Tag: FUNERAL

  • بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    اسلام آباد: بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی تدفین جمعہ کو جاتی امرامیں کی جائے گی، کلثوم نوازکی تدفین میاں شریف کی قبرکے پہلو میں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے.

    شہبازشریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، نوازشریف، مریم نواز سے ملاقات کے بعد شہبازشریف لندن روانہ ہوں گے.

    نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی پرول پررہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجدمیں اداکی جائے گی

    لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں اداکی جائے گی.

    آخری اطلاعات موصول ہونے تک بیگم کلثوم نوازکی میت ریجنٹ پارک مسجد پہنچا دی گئی.

    میت لاہورمنتقلی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول

    سفارتی ذرایع کے مطابق میں‌ پاکستانی ہائی کمیشن کو جسد خاکی لاہورمنتقلی کے احکامات موصول ہوگئے ہیں.

    بیگم کلثوم نوازکی میت کل شام تک پاکستان منتقلی کاامکان ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن نےایک افسرشریف خاندان کی معاونت کے لئےمقررکردیا ہے۔

  • امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

    امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

    واشنگٹن : امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، سینٹرجان میکین کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اورپچیس اگست کو انتقال کرگئے تھے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات واشنگٹن کے نیشنل کیتھرڈل چرچ میں آج ادا کی جائیں گی، سینٹرجان مکین کی میت کوایک ہال میں رکھا گیا ہے، جہاں عوام بڑی تعداد میں انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    سابق امریکی صدربراک اوباما آخری رسومات سیںٹرجان مکین کوخراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ سینٹرجان میکین نے امریکی صدرٹرمپ کو آخری رسومات میں شریک نہ کرنے کی وصیت کی تھی۔

    جان مکین کی انتقال پر امریکا میں قومی پرچم کو سرنگو کردیا گیا جبکہ وائٹ ہاؤس میں پرچم سرنگوں نہیں کیا گیا تھا۔

    شدید تنقید کے بعد امریکی صدر نے سینیٹر جان مکین کے انتقال کے 2 روز بعد امریکہ بھر میں پر چم سرنگوں کرنے کی منظوری دی اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا مکین کی تدفین تک وائٹ ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہے گا۔

    مزید پڑھیں :  امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    جنرل جان کیلی، وزیر دفاع میٹس اور مشیرجان بولٹن آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

    واضح رہے 25 اگست کو امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے 24 اگست سے اپنے عارضے کا علاج بھی ترک کردیا تھا۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

  • معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

    معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

    لندن: دور حاضر معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، ان کو نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنا دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 مارچ کو انتقال کرنے والے اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات کیمبرج یونیورسٹی کے گریٹ سینٹ میری چرچ میں ادا کی گئیں۔

    اسٹیفن ہاکنگ کو ویسٹ منسٹرایبے میں نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنایا گیا، تدفین کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد چرچ کے باہر موجود تھی۔

    واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ بیسویں اور اکیسویں صدی عیسوی کے معروف ماہر طبیعات تھے۔ انہیں آئن سٹائن کے بعد گزشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائئنسدان قرار دیا جاتا تھا، ان کا زیادہ تر کام ثقب اسود یعنی بلیک ہول، نظریاتی کونیات کے میدان میں ہے۔

    اسٹیفن ہاکنگ کی ایک کتاب وقت کی مختصر تاریخ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے انقلابی حیثیت حاصل ہے، یہ آسان الفاظ میں لکھی گئی نہایت عمدہ کتاب ہے جس سے ایک عام قاری اور اعلیٰ ترین محقق بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، وہ ایک خطرناک بیماری سے دوچار تھے اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ہاتھ پاؤں ہلا نہیں سکتے تھے۔

    اسٹیفن ہاکنگ دماغی طور پر صحت مند رہے اور بلند حوصلے کی وجہ سے اپنا کام جاری کھے ہوئے تھے، وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹر کا استعمال کرتے تھے، ان کی بیماری ان کو تحقیقی عمل سے روک نہ سکی۔

    واضح رہے کہ برطانوی سائنسدان نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ انسان جس مخلوق کی کھوج میں ہے، وہ اس کے لیے تباہی لائے گی، ایسی کوئی مخلوق زمین پر آئی تو وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکا دریافت کرنے کے بعد ریڈ انڈینز کے ساتھ ہوا تھا۔

    پروفیسر ہاکنگ نے کہا تھا کہ اجنبی مخلوق سے رابطوں کی کوشش کے بجائے ان سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہئے، سائنس دانوں نے خلا میں ایسے مشن بھیجے ہیں جن پر انسانوں کی تصویریں اور زمین تک پہنچنے کے نقشے تھے، ممکنہ خلائی مخلوق سے رابطے کے لیے ویڈیو بیمز بھی بھیجی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ ہالی ووڈ اداکار ایڈی ریڈمائن نے 2014 میں بنائی جانے والی فلم ‘دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کا کردار اداکارہ فلیسٹی جونز نے نبھایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس

    سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کا نوٹس لے لیا جس میں ایک جنازے کو سیوریج کے پانی سے بھری گلی میں سے لے جایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالت میں موجود وفاقی اور صوبائی حکام کی توجہ اس تصویر کی طرف دلائی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک جنازے کو ایسی گلی سے لے جایا جارہا ہے جو سیوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے۔

    چیف جسٹس نے عدالت میں موجود میڈیا اور دیگر نمائندگان سے کہا کہ اس علاقے کی نشاندہی کریں کہ یہ کون سا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گندگی اور غلاظت انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقے کی نشاندہی ہونے کے بعد مذکورہ علاقے کے عوامی نمائندوں اور رکن قومی اسمبلی کو طلب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل بھی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لے کر عوامی نمائندوں کو طلب کر چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپنی ہی میت میں شرکت کرنے والی بزرگ خاتون

    اپنی ہی میت میں شرکت کرنے والی بزرگ خاتون

    لندن: برطانیہ کی 93 سالہ بزرگ خاتون نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کرنے کا مکمل اہتمام کرلیا، یہ بات جان کر اُن کے عزیز و اقارب بھی پریشان ہوگئے۔

    ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ کوئی بھی شخص اپنے ہی جنازے میں شرکت کرے مگر برطانیہ کی ایک بزرگ خاتون نے اپنے ہی جنازے میں شرکت کا فیصلہ کر کے سب کو حیران و پریشان کردیا۔

    ایتھل لیتھر نامی 93 سالہ خاتون تقریبات میں شرکت کرنے کی بہت شوقین ہیں اسی بنیاد پر انہوں نے اپنی ہی آخری رسومات (میت) کی تقریب میں شرکت کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

    خاتون نے اپنی خواہش بیان کرتے ہوئے برطانوی ویب سائٹ کو بتایا کہ ‘میں یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ اپنی ہی آخری رسومات میں شرکت سے محروم رہوں اس لیے میں نے بیٹی سے مشورے کے بعد بڑا فیصلہ کیا‘۔

    ایتھل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 73 سالہ بیٹی سے گفتگو کے دوران طے کیا کہ ایسی کوئی تقریب ہونے چاہیے جس میں مرنے کے بعد ہونے والی تمام رسومات ادا کی جائیں۔

    اُن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مقامی کلب میں اپنی آخری رسم ادا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شرکت کے لیے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو بھی دعوت دی۔

    یہ بھی پڑھیں: جج سزائے موت سنانے کے بعد پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے ذریعے میں اپنی خواہش پوری کرتے ہوئے مرنے سے قبل اپنے ہی جنازے میں شرکت کرلوں گی جس کے بعد مجھے اطمینان بھی ہوجائے گا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میری آخری رسم دو ہفتے بعد ادا کی جائے گی ، اس ضمن میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور شریک ہونے والے تمام افراد روایتی نغمہ بھی گائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی:ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ ادا، مقدمہ درج

    کراچی:ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ ادا، مقدمہ درج

    کراچی :پولیس کے دعوووں کے باوجود کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، گلشن اقبال میں معروف مذہبی اسکالر علامہ طالب جوہری کے داماد ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی، کراچی بار نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی تھانہ میں درج کردیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،  جس کے نیتجے میں ایڈووکیٹ مبارک علی کاظمی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ قریب موجود اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔

    ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی معروف مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کے داماد تھے،ان کی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی،جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی، کراچی میں فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گذشتہ چند روز میں شدت آئی ہے جبکہ کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام ٹارگٹ کلنگ میں کمی لانے کے دعوے کر رہے ہیں۔

  • قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدرکی فوجیوں کے جنازے میں شرکت

    قاہرہ : مصری صدر عبدل فتح السیسی نے سرحدی چوکی پر حملے میں جاں بحق ہونے والے اکیس فوجیوں کے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی.

    گزشتہ روز لیبیا کے قریب سرحدی چوکی  پر جنگجوؤں کے حملے میں مارے جانے والے اکیس فوجیوں کی آخری  رسومات ادا کردی گئیں، نماز جنازہ کیلئے فوجیوں کے تابوت کو مصری پرچموں میں لپیٹ کر لایا گیا۔

    مصری صدر عبدل الفتح  نے جنازے میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی چوکی پر حملہ کرنے والے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

  • جارجیا کے نامورسیاسی رہنما ایڈورڈ شیورڈناڈز کی آخری رسومات

    جارجیا کے نامورسیاسی رہنما ایڈورڈ شیورڈناڈز کی آخری رسومات

    جارجیا:  اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل ایڈورڈ شیورڈز ناتزے کی آخری رسومات جارجیا میں ادا کردی گئیں۔

    عالمی سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے عالمی رہنما اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور جارجیا کے سابق صدر ایڈورڈ شیور ڈناتزے  سات جولائی کو چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    شیورڈزناتزے کی آخری رسومات میں ان کے قریبی رشتے داروں اور مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی، ایڈورڈ شیورڈناتزے نے جارجیا کی آزادی کے بعد عوام میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور ملک کے دوسرے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔