Tag: friut of heaven

  • نزلہ،زکام کواب خیرباد کہیں، روزانہ لذت سے بھرپور انار کا جوس پئیں

    نزلہ،زکام کواب خیرباد کہیں، روزانہ لذت سے بھرپور انار کا جوس پئیں

    سردیوں میں نزلےزکام سےپریشان مریض اگراس وائرس سےنجات حاصل کرناچاہتےہیں تو باقاعدگی سےانارکاجوس پیئیں اوراس بیماری سےمحفوظ رہیں۔

    سردی کےموسم کا آغاز ہوتے ہی نزلے،زکام نےکردیاہےسب کو پریشان، طبی ماہرین کے مطابق انار کا جوس پی کراس بیماری سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

    حالیہ تحقیق کےمطابق موسم سرما کے پھلوں میں انار ایک ایسا پھل ہے جسکا جوس جسم میں ایسے اجزاء پیدا کرتا ہے، جونزلےزکام کےخلاف قوتِ مدافعت کوبڑھاتے ہیں اوراس کے وائرس کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جولوگ زکام کا شکار ہوجائیں انہیں اس سےنجا ت کے لیے چارسے پانچ دن تک متواترانارکادو گلاس جوس پینا چاہیئے۔

  • انار – جنت کا پھل

    انار – جنت کا پھل

    لندن: سائنسدانوں نے انار نامی پھل کو جدید ریسرچ کے بعد سب سے زیادہ فوائد کا حامل پھل قرار دے دیا۔

    انار کا درخت تقریباً پانچ سے سات میٹر لمبا ہوتا ہے جس پر سرخ رنگ کے خوشنما پھول لگتے ہیں جو بعد میں ایک لذیذاورخوبصورت پھل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

    انار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ توریت کے مطابق حضرت سلیمان کے پاس اناروں کے باغات تھے۔

    بنی اسرائیل کو صحرانوردی کے دوران جن چیزوں کی یاد بار بار آتی رہی، ان میں انار بھی شامل تھا۔ امت مسلمہ کو جنت میں بھی اس کے عطا کئے جانے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

    انار کثیر المنافع پھل ہے۔ اس میں خمیات، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، تانبہ، لوہا، سلفر، فاسفورس، مختلف وٹامنزاورخصوصاً وٹامن سی بڑی مقدارمیں پایا جاتاہے۔

    ذائقے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش ، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ قلت خون دور کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ خصوصاً حاملہ خواتین کے لئے تو یہ ایک نعمت ہے، جو دوران حمل فولاد کی کمی، متلی، قے، بدہضمی کی کیفیت اورمٹی کھانے کی عادت کو دور کرتا ہے۔ انار خونی بواسیر یا کسی اور طریقے سے خون کے ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی کمزوری کو فوری طورپردورکرکے قوت بحال کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگو بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لئے اکسیر ہے، جن کے خون کے سرخ ذرات کم ہوگئے ہوں اور شدید کمزوری بھی لاحق ہو۔ جگر میں صفراءکی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگرامراض جگر کے لئے انار کا استعمال مفید ہے۔