Tag: freight train

  • ٹرین کے پہیوں کے درمیان پھنسا بچہ سو میل تک کیسے زندہ رہا ؟

    ٹرین کے پہیوں کے درمیان پھنسا بچہ سو میل تک کیسے زندہ رہا ؟

    بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مال گاڑی کے پہیوں میں پھنسے پانچ سالہ بچے کو سو میل چلنے کے بعد بچا لیا گیا۔

    لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر ریسکیو اہلکاروں نے مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان بیٹھے ایک 5 سالہ بچے کو بحفاظت بچالیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ بچہ کھیلتے ہوئے لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان گرگیا تھا، اسی دوران مال گاڑی چل پڑی اور بچہ پہیوں سے باہر نہ نکل سکا۔

    ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے بعد مال گاڑی نے تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ہردوئی ریلوے اسٹیشن میں اہلکاروں نے بچے کو پہیوں کے درمیان پڑا دیکھا اور پھر بچے کو ٹرین سے باہر نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    بچہ پہیوں کے درمیان سو گیا

    بتایا جاتا ہے کہ بچہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے پہیوں کے درمیان لیٹ گیا۔ اس کے بعد مال گاڑی چل پڑی اور بچہ سوتا رہا۔ ٹرین نے رفتار پکڑی تو وہ جاگ گیا لیکن تیز رفتاری کے باعث اس نے خود کو پہیوں کے درمیان پھنسا لیا اور نیچے اترنے کی کوشش نہیں کی۔

    ٹرین تقریباً 102 کلومیٹر آگے ہردوئی پہنچی تو ٹرین رکنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے بچے کو بحفاظت بہار نکال لیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنے باپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے۔ پہیوں سے باہر نکلنے کے بعد بچہ بہت خوفزدہ تھا

    آر پی ایف حکام نے بتایا کہ چارباغ میں ایک مال گاڑی کھڑی تھی، اسی دوران ایک پانچ سال کا بچہ کھیلتے ہوئے وہاں پہنچا اور ٹرین چل پڑی، جب ہردوئی میں آر پی ایف اہلکاروں نے بچے کو ٹرین کے نیچے سے نکالا تو وہ بہت خوفزدہ تھا، بعد ازاں بچے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا اور بچے کے والد سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

  • مٹیاری میں مال گاڑی کو حادثہ، 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، اپ ٹریک بحال

    مٹیاری میں مال گاڑی کو حادثہ، 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، اپ ٹریک بحال

    مٹیاری: سندھ کے شہر مٹیاری میں ایک مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، مال گاڑی کی 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیار میں پلیجانی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوئے اور ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اپ ٹریک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جلد ہی اسے بحال کر دیا جائے گا۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق ڈاؤن ٹریک مکمل بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت شروع کر دی جائے گی۔

  • ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    سانگھڑ: کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کےنتیجےمیں اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی کئی گھنٹوں سے تاخیرکا شکار ہیں،

    واقعہ رات گئے پیش آیا تاہم آخری اطلاعات تک مال گاڑی کی بوگیوں کودوبارہ پٹری پرنہیں رکھاجاسکا، جس کے باعث اندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے مسافروں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق سکھرایکسپریس کو جھمپیر اسٹیشن پرروک دیاگیا جبکہ گرین لائن اور شاہ حسین ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن پر روکاگیا، خیبرمیل اور پاک بزنس ایکسپریس کو حیدرآباداسٹیشن، کراچی ایکسپریس کو پالی جانی اسٹیشن اور سرسیدایکسپریس کو اللہ ڈینو اسٹیشن پرروکا گیا۔

    فریدایکسپریس کووہاب شاہ اسٹیشن اورزکریاایکسپریس کو ٹنڈوآدم اسٹیشن پرروکاگیا ہے۔

  • کراچی : مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد

    کراچی : مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد

    کراچی : کسٹمز کے عملے نے سٹی اسٹیشن پر لاہور سے آنے والی مال گاڑی پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس او پریوینٹو کے مستعد افسران اور عملے نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پریوینٹو ہیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سربراہی میں سٹی اسٹیشن پر کامیاب کارروائی کی۔

    اس کارروائی  میں لاھور سے آنے والی مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں روپے مالیت کی15000کلو گرام (15 ٹن) اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا ہے، تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    رواں ہفتے میں اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف یہ تیسری کامیاب کارروائی ہے اور انشاءاللہ اسمگلنگ کے خلاف اے ایس او پریوینٹو کراچی کی کاروائیاں اس ہی طرح جاری رہیں گی،اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔