Tag: France

  • راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    للی: سوئٹزرلینڈ نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرانس کے شہر للی میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

    ریورس سنگلز میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے رچرڈ گیسکٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    سوئٹزرلینڈ نے بیسٹ آف فایو فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے سر پر سجایا۔

  • پیرس: دو فنکاروں کے مومی مجسموں کی نمائش

    پیرس: دو فنکاروں کے مومی مجسموں کی نمائش

    پیرس :فرانس میں یوٹیوب کے زریعے شہرت پانے والے نوجوان گلوکار اسٹرومے اور گلوکارہ لائن رینوڈ کے مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کردیئے گئے ہیں۔

    فرانس کے شہر پیرس میں موسی گریون میوزیم میں بیلجیم کے گلوکار اسٹرومے اور فرانسیسی گلوکارہ لائن رینوڈ کا مومی مجسمہ پیش کیا گیا،

    نوجوان گلوکار اسٹرومے نے اپنے مومی مجسمے کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مجسمہ ساز کی بے پناہ مہارت پر داد پیش کی۔ گلوکار اسٹرومے نے یوٹیوب کے زریعے شہرت حاصل کی ہے ۔

    اسٹرومے نے پہلے گانے کی بدولت امریکا کا کامیاب دورہ کیا، جہان ان کے فن کو بے پناہ سراہا گیا۔

  • پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    پاکستان سے فرانس : برآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے فرانس کو 526.39 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ دوران سال فرانس سے 391.60 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں، اس طرح پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت میں 134.79 ملین ڈالر کا تجارتی بیلنس پاکستان کے حق میں رہا ہے۔

    نامور کاروباری شخصیت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبداللہ ذکی نے اس سلسلے میں بتایا کہ جی ایس پلس کی سہولت کے بعد فرانس کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ پاکستان اور فرانس نے اقتصادی وتجارتی تعلقات کی وسعت اور استحکام کےلئے حال ہی میں معاہدہ کیا ہے ، توقع ہے کہ اس سے بھی ملکی برآمدات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

  • ٹیکساس :فرانسیسی پائلٹ ایئرریس ورلڈ چمپئن شپ کا فاتح قرار

    ٹیکساس :فرانسیسی پائلٹ ایئرریس ورلڈ چمپئن شپ کا فاتح قرار

    فرانسیسی پائلٹ نکولس وینوف نے امریکہ میں ہونے والی ایئرریس جیت لی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے چھٹے مرحلے کاانعقاد کیا گیاجس میں فرانسیسی پائلٹ نے میدان مارلیا۔ ریس میں دنیا بھر کے پائلٹس نے حصہ لیا۔

    چیمپئین شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں نے ایسے منفرد کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے دم بخود ہوگئے۔ پائلٹس نے تین سو ستر کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جہاز کو دو حصوں کے درمیان سے گزار کر سب کو حیران کرڈالا۔

    فرانسیسی پائلٹ نے چون اعشاریہ ایک ایک آٹھ سیکنڈز کے وقت میں کامیابی حاصل کی۔ ریس کا اگلا مرحلہ لاس ویگاس میں شیڈول ہے۔ جبکہ سیزن کا اختتام آسٹریا میں چھبیس اکتوبر کو ہوگا

  • ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، انیسواں مرحلہ لیتھونیا کے راموناس نے جیت لیا

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، انیسواں مرحلہ لیتھونیا کے راموناس نے جیت لیا

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا انیسواں مرحلہ لیتھونیا کے راموناس نے جیت لیا۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس کے انیسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو بارش کے سبب مشکلات کا سامنا رہا۔۔ دو سو آٹھ کلو میٹر طویل سفر پر کئی سائیکلسٹ حادثے کا بھی شکار ہوئے۔

    لیتھونیا کے رائڈر راموناس کو ریس کےابتدا میں حریف رایڈرز نے ٹف ٹائم دیا لیکن آخری بارہ کلو میٹر میں فاتح سائیکلسٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے بازی اپنے نام کرلی۔

    لیتھیونین رائڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور اکتالیس سیکنڈز میں سب سے پہلے کیا۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی پچیاسی گھنٹے انتیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں اور وہ ٹائٹل جیتنے کے قریب ہیں۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

  • ہیمبرگ ٹینس: ڈیوڈ فیررر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    ہیمبرگ ٹینس: ڈیوڈ فیررر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس کے ڈیوڈ فیررر نے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررر نے اٹلی کے آندریس سیپی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیررر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فیررر نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ یہ اسپینش کھلاڑی کی سیپی کے خلاف مسلسل آٹھویں جیت ہے۔ کوارٹرفائنل میں فیررر کا مقابلہ ہم وطن پیبلو اینڈیوجر سے ہوگا۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    فرانس:  ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے جیت لیا۔

    اٹالین رائڈر کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، دسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو مشکلات کا بھی سامنا رہا، دو مرتبہ کے چیمپئین اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور حادثے کے سبب دسویں مرحلے سے باہر ہوگئے، انجری کے باعث وہ مزید مرحلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    اٹالین رائڈر ونسینزو نیبالی نے طویل اور مشکل سفر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ستائیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز میں طے کیا، ٹور ڈی فرانس کے دسویں مرحلے کے اختتام پر اٹالین رائڈر نے یلو جرسی برقرار رکھی، وہ بیالیس گھنٹے تینتیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

  • فرانس: قومی دن کے موقع پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ

    فرانس: قومی دن کے موقع پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ

    پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قومی دن کے موقع پر رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد اورآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    پیرس میں ہونے والی یوم انقلاب کی رنگا رنگ پریڈ میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے علاوہ اعلی قیادت نے شرکت کی ، پریڈ میں فوجی دستوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں شریک افراد نے کچھ دیر خاموشی اختیار کرکے انقلاب میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

    قومی دن کی تقریب میں ایفل ٹاور پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس نے آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں کی بارش کردی۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز ہوگیا، جس میں مایہ ناز گلوکارہ شکیرا سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور جرمنی کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز میں مایہ ناز گلوکارہ شیکرا کی دلفریب پرفارمنس نے شائقین کے جوش کو دگنا کردیا، شکیرا پرفارمنس شکیرا کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا، فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔