Tag: furnel

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان: ڈاکٹر شمائلہ اور اہلِ خانہ سپرد خاک

    ڈیرہ اسمٰعیل خان: ڈاکٹر شمائلہ اور اہلِ خانہ سپرد خاک

    لاہور: واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں شہید ہونے والے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

    قومی پرچم میں لپٹا ہوا تابوت کیپٹن ڈاکٹر شمائلہ کا اور اسکے پیچھے ان کے جنازے لائے جارہے ہیں، جن کے بغیر ڈاکٹر شمائلہ کی زندگی ادھوری تھی یعنی ڈاکٹر شمائلہ کے شوہر شاہد ندیم اور انکے بچوں کے جنہوں نے واہگہ میں ڈاکٹر شمائلہ کے ساتھ ہی داعی اجل کولبیک کہا ۔

    ڈاکٹر شمائلہ اور ان کے اہلخانہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے وینسم کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ ڈاکٹر شمائلہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کیا گیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں آخری سلامی پیش کی۔

    واہگہ میں پُر شکوہ تقریب دیکھ کر واپس آنے والی کیپٹن ڈاکٹر شمائلہ ندیم اپنے شوہر شاہد ندیم ،تین سالہ بیٹی حانیہ ندیم اور ایک پانچ ماہ کی عنایا ندیم سمیت ان کی سولہ سالہ بھانجی لقمہ اجل بنے تھے۔

  • مقتول صحافی ارشاد مستوئی کی نمازجنازہ جکیب آباد میں ادا

    مقتول صحافی ارشاد مستوئی کی نمازجنازہ جکیب آباد میں ادا

    جیکب آباد : سچ کے سفر میں بیباک عامل صحافی،  اے آروائی نیوز اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل ارشاد مستوئی کو گزشتہ شب جبر کے سفاک قاتلوں نے جاں بحق کر ڈالا، شہید ارشاد مستوئی کی نمازجنازہ جیکب آباد میں ادا کردی گئی ۔

    لہو سے صحافت کے مقدس پیشے کی آبیاری کرنے والے معاشرے کی وہ مثال بن جاتے ہیں، جن سے جدوجہد اور آگہی کے چراغ جلانے کی ایک نئی امنگ اور جذبےبیدار ہوتے ہیں، انہی جذبوں کی صداقت کو اے آروائی نیوز کوئٹہ کے اسائمنٹ انچارج اور سینئیر صحافی ارشاد مستوئی نے ثابت کیا ۔ جنہوں نے ظالم کےسامنے سر نہیں جھکایا اور سچ کے سفر میں اپنی جان کو بھی عزیز نہ جانا ۔

    ارشاد مستوئی کا جسد خاکی آبائی علاقے پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار اور ہر شخص غمگین تھا ۔ ارشاد مستوئی کے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ چھوٹا بھائی شہادت کا جام پی کر مجھے پیچھے چھوڑ گیا، ارشاد مستوئی جام شہادت نوش کرکے دشتِ صحافت اور اےآروائی نیوز کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرگئے۔

    گزشتہ روز ظلم کو ظلم لکھنے والے ارشاد مستوئی کو نامعلوم سفاک قاتلوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نیوز ایجنسی کے دفترمیں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے آروائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی شدید زخمی ہوگئے، انھیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    حملے میں ان کے علاوہ مزید دو افراد اور جاں بحق ہوئے تھے، دونوں افراد کا تعلق ایک نیوز ایجنسی سے ہے، ارشاد مستوئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری تھے۔