Tag: France

  • پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی دنیا کی رنگینیاں چھائی ہیں جہاں روزانہ نت نئے فیشن شو دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    حسن کے جلوے ،نزاکتیں اور دلربا انداز،پیرس فیشن ویک میں ہر طرف رنگ روشنیاں اور فیشن کی رنگینیاں ہیں، فیشن ویک میں موسم سرما کے گرم ملبوسات نے ماحول گرما دیا۔

    ماحول کی دلکشی کے ساتھ خوبصورت لبادوں نے چارچاند لگائے،فیشن شو میں ایئرپورٹ لائونج کی طرح بیگ اٹھائے ماڈلزنے منفرد طریقے سے کیٹ واک کرکے دادوصول کی۔

    کری ایٹو ڈائریکٹر کلیر ویٹ کیلر کے زیرانتظام کیٹ واک کو دیکھنے والوں میں اداکارہ جیڈا پنکیٹ سمتھ، فین بنگ بنگ، ایمیلین ولاد، اینا ونٹورشان پین کی ماڈل بیٹی ڈیلن اور ہمیش باؤلز جیسی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    فیشن ویک کے تیسرے دن پیش کئے جانیوالے بوہیمائی طرز کے شفاف ملبوسات میں قوس و قزاح کے رنگ نمایاں تھے۔

  • ملیشین جہاز ایم ایچ 370 کا ملبہ بحرِہند سے مل گیا

    ملیشین جہاز ایم ایچ 370 کا ملبہ بحرِہند سے مل گیا

    فرانسیسی جزیرے لاری یونین سے جہاز کے ملبے کا ایک ٹکڑا ملا ہے اور ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ ٹکڑا ملائیشین ائیر لائن کی پرواز MH370 کا بھی ہو سکتا ہے جو پچھلے سال مارچ میں 239 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا۔

    MH 370

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکام نے 2 میٹر لمبا ملبے کا ٹکڑا جس کے ابتدائی معائنے سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جہاز کے ”پر“ کا حصہ بھی ہو سکتا ہے، کو تحویل میں لے لیا ہے اور اب طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ماہرین کی ٹیم اس کا معائنہ کرنے کیلئے جلد فرانس پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ماہرین ٹکڑے کا تجزیہ کرنے کے علاوہ اس پر موجود سیریل نمبر کے ذریعے حقائق کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

    MH 370

    لاری یونین جزیرے کے کچھ افراد ساحل سمندر پر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں یہ ٹکڑا ملا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق یہٹکڑا مکمل طور پر سیپیوں سے ڈھکا ہوا تھا جس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ کافی دیر سے پانی میں تھا۔ ماہرین اسی وجہ سے یہ خیال بھی ظاہر کر رہے ہیں یہ ٹکڑا ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ370 کے ملبے کا ٹکڑا بھی ہو سکتا ہے۔

    map

    ملیشیا نے مغربی بحرِہند میں واقع جزیرے کی جانب اپنی ٹیم روانہ کردی ہے جو کہ یہ تحقیقات کرے گی کہ آیا یہ ٹکڑا ملیشیا کے گمشدہ طیارے کا ہے کہ نہیں۔

    ملیشین ایئرلائنز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آیا یہ ملیشین جہاز کا ٹکڑا ہے بھی کہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا کا طیارہ MH370 گزشتہ سال مارچ میں کوالالمپور سے 239 مسافروں کو لے کر بیجنگ کیلئے رونہ ہوا تھا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ عالمی سطح پر تحقیقات کے باوجود نہ تو اس کا ملبہ ملا اور نہ ہی اس میں سوار مسافروں کا پتہ چلایا جا سکا جس کے بعد ملائیشین حکام نے اعلان کیا تھا کہ طیارے پر سوار تمام مسافروں کی موت کو یقینی تصور کیا جائے۔

  • فرانس: قومی دن بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    فرانس: قومی دن بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پیرس: فرانس کے قومی دن بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    آتش بازی کے شاندار مظاہرہ نے دیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ کردیں، فرانس کی پہچان ایفل ٹاور پر رنگ ونور کی برسات آگئی، بیسٹائل ڈے پر ایفل ٹاور کو رنگ برنگی روشنیوں سے نہلا دیا گیا۔

    اس موقع پر اتنی شاندار اور بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا کہ کئی گھنٹوں تک پیرس اور گردو نواح کی فضاء روشن رہی، شہریوں کی بڑی تعداد روشنیوں سے سجے ایفل ٹاور کو دیکھنے پہنچی ۔

    فرانس میں بیسٹائل ڈے ہر سال انقلاب فرانس کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • دولت اسلامیہ کا جھنڈا بردار فرانس میں حملہ آور، ایک جاں بحق متعدد زخمی

    دولت اسلامیہ کا جھنڈا بردار فرانس میں حملہ آور، ایک جاں بحق متعدد زخمی

    پیرس: دولت اسلامیہ کا جھنڈا اٹھائے حملہ آورنے فرانس کی ایک فیکٹری پرحملہ کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کردیا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آور فیکٹری میں داخل ہوا اورکئی چھوٹی دھماکہ خیزڈیوائس سے دھماکے کردئیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے نزدیک سے ایک شخص کی سربریدہ لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حملہ چارلی ہیبڈو نامی جریدے پر ہونے والے حملے کے چھ ماہ بعد ہوا ہے۔

  • فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    کانز : فرانس کےشہرکانزمیں دنیا بھر سے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔رنگا رنگ فیسٹول میں ہالی وڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کا شاندار پریمئیر ہوا۔

    کانز فلم فیسٹول میں جھلمل ستاروں کی رنگارنگ شام سجی ۔جو ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کے نام ہوئی۔ ارسٹھ ویں کانز فیسٹول میں انیمٹیڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کاپریمئیر منعقد ہوا۔جہاں فلم کے ستاروں نے دھماکے دار انٹری دی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    تجسس اور رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔اسٹائل اور فیشن سے سجی شام میں بالی ووڈ ستارے بھی فل ایکشن میں  نظر آئے، فیشن گرل سونم کپور نے بھی ریڈ کارپٹ پراپنے جلوے بکھیرے۔

  • فرانسیسی عدالت نے نسل پرستی پر مبنی کیک پرعائد پابندی اٹھا لی

    فرانسیسی عدالت نے نسل پرستی پر مبنی کیک پرعائد پابندی اٹھا لی

    پیرس: فرانس کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے نسلی امتیاز پرمبنی کیکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے، متنازعہ کیک ایک مرد اورعورت کی شکل کے تھے جن پرڈارک چاکلیٹ کی تہہ جمی ہوئی ہے۔

    یہ گاڈ اور گاڈٗسز کیک گزشتہ 15 سال سے گریس نامی قصبے میں فروخت کیاجارہے ہیں لیکن نسل پرستی کے مخالف ایک گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کیکس سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے جذبات مجروع ہوتے ہیں۔

    کرین نامی اس گروہ نے ایک مقامی کی شکایت ہر قصبے کے میئر سے رابطہ کیا اور اس کی جانب س سنوائی نا ہونے پر عدالت سے ان کیکس پر پابندی کے لئے رجوع کیا جن میں سیاہ فام افریقیوں کےبرہنہ اجسام بنائے گےگئے تھے۔

    مارچ میں عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ کیک کو بیکری کے ڈسپلے سے ہٹایا جائے، بعد ازاں بیکری کو اس معاملے میں بے قصور پاتے ہوئے اور یہ کہ ان کا یہ اقدام بدنیتی پر مبنی نہیں کیکس کی دوبارہ فروخت کی اجازت دے دی۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • فرانس میں کمسن لڑکی کا لرزہ خیز قتل

    فرانس میں کمسن لڑکی کا لرزہ خیز قتل

    پیرس:فرانس میں نو سالہ کمسن بچی کے ماں کی آنکھوں کے سامنے اغوا، جنسی زیادتی اور پھر لرزہ خیز قتل نے پورے ملک کو صدمے سے دوچار کردیا۔

    یہ واقعہ فرانس کے شہر کیلائس میں پیش آیا جہاں اغوا کار نے معصوم بچی کو اسکی ماں کی آنکھوں کے سامنے اسے کھیل کے میدان سےاغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پولینڈ کے ایک باشندے کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کمسن بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کی اور بعد میں اسے قتل کردیا۔

    مذکورہ شخص کو اسی علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں سے اغوا کے تقریباً 90 منٹ بعد بچی کی نعش برہنہ حالت میں ملی تھی۔

    شہرکے میئر نے اس واقعے کوقومی سانحہ قرار دیتے ہوئے آج شہرمیں یوم غم مناتے ہوئے مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • جرمنی کا طیارہ معاون پائلٹ نے جان بوجھ کرگرایا، تحقیقاتی رپورٹ

    جرمنی کا طیارہ معاون پائلٹ نے جان بوجھ کرگرایا، تحقیقاتی رپورٹ

    فرانس: چوبیس مارچ کو تباہ ہونے والے بدقسمت جرمن طیارے کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں، تحقیقات سے لگتا ہے کہ معاون ہوا باز نے طیارہ جان بوجھ  کر گرایا۔

    پیرس کے قریب سال دوہزار میں کونکرڈ طیارے کے حادثے کے بعد فرانس میں ہونے والے بڑے طیارے حادثے کے بارے میں فرانسیسی استغاثہ کا کہنا ہے کہ طیارہ معاون ہوا باز نے جان بوجھ کر زمین پر گرایا۔

    بلیک باکس ریکارڈنگ سے لگتا ہے کہ حادثے کے وقت معاون پائلٹ کاک پٹ میں اکیلا موجود تھا اور زمین سے ٹکراتے وقت وہ زندہ تھا۔

    کپتان کے کاک پٹ سے جاتے ہی معاون ہوا باز نے کاک پٹ لاک کرکے طیارے کی رفتار دھیمی کرکے بلندی خطرناک حد تک کم کردی۔

    دوسری جانب پولیس نے جرمنی میں ستائیس سالہ معاون ہوا باز کے فلیٹ پرچھاپہ مارا تاکہ ہوا باز کے مجرمانہ عمل کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جاسکیں تاہم حکام کاکہنا ہے کہ معاون ہوا باز کے دہشتگردوں سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    حادثے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے۔

  • فرانس میں آسان موت مرنے کا بل منظور

    فرانس میں آسان موت مرنے کا بل منظور

    پیرس:فرانسیسی پارلیمنٹ نے موت کے نزدیک مریضوں کو میڈیکل ٹریٹمنٹ روک کر مسکن دواؤں کے ذریعے آسان موت مرنے کا بل منظور کرلیا۔

    پارلیمنٹ کے 436 ارکان نے بل کی حمایت میں جبکہ 34 نے بل کی مخالفت میں ووٹ دئیے۔ امید ہے کہ بل حتمی منظوری کے لئے مئی یا جون میں ایوانِ بالا میں بھیجا جائے گا۔

    بل کے مطابق وہ مریض جن کا مرض لاعلاج ہوچکا ہے اوروہ زندگی کی آخری حدوں میںداخل ہوچکے ہیں وہ اس قانون کے ذریعے اپنی موت تک مسکن دواؤں کے زیر اثر رہ کر آسان موت کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔

    اس بل کو لانے میں فرانس کےسوشلسٹ صدرفرانکوئس ہولینڈ کا بڑا ہاتھ ہے جو اس سے قبل سال 2012 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا متنازعہ بل بھی منظور کرا چکے ہیں۔

    اس موقع پر ایک سوشلسٹ سینیٹر نے خبردار کیا ہے کہ حکمران جماعت اس بل کے سبب مارچ 22 اور 29 کو ہونے والے الیکشن میں قدامت پسندوں کی حمایت سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے۔

    ایک اور رہنماء بریزہ خیری کا کہنا تھا کہ اس بل کے نتیجےمیں سوشلسٹ پارٹی مسلمانوں کے ووٹ سے محروم ہوسکتی ہے۔