Tag: fuel supply

  • پی آئی اے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پی آئی اے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایندھن کی سپلائی معطل کردی تھی جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری کشمکش کے بعد اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے پی ایس او کو ایندھن کی مد میں واجبات کی ادائیگی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے فراہم کردیے ہیں۔

    مذکورہ واجبات کی ادائیگی کے بعد طیاروں کو ایندھن فراہم کردیا گیا جس کے بعد قومی ائیرلائن کی جانب سے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ادائیگی 8بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو 7کروڑ روپے فیول کے لیے ادا کیے گئے تھے۔

    پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ادارے کے لیے اپنا نظام چلانا مشکل ہو رہا تھا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کی بڑی مشکل آسان کردی

    پی ایس او نے پی آئی اے کی بڑی مشکل آسان کردی

    کراچی : قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن کی فراہمی کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مزید 20فلائٹس کے لیے فیول طلب کیا ہے، ان پروازوں کو پیر کی سہ پہر 3بجے تک فیول فراہم کردیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین بجے کے بعد اگلی ادائیگی کی صورت میں مزید فیول فراہم کیا جائے گا، آج ادائیگیوں کے تنازعے کے باعث پی آئی اے کا آپریشن دن بھر بند رہا۔

    پی آئی اے نے پی ایس او کو معاہدے کے بعد 7دنوں میں 75کروڑ کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے اور پی ایس کے درمیان یومیہ کم از کم 10 کروڑ روپے دینے کا معاہدہ ہوا ہے۔

  • آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی

    آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی

    کراچی : پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نظام کے خلاف اکتیس مارچ سے پی ایس او ٹرمینلز اور یکم اپریل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی ، جس کے بعد سے پی ایس او کے تمام آئل ڈپو سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے۔

    آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین سلمان ترین نے بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان ٹیکسوں کےبوجھ تلے دبے ہیں، سولہ فیصد ٹیکس خاتمے کے لیے پہلے بھی چار بار ہڑتال کی جا چکی ہے، ٹیکس خاتمے کی یقین دھانی پر ہڑتال ختم کر دیتے تھے۔

    سیلزٹیکس واپس نہ لیا تو پاور پلانٹس کو سپلائی بند کردیں گے، چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز

    چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت خدمات پرسیلز ٹیکس واپس لے، سیلزٹیکس واپس نہ لیا تو پاور پلانٹس کو سپلائی بند کردیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے ملک بھر اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی جائے گی، خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے، حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔

    سلمان ترین نے کہا کہ حکومت نے ان تمام ٹیکسوں کو تیل کی قیمتوں سے علیحدہ کرے ورنہ ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔