Tag: free IT courses

  • مفت آئی ٹی کورسز : طلباء و طالبات کیلیے اہم خبر

    مفت آئی ٹی کورسز : طلباء و طالبات کیلیے اہم خبر

    کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی کے ہزاروں نوجوانوں کو مفت جدید آئی ٹی کورسز کروانے کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔

    کراچی کے 50ہزار نوجوانوں کو مفت جدید آئی ٹی کورسز کرانے کے حوالے سے گورنرہاؤس میں انٹری ٹیسٹ کا آغازکل بروز اتوار سے ہوگا۔

    اس سلسلے میں 10ہزار طلباء و طالبات کل گورنر ہاؤس میں انٹری ٹیسٹ کے لیے آئیں گے، گورنر ہاؤس کے باہر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بہتر بنانے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جدید آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کا آغاز نوجوانوں کے لئے اچھی خبر ہے، مذکورہ کورسز کرکے نوجوان 15سے20لاکھ روپے ماہانہ کماسکیں گے۔

    گورنر سندھ کی جانب سے اعلان کردہ کورسز میں حصہ لینے والے نوجوان ویب سائٹ www.governorsindh.com پر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

  • 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ

    50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ

    کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں 50 ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کے منصوبے کے تحت گورنر ہاؤس میں اگلے ہفتے سے مرحلہ وار ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی ایکسپرٹ دانیال ناگوری کو سی ای او گورنرز اینیشیٹیو برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دانیال ناگوری پچاس ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم کے منصوبے کی نگرا نی کریں گے، دانیال ناگوری اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی انجینئر اور بزنس مین ہیں، اور وہ پہلے بھی اس نوعیت کے پروگرامز چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی انجینئر دانیال ناگوری اپنی خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔