Tag: Fuel prices

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے؟

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے؟

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے آئندہ 15روز کے لیے8 روپے سے10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے جو 280روپے سے کم ہو کر 286 روپے پر آگئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کی حالیہ قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے فی لیٹر ہے۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل اوسطاً 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر تقریباً 113 ڈالر سے کم ہو کر 104ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے کم ہو کر 91 ڈالر سے 90 ڈالر پر آگئی ہے۔

  • پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کردی گئی ،سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبرسے معمولی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ کے پیش نظر قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمولی کم کرنے کی تجویز دی۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے ہوگا ، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اکتوبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کی کمی کی گئی۔

    خیال رہے پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ متوقع

    پیٹرول کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ متوقع

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی.

    تفصیلات کی مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی سفارش کی ہے.

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے.

    ذرائع کے مطابق مذکورہ سمری میں مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے مہنگا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 40 پیسے فی لیٹربڑھانے کی سفارش کی گئی ہے.

    مزید پڑھیں: گیس کی قیمت میں 75 سے 80 فیصد اضافہ متوقع ہے، چیئرپرسن اوگرا

    یاد رہے کہ 15 اپریل 2019 کو اپنے بیان میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، 75 سے 80 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں۔ قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔

  • رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔