Tag: Funeral prayer

  • نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلے گئے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا

    نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلے گئے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا

    لالا موسیٰ : نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلےگئے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ گاڑی اور قافلہ معلوم ہونے کے باوجود ملزم آزاد گھو م رہے ہیں، وکلاء نے مقدمےمیں نواز شریف کو شامل کرکے قتل کی دفعات لگانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے قافلے کی گاڑی سے کچلے جانے والے بارہ سالہ حامد کو آہوں سسکیوں میں لالاموسی جی ٹی روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    حامد کی نمازجنازہ میں سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    دوسری جان بارہ سالہ بچے کی موت کا مقدمہ نا معلوم گاڑی اور شخص کے خلاف درج کرلیا گیا، تھانے میں بچے کے چچا پر گاڑی نمبر اور نواز شریف کا نام نہ لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، نا معلوم افراد میں گھرا فضل الٰہی ہاں میں ہاں ملانے پر مجبور ہوگیا۔

    لواحقین نے ایف آئی آر میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کا نمبر ڈبل ایس آٹھ سات پانچ شامل کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے درخواست بھی تھانے میں جمع کرادی ہے۔

    ایس پی گجرات کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والے کلپ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تعین ہوگا ویسے ہی ڈارئیور کو گرفتار کر لیں گے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا


    چوہدری تنویر نے دعوی کیا ہے حامد پیپلزپارٹی کا حمایتی تھا۔

    ملتان میں پی ٹی آئی وکلا نے واقعے کے خلاف مظاہرہ کیا اور نواز شریف کےخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین حامدکے قتل کی ایف آئی آر میں نواز شریف کو شامل کرکے تین سو دو کی دفعات لگانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حامد کو سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کی اُس گاڑی نے کچل ڈالا تھا ، جس پر نوازشریف نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سفر کاآغاز کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کوئٹہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا

    کوئٹہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا

    کوئٹہ : شدت پسندوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سرگودھا رجمنٹ کے جوانوں نے سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لائنس نائیک کامران نواز کا تعلق شورکوٹ سے تھا، کوئٹہ سے میت آبائی شہر پہنچائی گئی، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    شہید لانس نائیک کامران کو فوجی اعزاز کے ساتھ قبرستان عبد النبی میں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک آرمی سرگودھا رجمنٹ کے جوانوں نے سلامی دی اور قبر پر چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھول چڑھائے۔

    شہید کامران کے والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ گیارہ سال سےفوج میں تعینات تھے، شہید کامران کو شہادت کا شوق تھا، جو پورا ہوا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید


    یاد رہے کہ  گذشتہ روز کوئٹہ میں دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکارموقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد سپرد خاک

    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد سپرد خاک

    بہاولپور : آئل ٹینکر سانحہ کے مزید دوزخمی چلے بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی، 125 افراد کو اجتماعی نمازہ جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

    احمد پور شرقیہ سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے چوہدری سلیم نے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے ایک بجے نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں یہ وقت 5 بجے کردیا گیا، اس کے بھی بعد میں یہ نماز ادا کی گئی بعدازاں جاں بحق افراد کو نذیر شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    رپورٹر کے مطابق یہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں جو کہ 12 ٹرکوں پر لائی گئیں، ایم این اے، ایم پی ای دیگر سیاست دان، ڈسٹرکٹ اور ضلعی انتظامیہ، تمام مکاتب فکر کے افراد اور غیر مسلم افراد کی اظہار یک جہتی کے لیے یہاں پہنچے۔

    لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی ، ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شریک تھے سیکڑوں افراد نماز پڑھنے سے بھی رہ گئے، اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تاہم لوگوں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اب سانحہ احمد پور شرقیہ میں مرنے والے 125 افراد کی اجتماعی تدفین کا عمل قریبی قبرستان میں جاری ہے۔

    دوسری جانب سانحے کے مزید دو زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

    ڈرائیور کا پتا چل گیا، اسپتال میں زیر علاج

    اطلاعات ہیں کہ ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا تھا جس پر سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کا پتا چل گیا ہے، وہ زخمی ہے اور اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روکا، کسی نے نہ سنی، ڈرائیور

    اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا بیان ہے کہ اس نے ٹینکر گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روک لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔


    مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شہید فوجی جوانوں‌ کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ موصول

    شہید فوجی جوانوں‌ کی نماز جنازہ ادا، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ موصول

    لاہور: بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔


    یہ پڑھیں: مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ،5 فوجی اہلکار سمیت 7 افراد شہید


    اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور، فوج کے دیگر افسران، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔


    قومی پرچم میں لپٹی میتوں کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کی گئی بعدازاں ان کی میتیں آبائی گاؤں کو روانہ کردی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور نصیر احمد نے بتایا کہ 4 شہید اہلکار لانس نائیک محمد ارشاد، حوالدار محمد ریاض، سپاہی عبداللہ اور ساجد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
    خیال رہے کہ ان چاروں سپاہیوں کی نماز جنازہ کے بعد ایک اور زخمی فوجی نے دم توڑ دیا جس کے بعد شہید فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    حملہ آور نے موٹر سائیکل وین سے ٹکرائی، ابتدائی رپورٹ

    بیدیاں روڈ خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی، حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل وین سے ٹکرادی تھی، دھماکے میں 8 تادس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل وین سے ٹکرادی تھی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جب کہ تفتیش کے لیے وین ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔