Tag: fujairah

  • فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    ابو ظبی : اماراتی حکام نے ریاست فجیرہ میں صحت اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے مشہور برانڈز کی 158 جعلی اشیاء ضبط کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے 5 سپر مارکیٹس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے نام پر فروخت کی جانے والی جعلی اشیاء ضبط کرکے سپرمارکیٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جعلی اشیاء (بیگ، قیمتی گھڑیاں اور کپڑے) سمیت کئی ایشاء برآمد کرنے والے افراد پر بھی جرمانہ لگایا ہے۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کریک ڈاؤن میونسپلٹی کی جانب سے جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اشیاء کے خلاف جاری مہم کا حصّہ تھا۔

    فجیرہ حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو دھوکا اور فریب دینے والے تاجروں کے خلاف ٹریڈ مارک لاء اور پریوینشن لاء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی حکام جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

    کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی جعلی اشیاء کو تباہ کیا جائے گا اور جنرل پراسیکیوٹر کے ذریعے سپر مارکیٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دبئی: تین ماہ میں 1 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط

    ابو ظہبی : ایک سال میں ایک ارب درہم کی مانع حمل ادویات ضبط

    مزید پڑھیں : دبئی: سیکیورٹی اداروں‌ کی کارروائی، 3کروڑ درہم سے زائد مالیت کی جعلی اشیاء برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گودام اور بنگلے پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کی جعلی اشیاء ضبط کرکے 5 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • فجیرہ کی رہائشی عمارت میں‌ ہولناک آتشزدگی، دو افراد زخمی

    فجیرہ کی رہائشی عمارت میں‌ ہولناک آتشزدگی، دو افراد زخمی

    فجیرہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ 

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی ایک رہائشی عمارت میں بدھ کے روز رات 9 بج کر 40 منٹ اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    فجیرہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر علی ال توناجی نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد آگ کے باعث اٹھنے والے دھوئیں سے متاثر ہوئے تھے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جرل کا کہنا تھا کہ ریسکیو خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو کا کام شروع کردیا تھا، ریسکیو آپریشن میں 225 اہلکار شریک ہیں۔

    سول ڈیفینس ٹیم کا کہنا ہے کہ آتشزدگی گراؤنڈ فلور پر جمع ہونے والے کچرے کے ڈھیر میں بھڑکی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھ منزلہ عمارت میں رہائش پذیر افراد نے خوفناک آتشزدگی کے بعد عمارت خالی کردی تھی، جس کے بعد آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پایا تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیر علی ال توناجی کا کہنا تھا کہ عمارت میں مقیم افراد کو کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عمارت میں جانے اجازت دے دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق


  • فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ: گھر میں ہولناک آتشزدگی، باپ ہلاک، والدہ زخمی

    فجیرہ میں واقع بنگلے میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں آکر باپ جھلس کر ہلاک جبکہ ماں زخمی ہوگئی، والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے علاقے الفیصل میں واقع گھر میں جمعرات کے روز   اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، آتش زدگی کا سب الیکٹرک مصنوعات میں شاٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔

    مقامی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے  میں ایک شخص ہلاک جبکہ ملازموں سمیت گھر کے دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

    فجیرہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے کے قریب کنٹرول روم کو گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ، پولیس اہلکار اور ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو  پایا۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدامی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے ماں اور بچوں سمیت خاندان کے 9 افراد کو بچالیا تھا تاہم والد آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ماں کو شدید زخم آئے تھے جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    بریگیڈئر علی التوناجی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں میں آگ کی اطلاع دینے والے آلات نصب کریں تاکہ آتشزدگی کے حادثات سے بچا جاسکے۔