Tag: Funeral Prayers

  • ہردلعزیززبیدہ آپا کو  سپردخاک کردیا گیا

    ہردلعزیززبیدہ آپا کو سپردخاک کردیا گیا

    کراچی:ہردلعزیز زبیدہ آپا کو سپردخاک کردیا گیا، شرکا کا کہنا ہے کہ زبیدہ آپا جیسی بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئیں، خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کی نماز جنازہ کراچی میں سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، شوبز کی شخصیات کی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں بھی شریک ہوئے۔

    جس کے بعد زبیدہ آپا کو ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

    اس موقع پر ہر دل غم سے بوجھل نظرآیا، شرکا کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا جیسی بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئیں، زبیدہ آپا خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھیں۔


    مزید پڑھیں : زبیدہ آپا اب ہم میں نہیں رہیں


    یاد رہے کہ گذشتہ رات مزیدار کھانوں کی ترکیبیں اور باورچی خانے و امور خانہ داری سے جڑے مسائل کا سادہ ٹوٹکوں سے حل بتانے میں مہارت رکھنے والی، نہایت نفیس طبعیت کی مالک اور مشرقی روایات کی امین، شفیق میزبان زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔

    معروف مصنف اور ادیب انور مقصود جو کہ زبیدہ طارق کے بھائی بھی ہیں نے میڈیا سے گفتگو میں زبید آپا کی انتقال کی خبر تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھیں اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج بھی تھیں تاہم آج مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    زبیدہ آپا نے ایک بیٹے حسین طارق اور بیٹی صبا طارق کو سوگوار چھوڑا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہید سپاہی بشارت حسین آبائی علاقے میں سپرد خاک

    شہید سپاہی بشارت حسین آبائی علاقے میں سپرد خاک

    گلگت : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے شہید سپاہی بشارت حسین کو فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےبزدلانہ حملےمیں شہید ہونے والے شہیدسپاہی بشارت حسین کا جسدخاکی گلگت پہنچایا گیا ، جہاں آبائی علاقے میں سپاہی بشارت حسین کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

    دوسری جانب پاک دھرتی کی عظمت اور حرمت پر قربان ہونے والے سپاہی بشارت شہید کے والد کے حوصلے بلند ہیں، انکا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےبزدلانہ حملےمیں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ ایوب اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی، جس کے بعد کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔


     مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    اسلام آباد : باجوڑ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے علاوہ حکومتی و عسکری اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اودامات کئے گئے تھے۔

    شرکاء نے پاک فوج کو خراج تحسین اور شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کے ان سپوتوں پر بجا طور پر فخر کیاجا سکتا ہے جو وطن کی خاطر ہمہ وقت سینہ سپر رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید حفیظ جیسے جوان ہوں تو اس وطن کو دنیا کی کوئی طاقت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

    یاد رہے گزشتہ روزباجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید


    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ روز ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار رحمت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تدفین آبائی علاقے عمر کوٹ میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز آباد میں گزشتہ روز ٹیپو سلطان روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والا اہلکار رحمت ریٹائرڈ فوجی تھا اور اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس ایسٹ زون میں تعینات تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشت گرد واقعات میں 3 پولیس اہلکار نشانہ بنے۔

    پہلا واقع سپر ہائی وے پر نادرن بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    دوسرا واقعہ ٹیپو سلطان روڈ پر پیش آیا جہاں فیروز آباد تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار کے سر پر گولیاں ماریں اور کالعدم تنظیم کا پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


  • پشاور: میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میتوں کو آبائی شہر روانہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کواٹر پشاور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی۔

    میجرعلی سلمان اورحوالداراخترعلی کا تعلق لاہور سے ہے۔


    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید


    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہیداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء پوری قوم، والدین اور فورس کے لیے قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے اس وطن کی آبیاری کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے جبکہ جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ سےہلاک ہوا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کورنگی فائرنگ، شہید تین پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

    کورنگی فائرنگ، شہید تین پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

    کراچی : کورنگی میں گزشتہ روز فائرنگ سے شہیدتین پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی، پولیس پرحالیہ حملوں میں ملوث کوئی دہشت گردگرفتار نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی قمرالدین، کانسٹیبل بابر اورکانسٹیبل افضل کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن میں اداکی گئی، نماز جنازہ وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔

    آئی جی سندھ نے شہیداہلکاروں کے لئے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد اور ورثاء کو ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہے، ذرائع کے مطابق شہر میں دہشت گردوں کا سلیپرسیل ایک مہینے کے وقفے سے کارروائی کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں: کورنگی فائرنگ: تین اہلکاراوربچہ جاں بحق، ڈی ایس پی،ایس ایچ اومعطل


    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اےایس آئی، دو پولیس اہلکاراور ایک راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جو تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، حملہ آوروں نے کالے رنگ کے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس موبائل پرفائرنگ کا نوٹس لیا اور ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی فوری طورپررپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ایس ایس پی کو ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت دی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے اس سے قبل اکیس مئی کو بہادرآباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو فائرنگ کانشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد تئیس جون کو سائیٹ میں روزہ افطار کرنیوالے پولیس اہل کاروں پر گولیاں برسائی گئیں۔

    حملوں کی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : شہید ہونے والے 4پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    کراچی : شہید ہونے والے 4پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    کراچی: شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، چاروں اہلکاروں کو افطار کے وقت سائٹ ایریا میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کی تازہ لہر جاری ہے، کوئٹہ اور پارا چنار کے بعد کراچی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، گذشتہ روز فائرنگ سے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی، جس میں صوبائی وزیر منظور وسان، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہیدوں کے ورثاء کیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کے علاوہ ورثا کو محکمہ پولیس میں ایک ملازمت اور مراعات دینے کا اعلان کیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:‌ افطاری پر بیٹھے پولیس اہلکاروں‌ پرمسلح افراد کی فائرنگ، 4 شہید


    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب چورنگی کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، شہید اہلکاروں میں تین کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی شامل تھے۔

    اے آئی جی پولیس مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے تیس خول ملے۔

    راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ذمہ داری نئی کالعدم تنظیم نے قبول کرلی، حملہ آور فائرنگ کے بعد پمفلٹ پھینک کر فرار ہوئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    کراچی : پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں جام ِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا( میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ آج پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس شفاء میں اد ا کردی گئی۔

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اہلکاروں پر شر پسندوں کے اس حملے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ نیول چیف نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

    ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں گرانقدر اور لائق ِ تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گر وطن عزیز کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے۔

    نیول چیف نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا کرے۔

    انہوں نے پی این ایس شفاء میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہرجیونی میں نامعلوم شرپسندوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکاروں نے موقع پر جان دے دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    پشاور : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی نیک محمد کو ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد کی عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی،پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے سپاہی نیک محمد شہید ہوا تھا۔

    شہید فوجی جوان کو عمر کوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، شور کینٹ کے بریگیڈیئر طاہرعلی اور دیگر افسران نے سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔


    مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک


    مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے پاکستان کی تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا، پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بناتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ پانچ فوجی جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کو سراہا اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کی آزادانہ آمدورفت کو روکا جا سکے۔

  • جنید جمشید کی اہلیہ کی قومی فٹبال کے لیے خدمات

    جنید جمشید کی اہلیہ کی قومی فٹبال کے لیے خدمات

    لاہور: قومی ائیرلائن کے بدقسمت طیارے پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کے ہمراہ اُن کی زوجہ نیہا جمشید سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی زندگی کا اہم پہلو اُن کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیہا جمشید شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن کا حصہ تھیں اور انہوں نے 2010 سے 2013 تک بطور کوارڈینیٹر کام کیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید تین میتوں کی شناخت ‘‘


    پاکستان فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ نیہا جمشید نے شادی کے بعد بورڈ سے تعلق ختم کردیا تھا تاہم انہوں نے فٹبال کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام د دیتے ہوئے ’’سی سرٹیفکیٹ‘‘ حاصل کیا تھا۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو ایبٹ آباد کے مقام حویلیاں کے مقام پر چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ’’ جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا ‘‘


    میتیں قابل شناخت نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گیے اور شناخت ہونے والی میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا‘ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 26 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب معروف مبلغ جنید جمشید کی آج ہزاروں سوگوراوں کی موجودگی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع دارلعلوم میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ نیہا جمشید کی تدفین لاہور میں کی گئی۔