Tag: FOUR

  • پٹرول پمپ پر کھڑی 4 سالہ بچی اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

    پٹرول پمپ پر کھڑی 4 سالہ بچی اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کیو : یوکرینی پولیس نے پٹرول پمپ سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کو دو گھنٹے میں بازیاب کراکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچی کے اغوا کا واقعہ یوکرین کے دارالحکومت کیو سے 45 کلومیٹر دور شہر بروشلی میں پیش آیا جہاں پٹرول پمپ پر اپنی ماں سے موجود بچی کو ایک شخص نے بہلا پھسلا کر گاڑی میں بٹھایا اور اغوا کرکے لے گیا۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ پمپ پر رقم کی ادائیگی کررہی تھی جبکہ بچی اپنی سے ذرا دور کھڑی کھلونوں کو دیکھ رہی تھی کہ اچانک کالی جیکٹ اور بلو جینز میں ایک شخص آیا اور بچی کو پھسلا کر گاڑی میں بٹھایا اور لے گیا۔

    بچی کا والد بھی قریب ہی موجود تھا لیکن بچی اپنی والدہ کے ہمراہ پمپ پر آئی تھی، جبکہ والدین نے دیکھا کہ ان کی بچی غائب ہے تو انہیں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

    پولیس نے والدین کی شکایت موصول ہوتے ہی بچی کی بازیابی کےلیے آپریشن کا آغاز کیا اور دو گھنٹے میں بچی کو صحیح و سلامت بازیاب کراکے ایئرپورٹ سے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے دوران حراست اعتراف کیا کہ وہ بچی کے اغوا کے بعد نازییا فعل کی انجام دہی چاہتا تھا۔

  • ٹیبلٹ چارجنگ کے دوران خوفناک حادثہ، کمسن بھائی بھی بہن کو بچاتے ہوئے چل بسا

    ٹیبلٹ چارجنگ کے دوران خوفناک حادثہ، کمسن بھائی بھی بہن کو بچاتے ہوئے چل بسا

    ماناگوا : وسطی امریکا میں چار سالہ بچہ آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگیا، کمسن اپنی ننھی بہن کو آگ سے بچاتے ہوئے خود آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی امریکی ملک نیکارا گوا کے شہر ماناگوا میں ایک چار سالہ بچہ زندہ جھلس کر اس وقت ہلاک ہوا جب وہ اپنی 1 سالہ بہن کو بچانے کی کوشش کررہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچہ اپنی جان گنوانے کے باوجود اپنی بہن کو آگ سے نہ بچاسکا اور وہ بھی آتشزدگی کے باعث جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کا واقعہ ٹیبلیٹ میں آگ بھڑکنے کے سبب پیش آیا تھا، ٹیبلیٹ چارجنگ کے دوران زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے پھٹا تو آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    متاثرہ بچوں کا 24 سالہ والد کمرے کا دروازہ کھولنے میں ناکام رہا تو چھت کے ذریعے بچوں کے کمرے میں داخل ہوا تو دیکھا کہ چار سالہ بچے نے اپنی  بہن کو مضبوطی سے گلے لگایا ہوا تھا تاکہ آگ سے بچا سکے۔

    والد نے دونوں بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم آتشزدگی کے باعث جورڈن کا جسم پوری طرح جھلس چکا تھا جس کے سبب وہ حادثے کے تین گھنٹے بعد ہی ہلاک ہوگیا۔

    غم سے نڈھال بچوں کے والد نے میڈیا کو بتایا  کہ جب میں اپنے بچوں کو بچانے گیا تومیرے بیٹے نے اپنی بہن کا اس طرح احاطہ کیا ہوا تھا کہ وہ اپنی بہن کے اوپر تھا اور اسے مضبوطی سے گلے لگایا ہوا تھا، والد نے کہا کہ جورڈن کی بدولت میری بچی صبح 3.40 بجے تک زندہ بچی رہی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹیبلیٹ کا ماڈل اور نمبر کیا تھا۔

  • برازیل کے برساتی جنگل سے 5 روز بعد کمسن بچی برآمد

    برازیل کے برساتی جنگل سے 5 روز بعد کمسن بچی برآمد

    براسیلیا : کمسن برازیلین لڑکی 5 دن بعد دنیا کے سب سے بڑے برساتی جنگل سے زندہ برآمد ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ اینا وکٹوریا ساوٓریس کچھ روز قبل کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی تاہم اب وہ جنگل سے زندہ برآمد ہوئی ہے اتنے دن کمسن بچی نے

    پھل کھاکر اور دریا کا پانی پی کر خود کو زندہ رکھا۔

    کمسن لڑکی برازیل کے شمالی علاقے سے اس وقت لاپتہ ہوئی تھی جب وہ اپنے بہن کے ساتھ کشتی میں کھیل رہی تھی، بچی کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ خوفزدہ ہوگئے کہ کہیں بچی دریا میں نہ گر گئی ہو اسے تیراکی بھی نہیں آتی۔

    اہل خانہ نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جس کے بعد تین تیراکو نے بچی کو ریسکیو کرنے کےلیے دریا میں تلاش شروع کی تاہم کئی دن کی تلاش کے بعد بھی بچی نہیں ملی۔

    ریسکیو سروس کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کا خیال تھا کہ بچی جنگل میں نہیں جاسکتی ممکن ہے شاید مرگئی ہو لیکن 2 جنوری کو چار سالہ بچی برازیل کے برساتی جنگل سے برآمد ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جس علاقے سے بچی برآمد ہوئی ہے وہاں کوئی خطرناک جانور نہیں ہے جو انسانوں پر حملہ کرے لیکن جنگل دیگر خطرات موجود ہیں۔

    بچی کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اتنے دن پھل کھا کر اور دریا کا پانی پی کر زندہ رہی۔

    ماں روزیلیٹ دی سوزا نے مزید کہا کہ وہ ایک صندوق کے اندر بیٹھی تھی لیکن وہ چلنے سے قاصر تھی جسے ایک رشتہ دار نے تلاش کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا بچے کے اہلخانہ اسے فور طور پر اسپتال لے گئے جہاں اسے کافی دیر تک زیر نگرانی رکھا لیکن وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

  • خواتین اراکین کانگریس پر تنقید، کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد پیش

    خواتین اراکین کانگریس پر تنقید، کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد پیش

    واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے چار رکن خواتین پرڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان داغنے کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کردی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ روز قبل کانگریس کی چار رکن خواتین کے خلاف مسلسل نسل پرستانہ بیانات دئیے تھے جس کے خلاف کانگریس اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایوان نمائندگان (کانگریس)  میں پیش کی جانے والی قرار داد میں ٹرمپ کے ’نسل پرستانہ بیانات کو نئے امریکیوں اور دیگر رنگت کے افراد کےلیے خلاف نفرت انگزیز قرار دیا‘۔

    برطانوی میڈیا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر نسل پرستی اور غیر ملکی خوفزدہ ہونے یا نفرت کرنے کے باعث اراکین کانگریس کو امریکا چھوڑنے کی دھکمی دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’میرے جسم میں نسل برستانہ ہڈی نہیں ہے‘۔

    منگل کے روزپیش ہونے والی قرار داد کے حق میں 240 اراکین نے جبکہ مخالفت میں 187 اراکین نے ووٹ دیا،مذکورہ وقرار داد میں چار ریپبلیکن اراکین نے بھی ووٹ دیا ۔ ووٹ دینے والے قانون ساز ریپبلکنز میں جسٹن امیش بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹیکساس سے منتخب ہونے والے واحد افریقن امریکن کانگریس رکن ول ہررڈپنسلوانیا سے منتخب ہونے والے رکن برائن فٹ پیٹرک، میچی گن سے کامیاب ہونے والے رکن کانگرس فرائڈ آپٹن اور انڈیانا کے ممبر سوسین بروکس نے بھی ووٹنگ میں حصّہ لیا اور ٹرمپ کی مخالت میں ووٹ دئیے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کانگریس کی رکن خواتین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خواتین دراصل ان ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں کی حکومتیں مکمل طور پر نااہل اور تباہی کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ میں الہان عمر، اوکاسیو کارٹز، ایانّا پریسلے اور رسیدہ طلیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین کو واپس اپنے ملک چلے جانا چاہیے۔

  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فضائی بمباری، 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    یروشلم : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض اسرائیل کی ایئر فورس کی جانب سے اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر رہائشی آبادی کو شدید فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں علیٰ الصبح بم گرائے گئے تھے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عماد نصیر اور چار افراد سمیت ایک حاملہ خاتون اپنے ایک سالہ بچے کے ہمراہ شہید ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب صیہونی ریاست کی درندہ صفت فورسز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کی جانے والی فضائی بمباری میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے 200 راکٹ حملوں کے نتیجے میں کی گئی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 80 سالہ فلسطینی خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : غزہ : اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

    یاد رہے کہ اپریل کے اواخر میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی میں واقع اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی ہے تاہم اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • قومی سلامتی کو تاراج کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 4 سعودی خواتین رہا

    قومی سلامتی کو تاراج کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 4 سعودی خواتین رہا

    ریاض : سعودی حکام نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار مزید خواتین رضاکاروں کو عدالت میں سماعت کے دوران حاضری کی پابندی کی شرط پر رہائی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار خواتین کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا ہے، سعودی قانون کے مطابق زیر سماعت مقدمے کے ملزموں کے نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کئے جاتے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ملزمان کی شناخت ھتون الفاسی، امل الحربی، میساء المانع اور عبیر نمنکانی کے نام سے کی ہے۔ اس سے ایک ماہ قبل سعودی عدالت تین دیگر خواتین کو بھی اس شرط پر رہا کرچکی ہے کہ وہ اپنے مقدمات کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش ہوتی رہیں گی۔

    سعودی پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تمام مدعلیھم کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور اب ان کے خلاف فرد جرم تیار کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی سلامتی کے دیوان نے متذکرہ خواتین ملکی سلامتی، استحکام اور قومی وحدت کو گزند پہنچانے والی منظم اور مربوط منصوبوں کی نشاندہی کے بعد حراست میں لیا تھا۔

    سعودی پراسیکیوٹر نے گذشتہ برس 2 جون کو 17 مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کا اغاز کیا جس میں پانچ مرد اور چار خواتین کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ استغاثہ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ملزمان نے مملکت مخالف تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔

    سعودیہ میں قید انسانی حقوق کی علمبردار تین خواتین عارضی طور پر رہا

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے اواخر میں سعودی حکام نے انسانی حقوق کی علمبردار اور حقوق نسواں کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والی تین خواتین رضاکاروں کو عارضی طور پر رہا کیا تھا۔

    برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی سعودی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین میں ایمان الفجان، عزیزہ یوسف اور رقیہ المحارب شامل ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ رہائی پانے والی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی دیگر خواتین پر عائد الزامات ختم کرکے انہیں بھی غیر مشروط رہائی دے۔

    خیال رہے کہ انسانی حقوق اور حقوق نسواں کےلیے کوششیں کرنے والی گیارہ خواتین کو گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی۔

  • میوزک بینڈ ون ڈائریکشن نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے

    میوزک بینڈ ون ڈائریکشن نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے

    برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کی البم فور نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

    برطانیہ کے معروف میوزک بینڈ ون ڈائرکشن کی نئی البم فور کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے،ریلیز کے پہلے ہفتے تین لاکھ ستاسی ہزار کاپیاں فروخت ہوگئیں۔

    برطانوی معروف بینڈ ون ڈائرکشن کی کامیابیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں،ون ڈائرکشن کی البم فور ریلیز کے پہلے ہی ہفتے برطانوی میوزک چارٹ پرنمبر ون پوزیشن پرآگئی۔

    ون ڈائرکشن بینڈ امریکی میوزک ایوارڈ میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب چوتھی البم کے ہٹ ہونے کی مبارک بادیں وصول کرنے میں مصروف ہے۔