Tag: France

  • لاک ڈاؤن: ‘ریستوران کا کھانا گھر کے کھانے سے زیادہ محفوظ ہے’

    لاک ڈاؤن: ‘ریستوران کا کھانا گھر کے کھانے سے زیادہ محفوظ ہے’

    پیرس: فرانس کے ایک مشہور شیف نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر اور ریستوران میں کھانا کھانے کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ایک بڑے شیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران میں کھانا کھانا گھر میں کھانے سے زیادہ محفوظ ہے۔

    شیف آلین ڈوکاس کا کہنا تھا کہ چھوٹی مارکیٹوں میں جانے والے لوگ کرونا وائرس کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، کیوں کہ وہاں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خریدی جانے والی چیزوں کو سب ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں۔

    فرانس: کرونا وائرس کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہل کار شکار

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پوری دنیا میں ریستوران بند کیے جا چکے ہیں، تاہم کئی ایسے بھی ہیں جو پارسل آفر کر رہے ہیں، شیف ڈوکاس کے 7 ممالک میں 34 ریسٹورنٹس چل رہے ہیں، اور انھیں 17 مشلین اسٹارز بھی مل چکے ہیں۔

    شیف ڈوکاس نے کہا کہ ریستوران میں کھانا زیادہ بہتر ہے، کیوں کہ ریستوران میں گھر سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی ان کے دعوے کا نوٹس لے لیا ہے اور امکان ہے کہ 2 اور 20 جون کے درمیان ریستوران کو پھر سے کھولنے کی اجازت مل جائے، کیوں کہ موجودہ بندش ریستوران کے لیے تباہ کن ہے۔

    خیال رہے کہ کیفے اور ریستوران فرانسیسی ثقافت کا اہم ترین حصہ ہیں، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 6 ہفتوں سے لاک ڈاؤن کے باعث بند پڑے ہیں۔ ادھر فرانس میں 22,614 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

  • فرانس: وبائی مرض کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہلکار کرونا کا شکار

    فرانس: وبائی مرض کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہلکار کرونا کا شکار

    پیرس: فرانسیسی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر بھی کروناوائرس نے حملہ کردیا، جہاز میں موجود 50 فوجی اہلکار مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 50 اہلکاروں میں کروناوائرس کی منتقلی کے بعد فرانسیسی حکام نے بحری جہاز کے ایک حصے کو لاک ڈاؤن کردیا۔ جہاز آئی سی یو کی سہولت سے لیس ہے۔

    جہاز میں 1760 افسر اور اہلکار موجود ہیں، تاہم تمام اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کررہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کا باقاعدہ استعمال کیا جارہا ہے۔

    عالمگیر وبا کرونا وائرس سے اموات 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

    ملیٹری حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو جہاز سے نکال کر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے، مہلک وائرس کس طرح بحری جہاز تک منتقل ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم کئی اہلکار غیرسنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کا استعمال نہیں کررہے تھے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو عالمگیر وبا قرار دیا جا چکا ہے، اس وبا کی زد میں اب تک 210 ممالک اور علاقے آ چکے ہیں، اور 95,739 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک صرف ساڑھے تین لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

  • فرانس اور امریکا میں ایک دن میں کرونا سے 2820 افراد ہلاک

    فرانس اور امریکا میں ایک دن میں کرونا سے 2820 افراد ہلاک

    واشنگٹن: وبائی مرض کروناوائرس نے امریکا اور فرانس میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، ایک دن میں کرونا سے دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 2820 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک دن میں کرونا سے 1403افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 12ہزار274 ہوگئی جبکہ مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔

    دوسری جانب فرانس میں ایک دن میں کرونا سے مزید1417افراد مارے گئے۔ فرانس میں کرونا سے اموات کی تعداد 10ہزار328ہوگئی۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔

    چین نے کرونا کا سر کچل دیا؟ کوئی موت واقع نہیں ہوئی

    خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہزار 442 ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ چین نے مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

  • فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    پیرس: فرانس میں جان لیوا وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے ایک دن میں 499 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ آج ہی کے دن 400 افراد برطانیہ میں بھی کروناوائرس سے مارے گئے۔ وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت یورپی ممالک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے 24گھنٹے میں499افراد کی اموات ہوئیں، کرونا سے فرانس میں اموات کی تعداد 3ہزار524 ہوگئی۔ جبکہ 52ہزار138 افراد متاثر ہوئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے متاثر 5ہزار565 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کرونا سے متاثر 9ہزار444 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے اٹلی میں بھی زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا تمام ممالک کو اہم مشورہ

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 200 ہوگئی ہے اور اموات 40 ہزار 633 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 750 ہوگئی ہے اور وائرس سے 3 ہزار 402 افراد ہلاک ہوگئے۔ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

  • کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، فرانس میں اسکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے فرانس میں کیفے، ریستوران، سنیما، نائٹ کلبز اور دکانیں بند کی جارہی ہیں۔

    فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 4 ہزار 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہے لہٰذا مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا، اس دوران فوڈ اسٹورز، فارمیسی اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی تاہم دفاتر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے سسٹم کو جلد سے جلد وضع کریں۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم اس دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    فرانس میں پہلے ہی اسکول بند کیے جا چکے ہیں اور 70 سال سے زائد افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اب دیگر افراد کو بھی بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

    فرانس کا پڑوسی ملک اٹلی اس وقت یورپ کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 5 ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

  • فرانسیسی حکومت کا پاکستان کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان

    فرانسیسی حکومت کا پاکستان کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان

    اسلام آباد : فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کرےگا، گرانٹ فنانسنگ نجی پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈکے تکنیکی معاونت کیلئے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس اور پاکستان کے درمیان گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری اور فرانسیسی سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

    معاہدے کے مطابق فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کرےگا، گرانٹ فنانسنگ نجی پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈکےتکنیکی معاونت کیلئےدی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : ناروے حکومت کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک اورناروےکےمابین معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن، سوئس سفیر، اے ڈی بی نمائندے نے دستخط کئے، معاہدہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کی مدد کیلئے طے پایا تھا ۔

    معاہدےکےتحت ناروےحکومت پاکستان کو50لاکھ ڈالرفراہم کرے گی، ناروےکی حکومت یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کرے گی ، معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی ، 1.3 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں۔

  • ایران کی یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا کیلئے فرانس اورامریکا سے مدد کی درخواست

    ایران کی یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا کیلئے فرانس اورامریکا سے مدد کی درخواست

    تہران : ایران نے یوکرین کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا کے تجزیے کے لئے فرانس اورامریکا سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس سے ڈیٹا حاصل نہ کرسکے، بلیک باکس ڈیٹا کے تجزیے کے لئے فرانس اور امریکا سے آلات اورمدد فراہم کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران کے پاس بلیک باکس کا جلد تجزیہ کرنے کیلئے تکنیکی مہارت اور ضروری سامان موجود نہیں، درست معلومات کے جلد حصول کیلئے ایران کو بلیک باکس فرانس بھیجنا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : یوکرائنی مسافر طیارے کا بلیک باکس فرانس بھیجا جائے، کینیڈین وزیراعظم

    ٹروڈو کا کہنا تھا کہ فرانس کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے ، جو طیارے کا ڈیٹا اور کاک پٹ کا ریکارڈ پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بلیک باکس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بری طرح تباہ شدہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو بلیک باکس کو فرانس بھیجنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں فرانس نے اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

    واضح رہے 8 جنوری کو یوکرین کا مسافرطیارہ تہران سے پروازکے فوری بعد ایرانی میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھا ،جس میں سوار 176 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، اس جہاز میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر سوار تھے۔

    بعد ازاں ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ’جہاز کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ سیکیورٹی حکام اُسے کروز میزائل سمجھ بیٹھے تھے۔

  • یلوویسٹ تحریک کو ایک سال مکمل، پیرس میدان جنگ بن گیا

    یلوویسٹ تحریک کو ایک سال مکمل، پیرس میدان جنگ بن گیا

    پیرس: فرانس کا دارالحکومت ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا، پیلی جیکٹ تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں یلوویسٹ مظاہرین کی احتجاجی تحریک کو ایک سال مکمل ہوگیا، مظاہرین نے تحریک کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی طور پر کیک بھی کاٹا، جبکہ کئی علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیاں جلادیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی جس سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایک سال پہلے پیلی جیکٹ مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں اجتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں یلو ویسٹ احتجاجی تحریک پیٹرول کے نرخوں میں اضافے پر شروع ہوئی تھی تاہم اب اس نے حکومت کے سامنے ٹیکس نظام کی تبدیلی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں تخفیف، تعلیمی نظام میں تبدیلی سمیت 40 مطالبات رکھ دیے ہیں۔

    دارالحکومت پیرس سمیت فرانس بھر میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، اب تک جھڑپوں میں خواتین اور بوڑھوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں دوسری جانب مشتعل مظاہرین کی جانب سے اب تک درجنوں گاڑیاں بھی نذرآتش کی جاچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے خود اعتراف کیا تھا کہ پیٹرول نرخوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی ’یلو ویسٹ‘ تحریک آسانی سے دھیمی ہونے والی نہیں ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: امریکا، برطانیہ سمیت فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج

    مقبوضہ کشمیر: امریکا، برطانیہ سمیت فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج

    پیرس:امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک کے بعد اب فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کا مونتلہ جولی شہر میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔

    شدید بارش کے باوجود ریلی کی قیادت معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، چوہدری خلیل احمد، مشتاق جرال، خان یوسف خان اور چوہدری انور گجر نے کی، مظاہرین نے کشمیری پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

    امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، وہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین میں چین میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئے گا۔

  • امریکا ایران کشیدگی، ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں

    امریکا ایران کشیدگی، ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی ثالثی کی کوششیں مسترد کردیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان قائم تنازع میں فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسترد کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے ایجنڈے میں رواں ہفتے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات شامل نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات کو خارج از امکان نہیں قرار دیا۔ بعض حلقے خفیہ ملاقاتوں کا بھی دعویٰ کررہے ہیں۔

    ٹرمپ نے سنگارپور کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکی پابندیوں کی مہم کے نتیجے میں ایران کو اس سے پہلے کبھی اتنے شدید دباﺅ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے: ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سےروکنے کے لئے معاہدہ توڑا۔