Tag: Funny memes

  • ’بوبزی دی کنگ کر لے گا لیکن۔۔۔‘: پاکستان کی نیوزی لینڈ سے شکست پر میمز کی بھر مار

    ’بوبزی دی کنگ کر لے گا لیکن۔۔۔‘: پاکستان کی نیوزی لینڈ سے شکست پر میمز کی بھر مار

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کے روز  ڈنیڈن میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 45 رنز سے شکست دی۔

    نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز اوپن کرنے والے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 وکٹ حاصل کی۔

    225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی جس میں بابر اعظم 58 بنا کر نمایا رہے۔

    لیکن اس شکست پر دل برداشتہ شائقین کرکٹ نے دل کھول کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کردی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ بوبزی دی کنگ کرلے گا لیکن اس کا ساتھ کوئی نہیں دےگا‘ جبکہ ایک اور صارف نے بابر اعظم کی نصف سنچری پر تنقید کی۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی : کئی مزاحیہ میمز بن گئیں

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی : کئی مزاحیہ میمز بن گئیں

    ممبئی : بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ایسی ایسی میمز بنا ڈالیں کہ دیکھنے والے مسکرائے نہ رہ سکے۔

    وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی مرکزی نجی تقریب آج 9دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں انجام پائے گی۔

    دونوں فنکاروں کی شادی میں اتنے خاص اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں جو شاید آپ کو اس سے پہلے کسی وی وی آئی پی کی شادی میں بھی نہیں دیکھنے کو ملی ہوں گی۔

    گزشتہ کچھ دنوں میں سلمان خان پر متعدد میمز بنائی گئیں جس سے صارفین بے حد محظوظ ہوئے—فوٹو: سوشل میڈیا

    یہ جوڑا اپنی شادی کو نجی رکھنے کے لیے بہت آگے جاچکا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق حاضرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تہواروں میں نہ صرف اپنے فون لائیں، بلکہ ایک معاہدے پر دستخط بھی کریں۔ ایک اور افواہ کے مطابق پنڈال کے اوپر منڈلاتے ڈرونز کو مار گرایا جائے گا۔

    افواہوں کی ان پابندیوں نے بہت سارے دلچسپ میمز کو جنم دیا ہے۔ وکی اور کترینہ کی شادی میں ایک مبینہ سیکیورٹی گارڈ کا موازنہ ایک ٹوئٹر صارف نے اسکویڈ گیم کی بڑی گڑیا سے کیا۔

    ایک اور مداح کو اوپرا ونفری کی میگھن مارکل سے انٹرویو کی یاد دلائی گئی اور وہ شادی کے مہمانوں سے بھی ایسا ہی سوال پوچھنا چاہتی تھی“ کیا آپ خاموش تھے یا آپ کو خاموش کر دیا گیا؟”