیاری : بل گیٹس کا اہم اعلان

    کورونا ویکسین کی تیاری : بل گیٹس کا اہم اعلان

    نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نئے نوول کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق بل گیٹس کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کیلئے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔

    یہ امداد کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ کیونکہ ہمارا ادارہ وبائی امراض کے حوالے سے مہارت رکھتا ہے، ہم نے وبا کے بارے میں سوچ رکھا تھا، ہم کچھ امور جیسے ویکسین کی تیاری کے حوالے سے زیادہ تیار ہیں، ہماری سرمایہ کاری تیاری کے عمل کی رفتار کو تیز کرسکتی ہے ۔

    بل گیٹس نے کہا کہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہوجائیں مگر آخر میں مؤثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرونا وائرس  ویکسین کی تیاری اور  فیکٹری کی بیک وقت تعمیر کرنا، ویکسین کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے۔

    علاوہ ازیں گزشتہ دنوں واشنگٹن پوسٹ کے لیے ایک مضمون میں انہوں نے کہا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس وقت بہتر نظر آنے والی کچھ ویکسینز کے لیے منفرد آلات درکار ہیں۔

    بل گیٹس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ ارب ڈالرز ہم فیکٹریوں کی تعمیر پر ضائع کردیں اور آخر میں کسی اور بہتر ویکسین کا انتخاب کرلیا جائے مگر موجودہ صورتحال میں چند ارب ڈالرز ان کھربوں ڈالرز سے بہتر ہیں جو معاشی نقصان کی نذر ہوگئے۔

  • بل گیٹس ایک بارپھرسب سےآگے

    بل گیٹس ایک بارپھرسب سےآگے

    اس سال بھی دنیا بھرمیں سب زیادہ دولت کمانےکی دوڑمیں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

    امریکی جریدے فوربز کے مطابق بل گیٹس اکیاسی بلین ڈالرکما کرایک بارپھردنیا کے امیرترین شخص بن گئے ہیں، گزشتہ برس سے بل گیٹس کے کھاتوں میں نوبلین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔

    امریکی جریدے کے مطابق بل گیٹس یہ اعزاز سولہ بار اپنے نام کرچکے ہیں، اس فہرست میں دوسرے نمبرپربل گیٹس کے دوست وارین بافیٹ رہے، جن کے کل اثاثوں کی مالیت سرسٹھ بلین ڈالر ہے۔

    فوربزمیگزین کی فہرست کے مطابق تیسری پوزیشن امریکی بزنس مین لیری ایلیسن کی ہے، جن کے کل اثاثوں کی مالیت پچاس بلین ڈالر ہے ۔