Tag: FPCCI

  • انرجی سیکورٹی کیلئے شمسی توانائی کو استعمال میں لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    انرجی سیکورٹی کیلئے شمسی توانائی کو استعمال میں لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد : ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شمسی توانائی اب توانائی کے دیگر ذرائع سے مہنگی نہیں رہی اس لئے اسے حکومتی سطح پر زیادہ توجہ دی جائے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2005ء سے 2010ء تک شمسی توانائی کا عالمی استعمال پانچ گیگا واٹ سے بڑھ کر 227 گیگا واٹ ہو گیا جبکہ 1977 ء میں سولر پاور کی فی واٹ پیداوار76 ڈالر سے گر کے تین سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی میں اس وقت آٹھ ہزار میگاواٹ کا منصوبہ زیر تکمیل ہے، جس کی قیمت تین سینٹ فی کلو واٹ آور ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ لاجواب پوٹینشل کے باوجود سولر اور ونڈ پاور کے معاملہ میں پاکستان نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا اور یہ چین بھارت اور بنگلہ دیش سے بہت پیچھے ہے۔

    بین الاقوامی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سولر پاور سے تیس لاکھ میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے، جس سے درجنوں دیگر ممالک کی تمام ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ بارہ ارب ڈالر کا تیل درآمد کر رہا ہے، جس میں سے ستر فیصد بجلی بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے ، اس کی فی یونٹ پیداواری لاگت اٹھارہ روپے فی یونٹ ہے مگر سولر پاور سے بننے والی بجلی کی قیمت چھ سے آٹھ روپے فی یونٹ ہو گی۔

  • حکومت بیمارصنعتوں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرے، تاجربرادری

    حکومت بیمارصنعتوں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرے، تاجربرادری

    کراچی : یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے حکومت کی جانب سے ٹیکس دھندگان کے آڈٹ کے عمل کو ایک ماہ تک روکنے اوراس ضمن میں تاجروں سے مشاورت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

    یو بی جی کے زونل چیئرمین نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد کی جانب سے ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان بھی حوصلہ افراء ہے جو موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برامدکنندگان کو 65 ارب روپے کے ریفنڈ ادا کئے جا چکے ہیں اور باقی ماندہ ریفنڈ بھی فوری طور پر اداکئے جائیں تاکہ برامدی شعبہ اپنی پوری استعداد کے مطابق کام کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ 180 ارب روپے کے پیکیج سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری برادری قابل عمل بجٹ سفارشات تیار کر رہی ہے ، جن پر عمل درامد سے ملکی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔

  • تمام اسلامی ممالک مل کر ترقی کے ایجنڈا پر کام کریں، ایف پی سی سی آئی

    تمام اسلامی ممالک مل کر ترقی کے ایجنڈا پر کام کریں، ایف پی سی سی آئی

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ معدنی اور انسانی وسائل سے مالا مال اسلامی ممالک ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں ، جسکی وجہ سے اکثر ممالک میں غربت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامک چیمبر آف کامرس و زراعت کے صدر صالح عبداللہ کامل سے ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام ممالک معاشی ترقی کے ایجنڈے پر متفق ہو کر کوشش کریں تو صورتحال بدل سکتی ہے، معیشت ، تعلیم، سماجی ترقی اورسائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کئے بغیر عوام کی قسمت بدلنا ناممکن ہے۔

    صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ اسلامی ممالک کا پوٹینشل بہت زیادہ مگر پیداوار کم ہے، جسے بڑھانے کیلئے رکاوٹوں کا ادراک کر کے انھیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

    اس موقع پر اٹھاون ممالک کی نمائندگی کرنے والے اسلامک چیمبر کے صدر صالح عبداللہ کامل نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیاں بہتر ہیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت ترقی کرے گی۔

    انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی جانب سے بیس دسمبر کو پاکستان مین ہونے والی ای سی او چیمبر کی میٹنگ کی شرکت کی دعوت قبول کی اور عبدالرؤف عالم کے زریعے وزیر اعظم نواز شریف کو نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔

  • پچاس ارب روپے کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا فیصلہ درست ہے ،عبدالرؤف عالم

    پچاس ارب روپے کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا فیصلہ درست ہے ،عبدالرؤف عالم

    کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ رواں میں پچاس ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا فیصلہ درست ہے ، جس سے کاروباری سرگرمیاں اور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلے سے برامدکنندگان اور انڈسٹری کو ریلیف ملے گا ، جس سے مجموعی اقتصادی صورتحال اور ملکی برامدات پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

    عبدالرؤف عالم نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایسے تمام ریفنڈ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ریفنڈ پے منٹ آرڈر (آر پی او) تیس اپریل تک جاری ہو چکے ہیں۔

    تاہم دیگر ریفنڈز بھی جلد از جلد کر دئیے جائیں گے تاکہ کاروباری برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا بہتر انداز میں ادا کر سکے، جبکہ باقی ماندہ ریفنڈز کی ادائیگی ستمبر اور اکتوبر میں متوقع بتائی گئی ہے۔

  • خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

    خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

    کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں کام کرنے والے تمام اداروں سے بھرپور تعاون کرینگے۔

    کوریا میں اقوام متحدہ کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی کے زریعے خواتین کو با اختیار بنانے کے ایک بین الاقوامی کنونشن میں مختلف ممالک سے آنے والی شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے خواتین کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں بین الاقوامی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینٹر برائے پاکستان اور بین الاقوامی تعلقات کے زریعے عمل درامد کیا جائے گا تاکہ مختلف ویمن چیمبروں اور دیہی خواتین کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی بور پر با اختیار کرنے سے انکی زات کے علاوہ انکے خاندان، معاشرے اور ملکی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔

  • رواں سال ملکی معیشت کی بحالی کا سال ہے، ایف پی سی سی آئی

    رواں سال ملکی معیشت کی بحالی کا سال ہے، ایف پی سی سی آئی

    کراچی: ایف پی سی سی آئی نےرواں سال کوپاکستانی معیشت کی بحالی کا سال قرار دیا ہے، ایف پی سی سی آئی کا پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے کاپلا ن تیا ر ہوگیا۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ادریس نے کہا ہے پاکستانی معیشت کی بحالی کے پلان کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوپیش کیا جائے گا۔

    صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے ہماری ٹیم حکومت کے ساتھ تعاون کر نے کے لیے تیا ر ہے ، انہوں نے کہا کہ تباہ حال گورننس اور انفرااسٹر کچر تر قی کی راہ میں رکا وٹ پیدا کر رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجو یز دی ہے کہ 2015کو معیشت کی بحالی کا سال قرار دیا جا ئے ۔

  • ذیلی محکموں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے، ایف پی سی سی آئی

    ذیلی محکموں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے، ایف پی سی سی آئی

    کراچی: وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت کے ذیلی محکموں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے۔

     ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر دارو خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائیزیشنز (ڈی جی ٹی او) تاجروں اور صنعتکاروں کو ذاتی مفادات کیلئے ہراساں کر رہے ہیں ، حکومت انکی کرپشن کا نوٹس لے۔

     انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حکومت میرٹ کو بری طرح پامال کر رہی ہے، ایک طرف خیبر پختونخواہ کی حکومت کرپٹ عناصر کو فارغ کر رہی تو دوسری جانب مرکزی حکومت انہیں تحفظ دے رہی ہے۔

    انہوں نے وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے مطالبہ کیا کہ اپنے محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کریں ۔

  • میٹرو بس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے,ایف پی سی سی آئی

    میٹرو بس منصوبہ جلد مکمل کیا جائے,ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد: وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) کے نائب صدر میاں اکرم فرید نے زور دیا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ اس میں تاخیر سے جڑواں شہر کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی کاروبار مفلوج اور سینکڑوں تاجر دیوالیہ ہو گئے ہیں ، میٹرو بس منصوبہ کو دسمبر 2014 میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ایسا نہ ہو سکا اور ناقص منصوبہ بندی سے تمام شاہراہیں بند ہو گئی ہیں ، جس سے عوام کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے میٹرو بس پراجیکٹ کی انتظامیہ اور سی ڈی اے سی اپیل کی کہ عوام اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور اگر بلیو ایریا میں یو ٹرن نہیں بنایا گیا تو دھرنا دینگے۔

  • جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    کراچی : تاجروں کی ملک گیرتنظیم ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر نےاپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی حکومت سےجنرل سیلزٹیکس کوسترہ فیصد سےنیچےلانےکامطالبہ کردیا۔

    حکومت نےحال ہی میں مالی نقصان عوام کی جیبوں سےپوراکرنےکیلئے تیل مصنوعات پرعائد جی ایس ٹی کو سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردیا ہے،جس کو ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر میاں ادریس اور دیگر تاجر رہنماؤں نےسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

    تاجروں کامطالبہ تھاکہ حکومت سیلزٹیکس کی موجودہ شرح سترہ فیصد میں کمی کرے۔تاجروں نےکہاکہ حکومت سال دوہزار پندرہ کو امن کےساتھ معاشی بحالی کاسال بھی قرار دے۔اُن کاکہناتھاکہ بیمارصنعتوں کی بحالی اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئےٹھوس اقدامات کئےجائیں۔

  • ملکی ترقی کیلئےصنعتکاراپنا کرداراداکررہےہیں،صدرایف پی سی سی آئی

    ملکی ترقی کیلئےصنعتکاراپنا کرداراداکررہےہیں،صدرایف پی سی سی آئی

    کراچی: چیئرمین یونائیٹڈ گروپ اور وائس پریذیڈنٹ سارک چیمبر آف کامرس میاں افتخار ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے سرمایہ کار اور صنعتکار اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونائیٹڈ گروپ اور وائس پریذیڈنٹ سارک چیمبر آف کامرس میاں افتخار ملک اور پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی میاں ادریس نے آج اے آروائی گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پاکستان کی ترقی میں اے آروائی گروپ کے مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو سراہا۔

    چیئرمین یونائیٹڈ گروپ کا کہنا تھا کہ نئی بزنس مین قیادت پاکستان کو ترقی کی نئی منازل کی جانب گامزن کر ے گی، پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی میاں ادریس کا کہنا تھا کہ جس طرح سانحہ پشاور میں تمام سیاسی رہنماء اور تمام طبقہ ہائے فکرزندگی ایک پیج پر ہیں، اسی طر ح قوم کو معاشی ترقی کیلئے بھی متحد ہونا ہوگا۔

    اے آروائی مینجمنٹ سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے اے آروائی گروپ کے دفاتر کا تفصیلی دورہ بھی کیا،اس موقع پر میاں افتخار ملک اور میاں ادریس کا کہنا تھا کہ اے آروائی گروپ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔