Tag: Four injured

  • کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکا

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکا

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکے کے باعث پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے میں قریب گزرنے والی گاڑی اور دکانوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    اس سے قبل گوادر کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 مسافروں کو قتل کردیا، جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع نے بتایا گزشتہ شب گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کی جانب سے گاڑیاں روک کر مسافروں کی شناخت پریڈ کی گئی اور ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کرکے 6 مسافروں کو قتل کیا گیا اور تین مسافروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کوسٹل ہائی وے کلمت کے مقام پر گئی حملہ آوروں نے دو باوزرز گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا، سیکورٹی فورسز کا علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کلمت میں مسافروں پرفائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

    ویڈیو: نشتر پارک کے قریب کار پر فائرنگ، این آئی سی وی ڈی کا ملازم معجزانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا

    وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین اور قرارواقعی سزایقینی بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندعناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔

  • کوئٹہ : سریاب روڈ پر موٹرسائیکل میں دھماکا ،  4 افراد زخمی

    کوئٹہ : سریاب روڈ پر موٹرسائیکل میں دھماکا ، 4 افراد زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیوٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدای کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں اے این ایف اہل کار بھی شامل تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، اور بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

  • یو اے ای، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    یو اے ای، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے شیخ محمد بن زید روڈ پر پک اپ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    ڈائریکٹر جنرل دبئی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر سیف مہائر کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے پک اپ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

    بریگیڈیئر سیف مہائر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک کا ٹائر پھٹا اور وہ دوسری لین میں آگیا، پک اپ کا ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب بروقت بریک نہ لگا سکا اور ٹرک سے جاٹکرایا۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

    حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

    دبئی پولیس نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسرے شہریوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

    بریگیڈیئر سیف مہائر نے کہا کہ تمام ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ گاڑی کے پہیوں پر فوکس رکھیں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال کریں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔

    یاد رہے کہ 5 دسمبر کو بھی متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

  • امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    واشنگٹن : امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کی ایک یونیورسٹی میں سانق طالب علم نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاست نارتھ کیرولینا کی ایک یونیورسٹی میں ایک سابق طالب علم نے تدریس کا عمل ختم ہوتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں تین افراد کی حالت انہتائی تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے شبے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 17 اور 18 برس کے درمیان ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباءکو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 22 سالہ ملزم ٹرینٹن ٹیرریل کو دو افراد کے قتل کے ساتھ ساتھ متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نارتھ کیرولینا میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 21 سالہ نوجوان ریلے ہوویل نے مسلح شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی تاکہ دیگر افراد کی جان بچائی جاسکے تاہم وہ خود فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہوگیا۔ شہریوں کی جانب سے نوجوان کو اس بہاردی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

  • فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ، 2 افراد جاں بحق

    فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ، 2 افراد جاں بحق

    منیلا : فلپائنی شہر زمبونگا میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد پر دستی بم سے حملہ کرکے دو افراد کو جاں بحق جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر زمبونگا میں واقع ایک مسجد کو بدھ کے روز اعلیٰ صبح دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بدھ کی صبح مسجد کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے، حادثے کے وقت مسجد میں متعدد افراد سو رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

    زمبونگا شہر کے مقامی رہنما موجیو ہاتامن نے مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کی کوئی توجیج پیش نہیں کی جاسکتی، عبادت کرنے والوں پر حمہ کرنا بزدلی اور بے شرمی کی اعلیٰ مثال ہے۔

    زمبونگا کی علماء کونسل نے مسجد پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی، شیطانی اور غیر منطقی عمل ہے، عوام ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال مسجد بم حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، پولیس نے واقعے کی مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    فلپائنی افواج کے ترجمان نے کہا کہ شہری آپس میں اتحاد و یکجہتی کا یقینی بنائیں اور قیاس آرائیوں سے باز رہیں، مسجد پر حملے کا تعلق تین روز قبل چرچ حملے سے نہیں ہے۔

    فلپائن میں مسیحی عبادت گاہ کے قریب دو دھماکے، 27 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

     غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جزیرے جولو پر پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھے جبکہ دوسرا دھماکا پارکنگ ایریا میں اس وقت ہوا جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ متاثرہ علاقے سے مسلم برادری کے خودمختاری کےلیے منعقد کیے گئے ریفرنڈم کے کچھ روز بعد ہوا۔

  • جرمنی: نسل پرست شہری نے تارکین وطن پر گاڑی چڑھا دی، 4 افراد زخمی

    جرمنی: نسل پرست شہری نے تارکین وطن پر گاڑی چڑھا دی، 4 افراد زخمی

    برلن : جرمنی میں نسل پرست شہری نے تارکین وطن کو کار تلے روند دیا، تیز رفتار کار کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر بوٹروپ میں سال نو کی شب نسل پرست جرمن شہری نے سڑک پر کھڑے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں موقعے پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی تاہم ایک تارک وطن کو شدید زخموں کے باعث استپال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    صوبے کے وزیر داخلہ ہیربرٹ روئل کے مطابق 50 سالہ جرمن شہری نے جان بوجھ کر ایسے ہجوم کو کار تلے روند کر ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی جو غیر ملکیوں پر مشتمل تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں شامی اور افغان شہری شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری کے بعد بھی نسل پرستانہ تبصرے کررہا تھا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ مشتبہ حملہ آور نفسیاتی مریض ہے۔

    مزید پڑھیں : جرمنی: کار سوار نے شہریوں پر گاڑی چڑھا کر خود کشی کرلی

    یاد رہے کہ گذشتہ برس جرمن شہر موئنسٹر میں بھی ایک شخص نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے اوپن ایئر ریستوران میں بیٹھے شہریوں کو کچل دیا تھا۔

    واقعے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارسوار نے بعد ازاں فوراً ہی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔