Tag: from international cricket

  • کپتان برینڈن میکلم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کپتان برینڈن میکلم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا.

    کپتان برینڈن مکلم آئندہ سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا سواں میچ کھیلنے کے بعد انٹرنیشل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔برینڈن میکلم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی فہرست میں سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ کے بعد ننانوے میچوں میں چھ ہزار دو سو تہر رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    برینڈن میکلم اپنےٹیسٹ کرئیر کا آغاز جنوبی افریقا کے خلاف دوہزار چار میں کیا۔

    کرکٹ کی تاریخ میں برینڈن میکلم لگاتار سو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ٹاپ رینگنگ بلے باز کین ولیم سن نیوزی لینڈ کے متوقع کپتان ہوں گے۔

  • مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    میلبرن : آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    مچل جانسن کا شاندار کیرئیر نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ختم ہو جائے گا، جانسن نے تہتر ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سو گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ دوہزار پانچ میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے جانسن شین وارن، گلین میک گرا، ڈینس للی کے بعد آسٹریلیا کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔

    انھوں نے دوہزار تیرہ کی ایشز میں سینتیس وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔

    انھوں نے اپنے کریئر میں ایک اننگز میں بارہ بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں جبکہ تین بار ٹیسٹ میں دس یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جانسن تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر پانچ سو اٹھاسی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    جانسن کا کہنا ہے کہ جو آتا ہے اسے ایک دن جانا ہی پڑتا ہے، آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ خوش گوار یادوں کے ساتھ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں.