Tag: funding of terrorist

  • کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    کوئی پاکستانی کشتی غائب نہیں ہوئی، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہا ہے پاکستان کی کوئی کشتی لاپتہ نہیں ہوئی،بھارت نےڈرامہ کیا،سزائےموت بین الاقوامی قوانین کےخلاف نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوششیں کررہا ہے۔

     پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات جلد ہوگی جس میں تمام مسائل پربات چیت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ واضح کردیا تھا کہ پاکستان کے سمندروں سے کوئی کشتی غائب نہیں ہوئی ہے۔ دہشتگرد کشتی کا ڈرامہ اپنے انجام کوپہنچ چکا ہے۔

     ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان اور خطے کےلے نہایت ضروری ہے۔ افغان قیادت کے ساتھ مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں اورپاکستان افغانستان میں مفاہمتی کردارادا کرنے کوتیار ہے۔

  • کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    کالعدم تنظیموں کے نام ویب سائٹس پر جاری کئے جائیں، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام کالعدم تنظیموں کے ناموں کی فہرست اور متعلقہ قوانین کی تشہیر ویب سائٹ پر کی جائے۔

    قانونی کتب سے متعلق مقدمے کی سماعت کےدوران جسٹس جواد ایس خواجہ کو ان کے معاون نے بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر کالعدم تنظیموں کی حوالے سے کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کل کسی صحافی پر مقدمہ ہوجائے تو وہ یہ کہے گا کہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ فلاں تنظیم کالعدم ہے، اگر تمام تنظیموں کے نام اور ان کے خلاف قوانین تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ کرکے ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں تو نہ صرف دنیا ان سے باخبر ہوجائے گی بلکہ پاکستان پر سے ان کی سرپرستی کا الزام بھی ختم ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دفترخارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ جماعت الدعوۃ سمیت دیگرتنظیمیں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں، رکن کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کاپابند ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےمطابق ہونی چاہئیں،پاکستان تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائی کررہاہے۔

  • کالعدم تنظیموں کی امداد کو مانیٹرکر رہے ہیں، دفترخارجہ تسنیم

    کالعدم تنظیموں کی امداد کو مانیٹرکر رہے ہیں، دفترخارجہ تسنیم

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ کالعدم اور دیگرتنظیموں کو ملنے والی امداد کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے بیان جاری ہوچکا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ سمیت دیگر تنظیمیں اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رکن کی حیثیت سے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کےمطابق ہونی چاہئیں، پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

    تسنیم اسلم نے کہا کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    پاکستان سے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان نے امید ظاہرکی کہ اوباما دورۂ بھارت میں سرحدی فائرنگ پربات کریں گے، پاکستان گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی جریدے پر حملے کی مذمت کرتا ہیں۔