Tag: fuel adjustment

  • بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    اسلام آباد : بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی، دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

    مزید پڑھیں : آئی پی پیز معاہدے، بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

    نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیزکے ساتھ بات چیت کی گئی، آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی۔

    آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کےاضافی منافع کی مدمیں35ارب کی کٹوتی کی جائے گی، معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4کھرب روپے کا فائدہ ہوگا۔

  • جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی بنیادی قیمت کے بعد اب ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی باری آ گئی ہے، ماہ جون کے لیے ملک بھر میں بجلی 1 روپے 88 پیسے جب کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا، جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    جون میں پانی سے 30.14 فی صد، کوئلے سے 17.75 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 5.43، گیس سے 8.54 فی صد، درآمدی ایل این جی سے جون میں 18.55 فی صد، جوہری ایندھن سے 13.54 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کی گئی تھی، حالیہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا ہے، اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فی صد، کوئلے سے 15.26 فی صد، فرنس آئل سے 0.46 فی صد، مقامی گیس سے 12.66 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فی صد، جب کہ جوہری ایندھن سے 22.90 فی صد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کر چکی ہے، کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو ہوگی۔

  • عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا: کے الیکٹرک

    عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا: کے الیکٹرک

    کراچی: کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہو رہی ہے، کے الیکٹرک نے ایف سی اے میں 4 روپے 62 پیسے کمی کی درخواست کی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ نیپرا کے قواعد کے مطابق سماعت ہونے کے بعد حتمی فیصلہ اور اس کے اطلاق کے متعلق ہدایات دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ماہانہ فیول چارجز کا انحصار عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے، جون کے مہینے کے مقابل ماہ ستمبر میں سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی میں 36 فی صد اور آر ایل این کی قیمت میں 13 فی صد کمی پیش آئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کو فائدہ منتقل کیا جائے گا۔

    بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

    دوسری طرف نیپرا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یہ کمی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ 40 روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

  • ایک ماہ کیلئے آر ایل این جی سستی، اوگرا کا بڑا فیصلہ

    ایک ماہ کیلئے آر ایل این جی سستی، اوگرا کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، مذکورہ کمی ماہ اکتوبر کے لیے کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بنیادی طور پر ماہ جون میں مہنگی اسپاٹ درآمدات کی وجہ سے ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی اوسط لاگت 28.4 روپے فی کلو واٹ (یونٹ) تھی جو کہ فرنس آئل (36.2 روپے فی یونٹ) کے بعد بجلی کی پیداوار کا دوسرا سب سے مہنگا ذریعہ تھا۔

    اس درآمدات کے نتیجے میں ماہ اگست میں بجلی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی لاگت (ایف سی اے) میں تقریباً 10روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں یکمشت فی یونٹ 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

    یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ ملک میں بجلی کے بنیادی یکساں ٹیرف کی درخواست پر سماعت کے دوران اتھارٹی نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے، یہ قیمت صارف ہی ادا کرے گا۔

    بجلی کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ صارف ادا نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ نیپرا

    وفاقی حکومت کی دائر کردہ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے، حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھائے گی۔

    رواں ماہ جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، اگست میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، جب کہ اکتوبر میں بجلی 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھائی جائے گی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

    فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

    اسلام آباد: فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

    ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں فیول پرائس بڑھنے سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں اضافہ ہوا، اگر سستی نیوکلیئر توانائی حاصل نہ ہوتی تو ٹیرف بہت زیادہ بڑھانا پڑتا۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق درآمدی کوئلے اور ایل این جی قیمت بہت بڑھ گئی ہے، ایک سال قبل 8 ڈالر والی ایل این جی اب 42 ڈالر پر مل رہا ہے، ایل این جی مہنگی ہونے کے باوجود اسپاٹ میں دستیاب بھی نہیں۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل چند قابل تجدید توانائی منصوبوں کو 7 روپے فی یونٹ ٹیرف کی کوشش کی تھی، سی پی پی اے نے کہا کہ پہلے ہی کیپیسٹی ٹریپ ہے مزید بجلی نہ پیدا کی جائے، اگر سی پی پی اے مخالفت نہ کرتی تو آج سستی قابل تجدید توانائی حاصل ہوتی۔

    سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) حکام نے کہا دو سال پہلے مستقبل کا تو کسی کو معلوم نہیں تھا، جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگو مل رہے ہیں، موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، اس لیے طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگو کینسل کر دیا گیا۔

    سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ 6 سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ضروری ہے کہ مقامی کوئلے کے استعمال کو فروغ دیا جائے، ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے سماعت کے دوران کہا کہ پاور سیکٹر میں اصل حل طلب مسئلہ گورننس کا ہے، سیکٹر سے بدانتظامی دور کی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی

    مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی

    مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی گئی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام جو نئی حکومت کے آنے کے بعد کچھ ریلیف کی توقع کررہے تھے ان پر بجلی گرادی گئی ہے اور نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلایے کے مطابق یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ماہ اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس اضافے ا اطلاق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں کیا جائیگا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 4 روپے 94پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے گزشتہ ماہ 31 مارچ کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی، جب کہ جنوری کاایف سی اے5 روپے 94 پیسےچارج کیا گیا تھا جو ایک مہینےکے لیےتھا۔

  • کے الیکٹرک نے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

    کے الیکٹرک نے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی جس کی منظوری کے بعد یونٹ ریٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی6.52روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ماہ جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.97روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ فروری کے لیے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ کے لیے بجلی ایک روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں ماہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔

    رواں ماہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے الیکٹرک کی مذکورہ درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی گنجائش ہے یا نہیں۔

  • نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 8پیسے کی کمی کردی

    نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 8پیسے کی کمی کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، کمی مارچ کے مہینے کے لیے کی گئی ہے اور کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں متوقع ہے۔

    اس کمی کا اطلاق دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔