Tag: free tea

  • پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلائی جائے گی

    پاکستانی ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلائی جائے گی

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن کے طور پر اب ایک اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    اس بار سی اے اے نے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن پاکستان نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کر لیے ہیں، اور آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ایئر پورٹس پر اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

  • اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں  کے لئے  مفت چائے

    اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے مفت چائے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی اور ڈومیسٹک روانگی میں مسافروں کے لئے چائے کے اسٹال لگا دیۓ گئے، جہاں مفت چائے دستیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی آسانی کے لیۓ ہروقت کوشاں ہے ، سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی اور اندرون ملک روانگی والے مسافروں کے لئے چائے کے اسٹال لگا دیۓ گئے ہیں، جہاں سے مسافر مفت چائے کی سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی اے اے کا انوکھا قدم

    گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 19 نئے بے بی کئیر کمرے قائم کر دیے تھے ، بے بی کئیر کمرے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

    بے بی کئیر کمرے ملکی اور بین الاقوامی روانگی اور آمد کے لاؤنجز میں تعمیر کیے گئے ہیں اور کمروں میں وہ تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جن کی ضرورت ایک ماں اور بچے کو ہوتی ہے۔

  • ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: بلاول کی آمد، جیالے نے 3 من دودھ کی چائے مفت بانٹ دی

    ساہیوال: پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نعیم شیخ نے بتایا کہ آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں، پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق 20 سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔


    پی پی کے جیالے چائے والے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔