Tag: French President

  • فرانس کے صدر کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

    فرانس کے صدر کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے، دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے، یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

    واضح رہے کہ یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم وزیر مستعفی

    نیشنل ریلی پارٹی نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ فرانسیسی صدر کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

  • رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن، فرانسیسی صدر نے مخالفت کردی

    رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن، فرانسیسی صدر نے مخالفت کردی

    رفح میں پناہ لیے لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ رفح آپریشن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ رفح آپریشن سے بڑے پیمانے پر انسانی تباہی اور جبری بیدخلی ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح اور خان یونس پر فضائی حملہ کر کے 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خوں ریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں وحشیانہ فضائی حملے کیے۔

    پاکستان سے بیاہ کر برطانیہ لائی گئی لڑکی ظلم کا شکار، سسرالی گرفتار

    جنوبی غزہ میں خان یونس کے سب سے بڑے صحت مرکز کے اندر پناہ لینے والے 3 افراد کو اسنائپرز نے حیوانیت کا شرمناک مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا، جب کہ 7 دیگر زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے اسپتال کے اندر سے سیکڑوں لوگوں کو بھاگنے کا حکم دینے والے پمفلٹ بھی گرائے۔

  • وزیرخارجہ کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، سیلاب  متاثرین کی بحالی میں مدد پر شکرگزار

    وزیرخارجہ کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد پر شکرگزار

    نیویارک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فرانسیسی صدر سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مددپر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس کی سائیڈلائن پرفرانسیسی صدرسےملاقات ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مددپرفرانس کےشکرگزارہیں اور موسمیاتی بحران عالمی ہے اوراس کیلئے عالمی سطح پر حل کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس سال کےآخرمیں عالمی کانفرنس کاانعقاد کرےگا ، کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدام کرنا ہے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی میں حصہ ڈالنا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی تھی ۔

    اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • فرانسیسی صدر میکرون کو اقتدار سے محرومی کا خطرہ لاحق

    فرانسیسی صدر میکرون کو اقتدار سے محرومی کا خطرہ لاحق

    پیرس: فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھو دی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون پارلیمینٹ میں اکثریت کھو بیٹھے، پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت کے لیے میکرون کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضع اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

    میکرون اپنی دو سو نواسی نشستوں پر اکثریت بحال نہیں رکھ سکے، 44 سالہ میکرون کو اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے انتخاب کے اس مرحلے میں ٹیکس میں کٹوتی، ویلفیئر اصلاحات اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا تھا۔

    میکرون کی جماعت 577 میں‌ سے 245 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم الزبتھ بورن نے انتخابی نتائج کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے صدر میکرون کو اتحادی تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    واضع رہے میکرون رواں سال اپریل میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔

  • فرانسیسی صدر کو تھپڑ کے بعد انڈہ پڑگیا، ویڈیو دیکھیں

    فرانسیسی صدر کو تھپڑ کے بعد انڈہ پڑگیا، ویڈیو دیکھیں

    پیرس: فرانسیسی صدر کو ایک بار پھر عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر انڈہ ماردیا گیا، مشتعل شخص کی جانب سے پھینکا گیا انڈہ فرانسیسی صدر کے کندھے پر جالگا حیرت انگیز طور پر انڈہ ٹوٹا نہیں۔

    واقعے کے فوری بعد انڈہ پھینکنے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، اس موقع پر میڈیا نے فرانسیسی صدر سے گفتگو کی تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے پرہیز کیا۔

    واقعہ جنوبی فرانس کے شہر لیون میں تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران پیش آیا۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کورواں سال ہی ملک کے جنوب مشرق کے دورے کے موقع پر ایک شہری نے تھپر رسید کیا تھا،ایمانوئل میکرون کو شہری سے تھپڑ پڑنے کےمنظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا تھا۔

  • تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ فرانسیسی صدر سے بچی  کا معصومانہ سوال

    تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ فرانسیسی صدر سے بچی کا معصومانہ سوال

    فرانس : فرانسیسی صدر سے بچی نے معصومانہ سوال کرتے ہوئے کہا تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ جس پر میکرون نے جواب دیتے ہوئے کہا بالکل اچھا نہیں لگا، کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر میکرون کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے سوال کیا کہ تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن مجھے بالکل اچھا نہیں لگا یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے، کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

    یاد رہے 8 جون کو صدر ایمانوئل میکرون کو اس وقت ایک شہری نے چہرے پر ‏تھپڑ رسید کیا جب وہ سرکاری دورے پر ڈروم پہنچے تھے، جس کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مذکورہ شخص نے ایک ہاتھ سے صدر کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے ‏کے بعد انہیں اپنی طرف دکھیلا اور دوسرے ہاتھ سے طمانچہ دے مارا۔

    پولیس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں اسے قید کی سزا سنا دی گئی، زیرحراست ملزم کی شناخت 28 سالہ ڈیمن ٹیرل کے نام سے ‏ہوئی ہے جو قوم پرست دائیں بازو کے ‏نظریات سے متاثر تھا۔

  • بھارت پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرے، فرانسیسی صدر

    بھارت پاکستان سے مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرے، فرانسیسی صدر

    پیرس : فرانس کےصدرایمونئیل میکرون نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پرزوردیا کہ پاکستان کےساتھ مل کرمسئلہ کشمیرکاحل تلاش کریں، آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کا اقدام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلے پڑگیا، مودی فرانس پہنچے توصدر میکرون نے بھی کشمیر کی صورتحال پر بات شروع کردی۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورے پر ہیں، جہاں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں۔

    ایمانیوئل میکرون کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گا کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔

    فرانسیسی صدر نے کہا فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے، حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خطےکےاستحکام،دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

    یاد رہےشاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں سے فون پر رابطہ کرکے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یک طرفہ اقدامات سے خطے میں امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا ۔

    دریں اثنا، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے مودی کے متوقع دورۂ پیرس کے دوران بات چیت کا عندیہ دیا تھا اور دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا

    امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا

     

    پیرس : امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکخواں نے آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دیدی ہے۔

    فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔

    امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا

     امریکا خلا پر قبضے کے خواب دیکھنے لگا، جس کیلئے روس اور چین سے پہلے چاند اور مریخ پر قبضہ  کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی شاخ خلائی فوج کے قیام کے لیے اقدامات کا آغاز کرے، یہ خلائی فوج ائیر فورس سے علیحدہ ہوگی۔

     

  • یورپ کی حفاظت کے لیے امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا: فرانسیسی صدر

    یورپ کی حفاظت کے لیے امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا: فرانسیسی صدر

    پیرس: فرانسیسی صدر ایمائل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپ کی حفاظت ایک خالصتاً یورپیوں پر مشتمل فوج کے علاوہ اور کوئی نہیں کرسکتا اور اس کے لیے امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے جنگ عظیم اول کے صلح نامے کی سالگرہ کے موقعے پر مغربی محاذ وردن کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ روس نے ظاہر کردیا ہے کہ وہ یورپیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے اور یورپ کا دفاع کرنے کے لیے مقامی یورپی ہی کافی ہیں۔

    ایمائل میکرون اس سے قبل ایک مشترکہ فورس بنانے کی تجویز بھی دے چکے ہیں جس کی جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی حمایت کی ہے۔

    برطانیہ نے بھی اس فورس کی حمایت کی ہے تاہم وہ یورپی فوج کی تجویز کے خلاف ہے اور اس کا کہنا ہے کہ نیٹو کی طرز پر ایک اور فورس تشکیل دینا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

    صدر میکرون اس سے پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ یورپ اپنے دفاع کے لیے امریکا پر مزید انحصار نہیں کرسکتا۔

    فرانسیسی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرے میں یورپ اور اس کی سیکیورٹی ہے۔ ’میں روس کے ساتھ ایک سیکیورٹی ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہوں تاہم ہمیں یورپ کو ایسا بنانا ہوگا جو امریکا کی مدد کے بغیر اپنی حفاظت خود کرسکے‘۔

    دوسری جانب صدر میکرون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر کی توجہ عام آدمی کے مسائل کی طرف بالکل نہیں ہے۔ فرانس میں 17 نومبر کو فیول ٹیکسز میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

  • دولت اسلامیہ کو تباہ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں،فرانسیسی صدر

    دولت اسلامیہ کو تباہ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں،فرانسیسی صدر

    پیرس : فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد فرانس دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کو تباہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیرس پر حملے کو پوری دنیا پھر حملہ قرار دیدیا۔

    انھوں نے بتایا کہ حملوں میں انیس ممالک کے شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، پیرس حملوں کی منصوبہ بندی شام اور بلجیئم میں ہوئی۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا، سرحدوں کو محفوظ بنانے اور اسلحہ کی اسمگلنگ روکنےکے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کے لئے پارلیمان میں بل پیش کیا جائے گا.