Tag: fund raising

  • اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارے وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج تک آگے نہ بڑھ سکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارےوہ لوگ ہیں جن کی وجہ سےپاکستان آگےنہ بڑھ سکا، مشکل وقت میں قوم کو حوصلہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا وہ بھی جیت لیا، کہتے تھے کہ اسپتال نہیں بنا سکتا وہ بھی بنا دیا، لوگ کہتے تھے کہ ملک سے دو پارٹی سسٹم ختم نہیں ہو سکتا وہ بھی کر کے دکھا دیا۔

    ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کے تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے،70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا، اپنی عوام کوآج کہہ رہا ہوں یہ ملک ضرورترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تقریب کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹرعاصم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    شوکت خانم اسپتال لاہورکو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن مل چکا ہے، شوکت خانم اسپتال میں75فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اگلے ماہ شوکت خانم اسپتال پشاور کو بھی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ملےگا۔

    ہماری قوم کی سب سےبڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسےچلارہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

  • سابق کپتان مصباح الحق کا بچوں کے امراض قلب کے لیے پہلا اسپتال بنانے کا اعلان

    سابق کپتان مصباح الحق کا بچوں کے امراض قلب کے لیے پہلا اسپتال بنانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے زندگی کی دوسری اننگز کا آغاز کردیا، بچوں کے دل کے امراض کے لیے پاکستان میں بنائے جانے والے پہلے اسپتال کے لیے چندہ جمع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہارٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام لاہور میں بچوں کے دل کے امراض کے لیے ہسپتال کے لیے فنڈ ریزر نگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    مصباح الحق نے دل کے مریض بچوں کے لیے اسپتال کے قیام کو ضروری قرار دیتے ہوئے اپنی خدمات پراجیکٹ لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ کہ چلڈرن ہارٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں ایک ارب چونسٹھ کروڑ روپے لاگت سے ہسپتال قائم کرنے کے لیے فنڈز اکھٹے کررہا ہے، اس تنظیم کے تحت پہلے ہی دل میں سوراخ لے کر پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔

  • گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کا فنڈ اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کابرطانیہ میں فنڈریزنگ ایونٹ کامیاب ہوگیا ،  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا  نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں، دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

    گذشتہ روز  لندن میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے،  پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتیس اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج “مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعید اجمل نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے 30،000 پاؤنڈ اکھٹے کرلئے

    سعید اجمل نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے 30،000 پاؤنڈ اکھٹے کرلئے

    کراچی: پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل نے رہنگیا مسلمانوں کے لئے انگلینڈ میں ہونے والے چیریٹی پروگرام میں 30 ہزارپاؤنڈ اکھٹے کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈ ریزنگ کے لئے اس چیریٹی شو کا انعقاد مانچسٹرمیں کیا گیا تھا جس میں سعید اجمل مہمان خصوصی تھے۔

    میانمار میں فرقہ وارانہ تشدد کے سبب ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنے گھر چھوڑکرکشتیوں میں رہنے پرمجبورہیں۔

    سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں ورکسٹرشائر کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہیں ہیں۔