Tag: French Open

  • بیلاروس کی آریانا سبالنکا کی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی

    بیلاروس کی آریانا سبالنکا کی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی

    بیلاروس کی آریانا سبالنکا نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اُن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شیواٹیک سے ہوگا۔

    پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالنکا کا مقابلہ چین کی زینگ کنووین سے ہوا تھا۔

    سبالینکا کو پہلے سیٹ میں حریف کو زیر کرنے میں کچھ مشکلات ہوئیں جس میں وہ ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیاب ہوئیں، تاہم دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے صرف تین گیمز ڈراپ کرکے جیت اپنے نام کرلی اور سات چھ، چھ تین کے اسکور کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ تین مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے والی چیمپئن کھلاڑی پولینڈ کی ایگا شیواٹک سے ہوگا جنہو ں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں ایلینا سی ویٹولینا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی۔

    اس سے قبل دنیائے ٹینس کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیتنے کی سنچری مکمل کرکے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا۔

    نوواک جوکووچ نے یہ اعزاز جنیوز اوپن کے فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود سرب ٹینس اسٹار نے پولش حریف کے خلاف دو، ایک سے کامیابی حاصل کی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ جوکووچ اوپن ایرا میں 100 سے زائد اے ٹی پی ٹائٹلز جیتنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے قبل جمی کونرز اور راجر فیڈرز نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نوواک جوکووچ کے اس کارنامہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2006 میں اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل نکولس ماسو کو ہرا کر جیتا تھا اور آج ان کے 100 ویں ٹائٹل میں ان کے حریف ہیوبرٹ، ہرکاز ماسو کی کوچنگ میں کھیل رہے تھے۔

  • فرنچ اوپن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ

    فرنچ اوپن ٹینس کا بڑا اپ سیٹ

    پیرس: سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم جاری ہے، جہاں شائقین ٹینس کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، تئیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی امریکی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو قازقستانی پلیئر ایلینا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔

    اس غیر متوقع شکست کے بعد سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں، قازقستانی پلیئر ایلینا ریباکینا نے سرینا ولیمز کیخلاف چھ تین اور سات پانچ سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    واضح رہے کہ سرینا ولیمز تئیس گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ دو ہزار سترہ کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔