Tag: Free entry

  • کرکٹ کے شوقین طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

    کرکٹ کے شوقین طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے شوقین طلباء کو خوشخبری سنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان بنگلادیش دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلبا کیلئے مفت داخلے کااعلان کردیا ہے۔

    اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے طالب علموں کو یونیفارم میں تعلیمی اداروں کے کارڈ ساتھ لانے ہونگے، جبکہ طالب علموں کیلئے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

    دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کیلیے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی، واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کے خلاف اسپورٹس صحافی عدالت پہنچ گئے، ان کا مدعا تھا کہ صحافیوں کو کوریج سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، اسپورٹس جرنلسٹس نے ایک درخواست کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں وفاق، پیٹرن انچیف وزیر اعظم، سیکریٹری کابینہ، اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کو علاج میں مدد کی یقین دہانی

    عدالت میں یہ درخواست عبدالواحد قریشی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپورٹس جرنلسٹس متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں،کئی ورلڈ کپ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافیز بھی کور کی گئی ہیں، لیکن اب پی سی بی نے کوریج کے آئینی حق سے صحافیوں کو محروم کر دیا ہے۔

  • سعودی شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    سعودی شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    ریاض : سعودی شہریوں کو سنگاپور حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی، سعودی شہری آئندہ ماہ سے سنگاپور میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکام نے سعودی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی منظوری دے دی ہے مذکورہ سہولت انہیں یکم جون 2023 سے میسر ہوگی۔

    سعودی ادارے عاجل ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں قائم سنگاپور کے سفارت خانے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور امیگریشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہری ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں۔

    بیان کے مطابق سعودی شہریوں کو یکم جون 2023 سے سنگاپور جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

    سنگاپور حکام نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو پہلے ہی سے انٹری ویزے سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم جو سعودی شہری یکم جون سے قبل سنگاپور جائیں گے انہیں سفر سے قبل ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

    سنگاپور امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ استثنیٰ کے فیصلے سے قبل سنگاپور کا ویزہ حاصل کرچکے ہیں یا ویزہ حاصل کرنے کے لیے فیس جمع کراچکے ہیں انہیں ویزہ فیس واپس نہیں ملے گی۔