Tag: FPCCI

  • بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    کوئٹہ : سارک چیمبر کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کو معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان کی ترقی کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اس صوبہ بلکہ پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

    کوئٹہ چیمبرکے صدر موسیٰ کاکڑ کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں بلوچستان کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور یہاں بزنس چیمبروں اور ویمن چیمبروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں ایس ایم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی نمائشوں میں ترجیحی شرکت کا موقع دیا جائے گااور یہاں کے مدفون خزانوں کو نکالنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    میاں ادریس نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، جہالت اور اقتصادی حالات ہمارے لئے ایک چیلنج ہیں جس کے لئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے گا۔

  • تاجررہنماؤں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    تاجررہنماؤں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائے، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سزا و جزا کے مؤثر نظام کے بغیر معاشی ترقی نا ممکن ہے ،تاجر رہنماﺅں کے مابین ایف پی سی سی آئی پر اقتدار کی کشمکش افسوسناک ہے جس نے بے یقینی کو جنم دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیمبروں میں گھپلے کرنے والے تاجر رہنماﺅں نے حکومت اور اپنی برادری کے اعتماد کاخون کیا ہے،ان کے اثاثوں کی چھان بین اور بلیک لسٹ کرکے تا حیات کسی بھی تجارتی تنظیم یا سرکاری عہدے کے لئے نا اہل قرار دیا جائے۔

    ان کا موقف تھا کہ موجودہ حالات میں چھوٹے تاجروں نے مایوس ہو کر اپنے چیمبر بنا لئے ہیں، جن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر مغل نے کہا کہ جو لوگ گھپلوں میں ملوث ہیں ، ان سے وصولی کی جائے اور انہیں سزائیں دی جائیں۔

  • دسمبرتک ٹیکس قوانین میں تبدیلی نہ کی جائے،زکریا عثمان

    دسمبرتک ٹیکس قوانین میں تبدیلی نہ کی جائے،زکریا عثمان

    اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریا عثمان نے ایف بی آر کی جانب سے سال 2013کے ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کے قوانین میں تبدیلی کی سختی سے مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ ٹیکس قوا نین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی دسمبر تک نہ کی جا ئے اور ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی آخری تا ریخ میں 31دسمبر 2014تک تو سیع کی جا ئے ۔

    دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزاینڈ کامرس انڈسٹری کے صدر زکریا عثمان نے کہا کہ اس وقت ٹیکس دہندگان کے پاس ٹیکس ریٹر ن جمع کرا نے کے لیے صرف دو ہفتے ہیں اورنئے قوانین کسی طرح سے قابل عمل نہیں ہیں ۔

    زکریا عثمان نے مزید کہا کہ آزادی اورانقلا ب ما رچ سے کچھ حاصل نہیں ہوا لیکن ملکی معیشت کو شدید نقصان ضرور پہنچایا گیا اورعالمی سطح پر ملکی وقار بھی مجروح ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد اوردیگرشہروں میں موجودہ سیاسی صورتحال اورچاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا گرا ف نیچے آگیا ہے۔

    اس کے علا وہ پنجا ب میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیداواری اورکاروباری عمل بری طرح سے متا ثرہورہا ہے ان حالا ت میں ایف بی آر بجا ئے ٹیکس دہندگان کو سہو لت دینے کے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

  • سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے،ذکریا عثمان

    اسلام آباد: ایوان ہائے صنعت و تجارت نےما ہ جولائی کی سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس اگست تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے، ایف پی سی سی آئی کے صدرزکریا عثما ن نےکہا ہےکہ سیلزٹیکس کا فارم ویب پورٹل ہرہو نے کی و جہ سے ما ہ جولائی کا سیلزٹیکس ریٹرن نہیں جمع ہوسکے،جس کی آخری تا ریخ پندرہ اگست تھی۔

    اس وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہوگیا ہے ۔ زکریاعثما ن نے کہا ہے کہ عید کی طویل تعطیلات اور اس کے بعد ملک کی موجو دہ سیا سی صو رتحال کی وجہ سے بھی کارو باری طبقہ پریشان ہے ۔ لہذا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرا نے کی تا ریخ میں اکتیس اگست تک تو سیع کی جا ئے۔