Tag: four-times

  • زمین کے ایک حصے پر غیر معمولی گرمی: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    زمین کے ایک حصے پر غیر معمولی گرمی: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ کرہ ارض پر آرکٹک کا حصہ 4 گنا رفتار سے گرم ہو رہا ہے، یہ تحقیق حال ہی میں کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 40 سالوں میں زمین کے شمالی حصے آرکٹک میں گرمی کی شرح میں تقریباً 4 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ موسمیاتی ماڈل قطبی درجہ حرارت کی شرح کے حوالے سے غلط اندازے لگا رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے موسمیاتی سائنس پینل نے 2019 میں ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ آرکٹک ایمپلی فکیشن کے نام سے مشہور عمل کی وجہ سے شمالی علاقے عالمی اوسط سے دگنا رفتار سے گرم ہو رہے ہیں۔

    یہ اس وقت ہوتا ہے جب برف اور گلیشیئرز، سورج کی روشنی اور حرارت سے پگھل کر پانی کی شکل میں سمندر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    سائنسدانوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے اتفاق رائے ہے کہ شمالی علاقے تیزی سے گرم ہو رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ٹائم فریم پر سب کے اندازے مختلف ہیں جبکہ اس بات پر بھی اختلاف ہے کہ آرکٹک کا علاقہ جغرافیائی لحاظ سے کہاں تک پھیلا ہوا ہے۔

    اس تحقیق کے لیے ناروے اور فن لینڈ میں مقیم محققین کی ایک ٹیم نے 1979 سے آرکٹک سرکل کے سیٹیلائٹ اسٹڈیز کے ذریعے جمع کیے گئے درجہ حرارت کے ڈیٹا کے چار سیٹ کا تجزیہ کیا۔

  • راس الخیمہ: اہلیہ پر تشدد کرنے کے جرم میں شوہر پر جرمانہ عائد

    راس الخیمہ: اہلیہ پر تشدد کرنے کے جرم میں شوہر پر جرمانہ عائد

    راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے زوجہ کو چہرے پر تھپڑ مارنےکے جرم میں شوہر کو 2 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے ریاست میں پرچون کا سامان فروخت کرنے والے شخص کو اپنی اہلیہ کو تشدد کرنے کے  جرم میں سزا سنائی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر  آئے روز اسے جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے اور آخری مرتبہ اس نے نامناسب بحث کے بعد میرے چہرے پر چار مرتبہ زور دار تھپڑ رسید کیے تھے۔

    متاثرہ خاتون نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بیان دیا کہ میرے شوہر کے غصے پُر تشدد مزاج کا کوئی اختتام نہیں ہے اس لیے میں نے راس الخیمہ پولیس کو اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے کا فیصلہ کیا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

    دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ میں اپنی اہلیہ کو مارنا نہیں چاہتا تھا اور مجھے نہیں یاد میں اہلیہ کو کتنے تھپڑ مارے ہیں۔

    ملزم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی حل ہوجائے لیکن میری اہلیہ مجھے عدالت کے دروازے تک لے آئی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے شوہر اور اہلیہ کے بیانات سننے کے بعد شوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے اہلیہ کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 2 ہزار درہم جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔