Tag: Fruit salad

  • فروٹ سلاد : ڈپریشن سے فوری نجات کا بہترین حل

    فروٹ سلاد : ڈپریشن سے فوری نجات کا بہترین حل

    بچپن سے سنتے آئے ہیں ہیں کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، بالکل ٹھیک لیکن اب ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پھلوں کا سلاد انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔

    تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں کا سلاد آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کی علامات کے پیدا ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

    تازہ ترین مطالعہ یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ کسی بھی غذا میں پھلوں کو شامل کرنے کے طویل مدتی اور وسیع پیمانے پر صحت کے فوائد ہیں۔

    درمیانی عمر میں پھل

    نیو اٹلس ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والے نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ کے مطابق، سنگاپور یونیورسٹی کے محققین نے تقریباً دو دہائیوں کے دوران 13,738 شرکا کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ جو لوگ روزانہ تقریباً تین سرونگ پھل کھاتے ہیں

    درمیانی عمر کے دوران ان میں ڈپریشن کی علامات پیدا ہونے کا خطرہ بعد کے سالوں میں 21 فیصد کم تھا۔ ان علامات میں نہ صرف ڈپریشن، بلکہ علمی افعال میں تاخیر، بے خوابی، کمزور ارتکاز اور بڑھتی ہوئی تھکاوٹ بھی شامل تھی۔

    فروٹ سلاد میں کون سے پھل شامل ہیں

    سنگاپور میں کیے جانے والے مطالعہ میں شامل 14 سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بہت سے بین الاقوامی پھل بھی ہیں۔ ان پھلوں میں تربوز، نارنجی، ٹینجرین، کیلے اور سیب شامل ہیں۔

  • افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    ماہ مقدس کے ساتھ ہی خربوزے نے بھی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے یہ میٹھا اور فرحت بخش پھل افطار میں روزہ داروں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔

    کیا آپ قدرت کے اس شیریں اور فرحت بخش پھل کی افادیت سے واقف ہیں کہ انسانی جسم کیلیے خربوزہ کتنا مفید اور صحت بخش ہے؟

    جاتی ہوئی سردی اور گرمی کی آمد کے ان دنوں میں طبی ماہرین کی جانب سے خربوزے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

    دنیا بھر میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔