Tag: furniture

  • کار کے ذریعے فرنیچر منتقل کرنے کی انوکھی کوشش

    کار کے ذریعے فرنیچر منتقل کرنے کی انوکھی کوشش

    گلاسگو: اسکاٹ لینڈ میں ٹرک کے بجائے کار کے ذریعے فرنیچر منتقلی کی انوکھی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

    آپ نے ٹرک اور ٹرلوں کے ذریعے گھروں کے فرنیچرز ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے دیکھے ہوں گے، لیکن اسکاٹ لینڈ میں ایک شہری نے کار کے ذریعے فرنیچر اپنے مقررہ مقام تک پہنچانے کی ناکام کوشش کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایسے شہری کو پولیس نے دھرلیا جو کار کے ذریعے بھاری بھرکم صوفاچیئرز(کرسیاں) ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا۔

    صوفوں کو بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کار کی چھت اور ڈِگی پر باندھا گیا تھا، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق جب شہری سے اس ٹریفک قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو اس نے ازراہ مذاق مشورہ دیا کہ اس قسم کے ٹریفک صوفے ہونے چاہیئیں۔

    چند پیسے بچانے کی خاطر بعض اوقات شہری ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جو کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔

  • پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    پرانے ٹائرز خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    افریقی ملک گھانا کا ایک نوجوان طالب علم پرانے ٹائرز سے دیدہ زیب فرنیچر تیار کر رہا ہے جسے سوشل میڈیا پر نہایت مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

    جیفری یوبوہ نامی یہ نوجوان اکنامکس کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اپنا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

    جیفری کچرے کے ڈھیر سے پرانے ٹائرز اکھٹے کرتا ہے جبکہ وہ سیکنڈ ہینڈ ڈیلرز سے بھی ٹائرز خریدتا ہے۔

    ان پرانے ٹائروں کو دھونے اور سکھانے کے بعد جیفری کا کام شروع ہوتا ہے۔

    وہ ان پر شیشہ، کپڑے اور رنگین رسیاں استعمال کر کے ان سے دیدہ زیب کافی ٹیبلز، کرسیاں اور دیگر فرنیچر بناتا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ خود کو معاشرے کا ایک کارآمد حصہ سمجھتا ہے کیونکہ وہ شہر کے کچرے کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

    جیفری نے اس کام کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا، اب اس کے پاس مدد کے لیے 2 مزید نوجوان ہیں۔ اس کا بنایا ہوا فرنیچر 30 سے 250 ڈالر کے درمیان فروخت ہوتا ہے۔

    اس کا فرنیچر خریدنے والے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ انہیں خرید کر بہت خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے اپنے ملک میں بنا ہوا ہے۔

    جیفری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ لوگ چیزوں کو دوبارہ استعمال کرنا یعنی ری سائیکلنگ کرنا سیکھیں، تاکہ زمین سے کچرے میں کمی کی جاسکے۔

  • ناکارہ اسکیٹ بورڈز خوبصورت اشیا میں تبدیل

    ناکارہ اسکیٹ بورڈز خوبصورت اشیا میں تبدیل

    ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی کوئی بھی چیز بے کار نہیں ہوتی۔ استعمال کے بعد ہمیں یوں لگتا ہے کہ وہ اب ہمارے کام کی نہیں رہیں، لیکن بعض لوگوں کے لیے یہیں سے کام شروع ہوتا ہے۔

    پرانی، ٹوٹی پھوٹی اور بے کار اشیا کو خوبصورت بنا کر پھر سے قابل استعمال لانے کا خیال نیا نہیں ہے۔

    ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں جدت آتی جارہی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے اس کام میں بھی مزید دلکشی پیدا کردی ہے۔

    ایسا ہی فن 2 فنکار بھائیوں کے پاس بھی ہے جو پرانے اسکیٹ بورڈز سے خوبصورت اشیا بناتے ہیں۔

    Our newest batch of skateboard bowls is now available on our Etsy page.

    A post shared by Martinus & Adrian Pool (@adrianmartinus) on

    ایڈریان اور مارٹن کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ہیں۔ یہ لکڑیوں سے مختلف اشیا بنانے کا کام کرتے تھے تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے اسکیٹ بورڈ سے کچھ اشیا بنائیں۔

    وہ اشیا اتنی خوبصورت اور دیدہ زیب تھیں کہ اس کے بعد انہوں نے اسکیٹ بورڈز کو ہی اپنا مستقل مٹیریل چن لیا۔ اب وہ تمام اشیا اسکیٹ بورڈز سے بناتے ہیں۔

    ان دونوں بھائیوں نے ابتدا میں اپنے اسکیٹ بورڈز استعمال کیے، لیکن جب ان کی بنائی ہوئی اشیا پسند کی جانے لگیں اور انہیں آرڈرز ملنا شروع ہوئے تو انہوں نے اسکیٹ بورڈز جمع کرنے شروع کردیے۔

    انہوں نے اپنے دوستوں کے اور علاقے میں موجود اسکیٹ بورڈز کی دکانوں سے ٹوٹ جانے والے اور ناکارہ اسکیٹ بورڈز لے کر استعمال میں لانے شروع کردیے۔

    ان کی بنائی گئی ان اشیا میں معمولی سجاوٹ کی اشیا سے لے کر فرنیچر تک شامل ہے۔

    Mixed recycled wood bowl on our Stackton credenza in sapele

    A post shared by Martinus & Adrian Pool (@adrianmartinus) on

    More snow for calgary tomorrow, might as well just stay in and play crib.

    A post shared by Martinus & Adrian Pool (@adrianmartinus) on

    New planters by @annetranholm now available on our website.

    A post shared by Martinus & Adrian Pool (@adrianmartinus) on

    اسکیٹ بورڈز سے بنائی جانے والی یہ اشیا نہایت رنگین اور خوبصورت ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    Shaping the outside of a recycled skateboard bowl.

    A post shared by Martinus & Adrian Pool (@adrianmartinus) on

  • پلاسٹک کے کھلونے خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    پلاسٹک کے کھلونے خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

    بچوں کے کھلونے زیادہ تر پلاسٹک سے بنائے جاتے ہیں جو خراب ہوجانے یا ٹوٹ جانے کے بعد پھینک دیے جاتے ہیں۔ بیلجیئم کی ایک کمپنی نے ان کھلونوں کو ری سائیکل کر کے نئی زندگی دے دی۔

    ایکو برڈی نامی یہ کمپنی بچوں کے پرانے کھلونے جمع کرتی ہے۔ اس کمپنی کے ارکان مختلف اسکولوں میں جا کر بچوں کو پلاسٹک کے نقصانات بتاتے ہیں اور ان سے پرانے کھلونے دینے کا کہتے ہیں۔

    ان کھلونوں کو بعد ازاں ایک پلانٹ میں لے جایا جاتا ہے جہاں انہیں توڑا جاتا ہے۔ مختلف رنگوں کے ٹکڑوں کو الگ کیا جاتا ہے اور ان سے بچوں ہی کے لیے نیا خوبصورت فرنیچر تخلیق کیا جاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق ہمارے بچوں کے زیر استعمال 80 فیصد کھلونے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیے جاتے ہیں۔

    زمین میں تلف نہ ہونے کے سبب یہ کھلونے سالوں تک یونہی کچرے کے ڈھیر پر پڑے رہتے ہیں اور شہروں کی گندگی اور آلودگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔