Tag: fourth-wave-of-corona

  • اسپتالوں میں وینٹی لیٹرکی تعداد 550 ہے ، محکمہ صحت

    اسپتالوں میں وینٹی لیٹرکی تعداد 550 ہے ، محکمہ صحت

    کراچی : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    اس صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے لیے انتظامات کم پڑنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر وینٹی لیٹرز اور بیڈز کم ہوتے جارہے ہیں۔

    کراچی کے اسپتالوں میں خوش قسمتی سے ابھی تک تو ایمرجنسی کی صورتحال نہیں ہوئی لیکن اگر کورونا کیسزاسی رفتار سے بڑھتے رہے تو اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنے کیلئے جگہ کم پڑ سکتی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی تعداد550ہے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 102 مریض وینٹ پر ہیں۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق آف وینٹ مریضوں کی تعداد106 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 232 ہے کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈزکی تعداد1374 ہے۔

    اس کے علاوہ اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد212ہے، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں570ایچ ڈی یوبیڈزخالی ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کم آکسیجن کی ضرورت کےحامل ا یچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد181ہے جبکہ کم آکسیجن کی ضرورت کےحامل مریضوں کیلئے204 بیڈز خالی ہیں۔

     

  • کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ، وزیرصحت سندھ نے خبردار کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو کی صدارت انسدادپولیومہم،کوروناویکسین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عذراپیچوہو نے کہا ٹارگٹڈ پولیو کوریج کو ہر صورت ممکن بنایاجائے، اس سلسلے میں تمام اضلاع کورونا ویکسین کے عمل کوتیزکریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

    وزیرصحت سندھ نے خبردار کیا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، ڈیلٹا ویریئنٹ کے پیش نظرجلد ویکسین کادائرہ بڑھایا جائے۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم سندھ کورونا کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہوچکی ہے۔