Tag: fuels

  • ایردوآن نے برطرف میئروں کو دہشت گردوں کا خدمت گار ٹھہرا دیا

    ایردوآن نے برطرف میئروں کو دہشت گردوں کا خدمت گار ٹھہرا دیا

    انقرہ : ترک صدر کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ میئر حضرات عوام کے بجائے دہشت گردوں کی خدمت میں لگ جائیں گے تو ہم ان کو برطرف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کردوں کے ہمنوا تین شہروں کے میئروں کی برطرفی سے متعلق اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد دہشت گردوں کے کام آ رہے تھے،یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ترک صدر کے بیان میں سامنے آئی۔

    ایردوآن نے انقرہ میں اپنے بیان میں کہا کہ خبردار ! کوئی بھی اپنا ہاتھ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں نہ دے اگر میئر حضرات عوام کے بجائے دہشت گردوں کی خدمت میں لگ جائیں گے تو ہم ان کو برطرف کریں گے،حکومت نے برطرف میئروں کی جگہ نئے بلدیاتی سربراہان مقرر کر دئیے تھے۔

    یاد رہے کہ ایردوآن کی حکومت ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتی ہے کہ اس کے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں جس نے 1984 سے ترکی میں علمِ بغاوت بلند کر رکھا ہے،تاہم ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی اس الزام کو مسترد کرتی رہی ہے۔

    دیار بکر کے میئر عدنان سلجوق ، ماردین کے میئر احمد ترک اور فان کے میئر بدیعہ اوزوکچی ارتان کو گذشتہ اتوار کی شب ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

    رواں سال 31 مارچ کو منتخب ہونے والے تینوں افراد پر شبہ ہے کہ ان کے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ترکی اس پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔تینوں شخصیات کا تعلق کردوں کی ہمنوا جماعت ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی سے ہے۔

  • سعودی شہزادے محمد بن سلمان خیریت سے ہیں: سعودی ذرائع کا دعویٰ

    سعودی شہزادے محمد بن سلمان خیریت سے ہیں: سعودی ذرائع کا دعویٰ

    ریاض: سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان خیریت سے ہیں اور معمول کے مطابق امور مملکت ادا کر رہے ہیں۔

    تصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے منظر عام سے مسلسل غائب رہنے کے بعد ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان قتل ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عالمی منظر نامے سے غائب ہیں۔

    سعودی عرب کے معتبر ذرائع نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خیریت سے ہیں اور وہ معمول کے مطابق امور مملکت ادا کر رہے ہیں، ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ان کی ہلاکت کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔


    محمد بن سلمان طویل غیر ملکی دورے کے بعد ملک واپس پہنچ گئے


    بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا میں فلسطین مخالف بیانات کے بعد سے سعودی عرب میں منظر عام پر نہیں آرہے، جلد دوبارہ اپنی بیرونی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔


    امریکی صدر کا داماد میری جیب میں ہے‘محمد بن سلمان


    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ  21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جس پر شاہی محافظوں نے فائرنگ کی تھی ، حکام کے مطابق اس واقعے میں سعودی شاہ سلمان کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔