Tag: four killed

  • تیز رفتارگاڑی  کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج، کشمالہ طارق  کا بیٹا اذلان  نامزد

    تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج، کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان نامزد

    اسلام آباد : تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارگاڑی نے 6 افراد کوکچل دیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ کارسوارفرار ہوگیا۔

    تین جاں بحق افراد مانسہرہ کے رہنے والےہیں اور ان کی امیرشکیل،فاروق اورحیدرعلی کے نام سے شناخت ہوئی ، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایکس077  پراڈو گاڑی نے دیگرگاڑیوں کوہٹ کیاہے، ایک گاڑی کا نمبرجی اے ایچ 555ٹویوٹا فارچیونر ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سےفوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتارگاڑی ایک نوجوان چلارہاتھا، گاڑی بیسٹ ویسٹرن کےمالک کی ہے اور بیسٹ ویسٹرن کےمالک کشمالہ طارق کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق کابیٹااذلان خان بھی گاڑی میں موجودتھا تاہم حادثےکامعاملہ ہوٹل مالک کےڈرائیورپرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کو معلومات دی جارہی ہیں کہ گاڑی ڈرائیوروقاص چلارہاتھا۔

    ایس پی سرفرازورک کا کہنا ہے کہ گاڑی کاڈرائیورفیاض حراست میں لےلیاگیا، بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کامالک وقاص بھی گاڑی میں موجودتھا، وقاص کے چہرے پر چوٹ آئی ہے کسی اسپتال گیا ہے ، تلاش جاری ہے جبکہ گاڑی کوبھی تحویل میں لےلیاگیاہے۔

    دوسری جانب جی الیون میں ٹریفک حادثےمیں4 افراد کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، زخمی شہری کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ رمنامیں درج کیاگیا، ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی نامزد ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حادثےمیں 4دوست جاں بحق ہوئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سےاےاین ایف کاٹیسٹ دینےآئےتھے، سفید رنگ کی جیپ نمبر ڈبلیووائی077نےٹکرماری، جیپ کی ٹکرسےگاڑی سوار4نوجوان جاں بحق اور موٹرسائیکل سوارزخمی ہوا۔

  • سمندری طوفان ’مینگ کھٹ‘ نے چین میں تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک

    سمندری طوفان ’مینگ کھٹ‘ نے چین میں تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک

    ہانگ کانگ : مینگ کھٹ نامی خطرناک سمندری طوفان نے ہانگ کانگ سمیت جنوبی چین میں تباہی مچادی، طوفان کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خطرناک سمندری طوفان ’مینگ کھٹ‘ فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد چینی شہر ہانگ کانگ پہنچ چکا ہے۔ سال کے سب سے خطرناک سمندری طوفان نے فلپائن میں 64 افراد کو لقمہ اجل بنایا ہے۔

    ہانگ کانگ میں اتوار کے روز علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور آندھی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے باعث سیکڑوں مکانات کی چھتیں آڑ گئیں اور لوگوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،  اس وقت ہانگ کانگ میں 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں بھی موسلا دھار بارشوں اور  223 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفانی جھکڑوں سے نمٹنے کے لیے چینی حکام کی جانب سے حفاظتی انتظامات اور متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے طوفان کے باعث 550 سے زائد پروازیں منسوخ اور 200 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جنوبی چین سے تقریباً 30 لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے تیز ہواؤں بارشوں اور طوفان کے نتیجے میں چین کے صوبے گونگ ڈانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث فلپائن میں 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 تاحال لاپتہ ہیں۔

    فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سلائیڈنگ طوفان کے بعد شروع ہوئی جب لوگ اپنے گھروں کو واپس آرہے تھے، حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ سال سپر ٹائیفون ہیٹو نے ہانگ کانگ میں تباہی مچائی تھی۔

  • مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے چارسدہ روڈ اور فقیر بنٹر میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر بنٹر میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ ملبے کی زد میں آکر 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی۔

    دوسری جانب چارسدہ روڈ کے قریب اسی نوعیت کے حادثے میں ایک بچہ جان سے گیا جبکہ بچی زخمی ہوگئے، اور مردامالاکنڈ روڈ سہری بہلول میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوئیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارش کا امکان

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہی مختلف سیکٹرز میں بجلی غائب ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

  • بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بی آراے،یو بی اے سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، خود کش بمبار سمیع اللہ کا تعلق ایل ای جے سے ہے جب کہ گرفتار ہونے والوں میں دو دہشت گرد محمد خان اور جلال الدین بھی شامل ہیں۔


    اسی سے متعلق: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: تحریک طالبان مالاکنڈ کا نائب امیر ہلاک


    جاری بیان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم یو بی اے سے ہے، دونوں دہشت گرد ریلوے ٹریک بم سے اڑانے میں مطلوب تھے۔

    گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ان میں ایل ایم جیز،ایس ایم جیز، بندوقیں، 16 کلو بارود، دستی بم، راکٹ، مارٹر شیل، 15 ہزار سے زائد مختلف راؤنڈز شامل ہیں۔

  • بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6  سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے باعث 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے نزدیک واقع علاقے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    Map of Balochistan with Harnai District highlighted

    تحصیلدار نے بتایا کہ حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کھوسٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان بھر میں فورسز پر حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے تاہم پھر بھی حملہ آور دوبار کامیاب ہوگئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پرحملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔


    یہ پڑھیں: کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار اور7 شہری شہید


    اطلاعات ہیں کہ واقعے کے بعد سے فورسز نے علاقے کی ناکا بندی کررکھی ہے۔

  • کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: شہر کے علاقے نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 ٹھکانے مسمار کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ نصیر آباد کے علاقے اوچ میں ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیا جو کہ تاحال جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع نے ہمیں بتایا کہ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے مسمار کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے، آپریشن کے اختتام پر حتمی اور نتیجہ خیز اطلاعات سامنے آئیں گی۔

    دریں اثنا کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جس میں سے دو  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    نمائندہ کوئٹہ مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن سے شہر جانے والی شاہراہ پر یہ واقعہ پیش آیا، زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ایسے واقعات تسلسل سے پیش آرہے ہیں۔

  • رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    رینجرز کی منگھو پیر میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں منگھو پیر کے علاقے خیرآباد میں رینجرز کے  ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران  4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں آپریشن شروع کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھیوں کے فرار ہوجانے کے بعد رینجرز نے آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ’’رینجرز کو دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘‘۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ’’ہلاک ہونے والے دہشت گرد 14 اگست کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے‘‘۔

    دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں موجود ہوٹلوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا گیا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر چار شدت پسند ہلاک ہوگئے،حملے میں آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جو کہ ایک گاڑی میں سوار تھے۔ بتایا جارہاہے کہ چاروں مبینہ طور پر دہشت گرد تھے تاہم ان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ خیبر ایجنسی کے ضلع ننگر ہار کے نزدیک افغان علاقے نازیان میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات ہیں۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے جس میں اساتذہ سمیت 140 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے نامی دہشت گرد تھا جو اس ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    یاد رہے طالبان کا یہ کمانڈر پشاور، کوہاٹ، بڈھ بیر، نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث تھا اور آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ اسی کو قرار دیا جارہا تھا۔