Tag: four dead

  • اٹلی، کیبل کار ٹوٹ کر کھائی میں جاگری، متعدد ہلاک

    اٹلی، کیبل کار ٹوٹ کر کھائی میں جاگری، متعدد ہلاک

    اٹلی میں کیبل کار ٹوٹ کرکھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 16 افراد کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے ریسکیو کرلیا۔

    واضح رہے گزشتہ سال بھی اٹلی میں سیاحوں کو پہاڑوں پر واقع جھیل تک لے جانے والی کیبل کار گر گئی تھی، اٹلی کے شمال میں جھیل میگواہ کے قریب پیش آنیوالے اس واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل تھائی لینڈ کے صوبے پپراچن پوری میں سرکاری افسران کی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 18 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر بس مقامی حکومت کے افسران کو فیلڈ ٹرپ پر لے کر روانہ ہوئی تھی، بس میں 49 افراد سوار تھے۔

    امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 جاں بحق

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سڑک پر پیش آنے والے حادثات میں تھائی لینڈ کا ریکارڈ بدترین ہے جہاں ہر سال تقریباً 20 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • پانی کی ٹنکی صاف کرنے والے 4 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک

    پانی کی ٹنکی صاف کرنے والے 4 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک

    بھارت کے ممبئی کے ناگپاڑا کے علاقے میں گزشتہ روز ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، زیر تعمیر عمارت میں پانی کی ٹنکی کی صفائی کرنے والے 4 مزدور دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی کی ٹنکی کے اندر صفائی کر رہے مزدوروں کو جب بے چینی محسوس ہوئی تو انہیں فائر بریگیڈ کی مدد سے ریسکیو کیا گیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 5 میں سے 4 کو مردہ قرار دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ حادثہ ممبئی کے ناگپاڑا کے علاقے میں بسم اللہ اسپیس بلڈنگ میں پیش آیا، صفائی کے لیے 5 لوگ ٹنکی میں داخل ہوئے تھے جو دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

    حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے، جس میں حسیب شیخ (19)، راجا شیخ (20)، ضیاء اللہ شیخ (36) اور عماد شیخ شامل ہیں، جبکہ پانچواں شخص فرحان شیخ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے کہ پانچوں کو کام پر رکھنے والوں کی جانب سے کوئی کوتاہی ہوئی تھی یا نہیں؟ اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں؟

    امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت

    تحقیقات میں جو نتائج سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ابتدائی تحقیقات مرنے والے مزدورں کے حوالے سے یہ خبر نکل کر سامنے آئی ہے کے یہ پانچوں مزدور کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔

  • کیلی فورنیا کے فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا کے فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن :کیلی فورنیا میں منعقدہ فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرجوز کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے تین افرادہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے،افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی ۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد میلے میں بھگڈر مچ گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موق پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےکر فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی ہلاک کردیا تھا۔

    گلروے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جدید اسلحے سے لیس ملزم سخت سیکیورٹی کے باعث حفاظتی باڑ کو کاٹ کر فیسٹیول میں داخل ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا حکام نے ملزم اور متاثرہ افراد سے متعلق مزید معلومات اور شناخت ظاہر نہیں ہے، پولیس چیف کا کہنا ہے کہ قتل عام کی وجوہات و مقصد ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میلے کا آخری روز تھا جبکہ یہ میلہ سنہ 1979 سے ہر سال جولائی کے آخر میں منعقد کیا جاتا ہے۔

  • لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔