Tag: fraud

  • آن لائن کارخریدنے والا سر پکڑ‌کر بیٹھ گیا، پارسل دیکھ کر ہوش اڑ گئے

    آن لائن کارخریدنے والا سر پکڑ‌کر بیٹھ گیا، پارسل دیکھ کر ہوش اڑ گئے

    نئی دہلی : بھارت میں ایک شخص کو آن لائن بیش قیمت ریموٹ کنٹرول کار خریدنا مہنگا پڑگیا، خریدار کو ریموٹ کنٹرول کار کے بجائے ایک بسکٹ کا پیکٹ تھما دیا گیا۔

    اکثر دیکھا گیا ہے کہ آن لائن خریداری کرنے والے متعدد خریداروں کے ساتھ دھوکا دہی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، خریدار تمام تر احتیاط کے باوجود بھی آن لائن ڈاکوؤں کے ہاتھوں بڑی رقم سے محروم ہوجاتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ نئی دہلی کے علاقے بھگوان نگر آشرم میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے ریموٹ کنٹرول کار کا آن لائن کا آرڈر دیا لیکن جب پارسل کھولا تو اس میں سے حیرت انگیز طور پر ایک بسکٹ کا پیکٹ نکل آیا۔

    لوگوں کو اس بات کا علم تب ہوا جب دھوکہ کھانے والے خریدار وکرم بورگوہین نے اپنے فیس بک پروفائل پر ایک پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ڈرامہ ہوگیا ہے۔

    انہوں نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ جب آپ کار کا آرڈر دیں اور اس کے بجائے آپ کو پارلے جی بسکٹ کا پیکٹ مل جائے،، ہاہاہاہاہا۔ اب چائے بنانی پڑے گی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص وکرم نے بتایا کہ یہ پیکیج ملنے کے بعد میں یہ سوچنے لگا کہ ریموٹ کنٹرول کار کا پیکٹ اتنا چھوٹا سا کیسے ہوسکتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اس پیکٹ کو کھولا تو انکشاف ہوا کہ مجھے دھوکہ دیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کار کی بجائے مجھے بھیجا گیا تھا۔ پارلے جی بسکٹ کا ایک پیکٹ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے وکرم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

  • سوئی سدرن گیس کا بلوں میں کیا گیا تاریخی فراڈ بے نقاب

    سوئی سدرن گیس کا بلوں میں کیا گیا تاریخی فراڈ بے نقاب

    کراچی : سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، ادارے نے لاکھوں صارفین کو اسٹیکی سلومیٹر کے نام پر اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر صارفین کے ماہانہ بلوں میں فی بل 300سے 400روپے اضافی شامل کئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں فالٹ کا بہانہ بنا کر بھی اضافی رقم صارفین سے وصول کی جارہی ہے، کچھ صارفین سے پی یو جی اور اسٹیکی میٹر دونوں کے نام وصولیاں کی جارہی ہیں۔

    اربوں روپے خسارے والے ادارے غریب عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہے ہیں کراچی کے شہریوں نے نیب اور ایف ائی اے سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام سی ایف سی سینٹر پر یومیہ سیکڑوں لوگ اسٹیکی میٹر کی شکایت دیتے ہیں مگر چند صارفین کے بل میں تو اسٹیکی سلو میٹر کی شکایت پر رقم ختم کردی جاتی ہے، باقی اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

  • بھارت: بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے گرفتار

    بھارت: بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو بے روزگار افراد کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر ان سے پیسے بٹور رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی میں ایک فرضی کال سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پکڑ میں آگیا جہاں معروف کمپنیوں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹا جارہا تھا۔

    کووڈ 19 کی وجہ سے ملازمت کے بحران میں ملزمان نے بہترین ملازمت اور تنخواہ کا لالچ دے کر متعدد افراد کے ساتھ فراڈ کیا۔ ملزمان لوگوں کو ملازمت فراہم کرنے کے نام پر آن لائن پیمنٹ کے ذریعے رجسٹریشن فیس کے طور پر 22 سو روپے وصول کرتے تھے۔

    دہلی پولیس نے سینٹر پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کیا، پولیس نے موقع واردات سے 5 لیپ ٹاپ، 5 موبائل فون اور 8 سم کارڈز بھی ضبط کیے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بے روزگار نوجوانوں کو کال کر کے مختلف کمپنیوں میں ملازمت دینے کا وعدہ کر کے انہیں لالچ دیتے تھے۔

    رجسٹریشن فیس حاصل کرنے کے بعد مذکورہ نوجوان کو فرضی انٹرویو لیٹر اور اپائنٹمنٹ لیٹر بھیجا جاتا اور اضافی رقم جمع کروانے کو کہا جاتا، فرضی تقرری نامہ بھیجنے سے قبل وہ امیدوار کے بجٹ کے مطابق 10 ہزار سے لے کر 40 ہزار روپے تک کی رقم اس سے وصول کرتے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار شدہ لوگوں میں سے ایک ملزم آشیش، میرٹھ سے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرچکا ہے، اور لاک ڈاؤن سے قبل ایک بینک میں ملازمت کر رہا تھا۔ دیگر ملزمان کا کوئی تکنیکی تجربہ نہیں۔

  • امارات: دھوکے باز نے تاجر سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے

    امارات: دھوکے باز نے تاجر سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک دھوکے باز نے ایک تاجر کو دھوکہ دے کر اس سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک دھوکہ باز نے خلیجی سرمایہ کار سے 14 لاکھ درہم اینٹھ لیے، دھوکے باز نے تاجر کو ایک میدان میں کھڑی ہوئی گاڑیاں دکھا کر سودا کرلیا۔

    مذکورہ دھوکے باز نے خلیجی سرمایہ کار کو یہ تاثر دیا کہ رینٹ اے کار کا شوروم اور گاڑیاں اس کی اپنی ہیں۔

    مذکورہ نظارے کے بعد خلیجی تاجر دھوکے باز کے جھانسے میں آگیا۔ اس نے اتنی زحمت بھی گوارا نہ کی کہ گاڑیاں اور رینٹ اے کار ایجنسی کے کاغذات دیکھ لیتا۔

    خلیجی تاجر نے رینٹ اے کار ایجنسی کا سودا ہونے پر اسے 11 لاکھ درہم کیش دیے اور دھوکے باز کو اپنی رینجروور گاڑی یہ کہہ کر دی کہ اسے 3 لاکھ درہم میں فروخت کر سکتے ہو۔

    بعد ازاں خلیجی تاجر نے پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا، ملزم ایک عرب شہری ہے جسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسے دراصل رقم کی ضرورت تھی، اب وہ مذکورہ شخص کو قسطوں میں رقم دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • سعودی عرب: کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

    سعودی عرب: کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ میں جعلسازی کرنے والے گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں 2 یمنی شہریوں کو اپنے کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کو جعلسازی کے ذریعے منفی کروانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں نجران ریجن میں پولیس نے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعل سازی کروانے والے 2 یمنی باشندوں اور جعل سازی کے مرتکب سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    نجران ریجن کے پولیس ترجمان میجر عبد اللہ العشوی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریجن میں 2 یمنی جن کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو تھا انہوں نے رشوت دے کر اپنا ٹیسٹ نیگیٹو کروا لیا ہے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک سعودی شہری کے ساتھ مل کر نیگیٹو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کروائی تھی جس کے عوض انہوں نے رشوت بھی دی۔

    پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں جعلی رپورٹ بنانے میں معاونت کرنے سعودی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں یمنی شہریوں اور جعلی رپورٹ بنانے میں ملوث سعودی کے خلاف جعل سازی کا کیس دائر کر دیا گیا ہے، ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • جعل سازی میں ملوث3کمپنیوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت ایکشن، اکاؤنٹس منجمد

    جعل سازی میں ملوث3کمپنیوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت ایکشن، اکاؤنٹس منجمد

    کراچی : بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والی 3کمپنیوں کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف آئی آر درج کرادی، فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بوگس ،جعلی انوائسز اور جعلی ریفنڈ لینے والوں کیخلاف ایف بی آر نے کارروائی کا آغاز کردیا، جعل ساز گروہ نے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے نام پر23کروڑ کا فراڈ کیا۔

    ایف بی آر کے مطابق جعلی ریفنڈ کیس میں کراچی کی3کمپنیوں کے نام سامنے آگئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فراڈ کرنے پر 3نجی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

    اس کے علاوہ تینوں کمپنی مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت 3کیس کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والی تینوں کمپنی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردئیے گئے، بینکوں کو اکاؤنٹ سے پیسے کہاں گیا، معلومات بھی طلب کرلی گئیں۔

  • بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے:  کشمیرکونسل ای یو

    بھارت دنیا کو دھوکا دے رہا ہے: کشمیرکونسل ای یو

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    علی رضا سید نے کہا کہ بھارت عالمی برادری سمیت پوری دنیا کو دھوکا دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت دنیا دیکھ چکی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے 3ماہ کے کرفیو سے اب کچھ بھی نارمل نہیں رہا، عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے غیرجانبدار مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سخت کریک ڈاؤن اور کرفیو 87ویں روز میں داخل ہوگیا۔

    وادی میں کرفیو برقرار، بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو نکالنا ہے۔

    شدید مشکلات اور غذائی قلت کے باوجود کشمیری آج بھی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں، بھارتی فوج ظلم وبربریت کرکے بھی مظلوموں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکی۔

  • عوام ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

    عوام ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے عوام الناس کو انتباہ کیا ہے کہ ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے قائم جعلی کمپنی میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں۔

    یہ جعلی کمپنی سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے عوام کو مختلف ملٹی لیول مارکیٹنگ اور غیر حقیقی منافع کے وعدوں پر مبنی فراڈ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دے رہی ہے اور عوام سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    جعلی کمپنی کی ویب سائٹ پر، ریلائبل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا جعلی سرٹیفیکیٹ بھی آویزاں کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس کمپنی کی ویب سائٹ http://reliablestate.co ہے۔ عوام الناس کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ نہیں ہے۔

    واضح رہے کی کمپنیز ایکٹ2017کے تحت پاکستان میں ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ اسکیموں کی اجازت نہیں اور اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع ہے اور قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

  • لندن: جعلی کینسر کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ ہتھیانے والی بھارتی خاتون کو 4 برس قید

    لندن: جعلی کینسر کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ ہتھیانے والی بھارتی خاتون کو 4 برس قید

    لندن : کینسر کی جھوٹی کہانی سنا کر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی رقم ہتھیانے والی بھارتی نژاد برطانوی خاتون کو عدالت نے 4 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے لاگبرو کی رہائشی 36 سالہ جسمین مستری کو برطانیہ کی کراؤن کورٹ نے جمعے کے روز دھوکا دہی کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے اپنے خاوند کو سنہ 2013 میں مختلف سم کارڈ سے ڈاکٹر بن کے جعلی واٹس ایپ پیغامات بھیجے جس میں کینسر کی جھوٹی خبر دی گئی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 میں جسمین نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر دماغ کے کینسر کا علاج نہیں کروایا تو چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پاؤں گیئں۔

    جسمین نے ڈاکٹر کے نام سے مزید کچھ جعلی ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر ارسال کیے جس میں کہا گیا تھا کہ جسمین تمھارا علاج امریکا میں ہوسکتا ہے جس پر 5 لاکھ پاؤنڈ خرچ آئے گا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے شوہر نے اہلیہ کے علاج کی خاطر اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے چندے کی درخواست کی، تاہم مذکورہ خاتون کے ایک عزیز نے تحقیق کی تو معاملہ سامنے آیا اور پولیس نے جسمین کو گرفتار کرلیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے عدالت میں اقرار جرم کیا اس نے کینسر کی جعلی کہانی سناکر 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی رقم حاصل کی ہے جس کے بعد عدالت نے مستری کو 4 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

  • پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ میں گھپلے، سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ میں گھپلے، سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    کراچی : پی آئی اے کے ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے شعبے میں مبینہ کروڑوں روپے کے گھپلوں کے انکشاف کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے شعبہ جات میں برطانیہ اور عرب امارات کیلئے مصروف ترین اوقات میں غیر قانونی طور پر سستے کرایوں کی ٹکٹ بنائے گئے۔

    ان مبینہ گھپلوں کی وجہ سے ادارے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جاری کرد ہ ٹکٹوں کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، اے آروائی نیوز کی خبر پر پی آئی اے انتظامیہ حرکت میں آگئی، متعلقہ حکام نے نوٹس لے لیا۔

    پی آئی اے کے سی ای او اور صدر ائیر مارشل ارشد ملک نے ٹکٹوں میں گھپلوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شعبہ آئی ٹی اور سیکیورٹی واقعے کی تحقیقات کریں گی۔

    ٹکٹوں کے مبینہ گھپلوں میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں، تحقیقاتی کمیٹی اپنی فیکٹ اینڈ فائنڈگ رپورٹ سی ای او کو پیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق گھپلوں میں ملوث اہلکار و افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحقیقاتی کمیٹی برطانیہ اور عرب امارات کیلئے لوئر آر بی ڈی اور ایجنٹوں کو سستے ٹکٹ فروخت کرنے کی بھی رپورٹ پیش کرے گی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

    یاد رہے کہ زیادہ تر ٹکٹ سستے فیئرز پر برطانیہ کیلئے جاری کئے گئے، ریونیو مینجمنٹ میں اس سے پہلے بھی ٹکٹوں میں گھپلے کئے گئے تھے، پی آئی اے میں نیا ریزرویشن سسٹم متعارف کرانے کے باوجود من پسند ایجنٹوں کو سستی آر بی ٹی کھول کر ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔