Tag: fruit import

  • افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم

    افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان سے پھلوں کی درآمد آسان کرتے ہوئے درآمدی پھلوں پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

    ایف بی آر نے پھلوں کی درآمد پر سیلزٹیکس خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےجذبہ خیر سگالی کےتحت درآمد پر سیلزٹیکس ختم کیا ۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے درآمد پر رعایت کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا ، ایف بی آر نے اس تناظر میں پشاور اور کوئٹہ کے کسٹم کلکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر 20 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتا تھا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پانچ ارب روپے کی انسانی امداد کی فوری کھیپ کا حکم دیا تھا ، جس میں گندم، ہنگامی طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر سامان افغانستان روانہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ افغانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں جب کہ اہم افغان برآمدات پر اصولی ٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی۔

  • ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    اسلم آباد:ایرانی پھلوں کی بھرمار نے پاکستانی کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار کردیا،ایران سے بڑے پیمانے پرانگور،سیب اور انار پاکستان میں ڈمپ کیا جارہا ہے جس کی قیمت مقامی پھلوں سے کم ہے۔

    ایرانی پھلوں کی بڑھتی ہوئی درآمد نے پاکستانی پھلوں کے کاشتکاروں کو بحران سے دوچار کردیا ہے،ایرانی پھلوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے لیکن خود ایران نے پاکستانی پھلوں بالخصوص ترش پھلوں پر بھاری ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایران کو اپنے پھل فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے۔

    اس طرح پاکستان کو ایران کے ساتھ پھلوں کی تجارت میں خسارے کا سامنا ہے۔