Tag: funny video

  • ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’اب میں بدل گیا ہوں پہلے مجھے ڈر لگتا تھا کہ لوگ کیا بولیں گے‘، اداکارہ کہتی ہیں کہ’’ اب مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں ہی لوگوں کو کچھ نہ بول دوں۔

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

    تاہم اب وہ ایک ویب سریز ’کرما کالنگ‘ میں جلد ہی نظر آئیں گی۔

  • ٹیچرز ڈے پر کلاس میں پیش آنے والے واقعے کی مزاحیہ ویڈیو

    ٹیچرز ڈے پر کلاس میں پیش آنے والے واقعے کی مزاحیہ ویڈیو

    تعلیمی اداروں میں ٹیچر ڈے یا کسی استاد کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ و طالبات ان سے اپنی بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، ایسی ہی ایک تقریب میں ٹیچر شدید غصے میں آگئے اور ایک طالب علم کی پٹائی کر ڈالی۔

    بھارت کی ریاست بہار کے ایک اسکول میں ٹیچر ڈے کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ تقریب کی گہما گہمی جاری تھی اور سب بچے خوب جشن منا رہے تھے کہ ایک طالب علم نے جوش میں آکر اپنے ٹیچر پر اسنو اسپرے کردیا، پہلے تو ٹیچر نے کچھ نہ کہا لیکن جیسے ہی اس نے دوبارہ اسپرے کیا تو ان کو شدید غصہ آگیا ۔

    جس کے بعد ٹیچر نے اپنے روایتی انداز میں اس طالب علم کو پکڑا اور ٹھیک ٹھاک دھنائی کر ڈالی، یہ منظر دیکھ کر کلاس میں موجود طلبہ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر) سے شیئر کیا گیا ہے، جس کو 4 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور صارفین بھی اس پر اپنے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • سرکاری دفتر میں لومڑ، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

    آپ نے اکثر دکانوں یا گھروں میں جنگلی جانوروں کے داخل ہونے کی ویڈیوز اور خبریں دیکھی اور سنی ہوں گی لیکن کسی سرکاری دفتر میں کسی جانور کا آنا آجانا ذرا کم ہی ہوتا ہے۔

    اگر کسی دفتر میں کام کرتے ہوئے اچانک کوئی جنگلی جانور اچانک وارد ہوجائے تو ملازمین کام چھوڑ کر اس کی ویڈیو بنانا شروع کردیتے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایسا ہی واقعہ عراق کے ایک سرکاری دفتر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    اس مضحکہ خیز صورتحال کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بن بلایا مہمان لومڑ میز اور کرسیوں کے درمیان آزادانہ طریقے سے اچھلتا کودتا پھر رہا ہے اور دفتر میں موجود ملازمین کی آوازوں میں خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ وہ خود بھی خوفزدہ ہے۔

    دفتر میں داخلے کے بعد یہ ڈرا ہوا لومڑ فائلوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے، جس کی ویڈیو وزارت تیل کے ایک ملازم نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلی۔

    سرکاری دفتر کی اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سیاست دانوں کا مذاق اڑانے کی مہم شروع ہوگئی کسی نے ان پر طنز کیا تو کوئی سرکاری ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا۔

  • صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    معروف اداکارہ صرحا اصغر کی ویڈیو پر ان کے شوہر کی دلچسپ کمنٹری نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    صرحا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    پس منظر میں ان کے شوہر کی آواز سنائی دے رہی ہے جو مزاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں، ناظرین و حاضرین یہ ہیں صرحا اصغر جو تیار ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے تیار ہونے کے بعد ہمیں ان کا فوٹو سیشن بھی کرنا ہے کیونکہ ہم ان کے ذاتی فوٹو گرافر ہیں۔

    ان کی اس بات پر صرحا ہنستی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ انہوں نے چند دن قبل ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ دو سے تین ہونے جارہے ہیں۔

  • سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    کپل شرما شو سے شہرت پانے والے کامیڈین سنیل گروور نے سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنا شروع کر دیا، لیکن کیا واقعی؟

    دراصل بالی ووڈ اداکار سنیل گروور نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔

    انھیں اس طرح بیٹھ کر راہگیر بھی یہی سمجھے کہ زیور برائے فروخت ہیں لیکن سنیل نے انکشاف کیا کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں، سنیل گروور نے اس مزاحیہ ویڈیو پر بہ طور کیپشن بھی لفظ پرسنل لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunil Grover (@whosunilgrover)

    ایک خاتون نے جب خریدنے کی نیت سے سنیل گروور سے جیولری کی قیمت پوچھی تو سنیل نے کہا یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں، یہ سب پرسنل ہیں۔

    کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہونے والے سنیل نے گاہکوں کو جیولری کو چھونے بھی نہیں دیا، خاتون نے جب جیولری کو چھونے کی کوشش کی تو سنیل نے زبردستی ہٹاتے ہوئے کہا ’بولا نا پرسنل ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آ رہا۔‘

    ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کیے۔ یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔